ایک جلسے کے اشتہار میں سیدنا امیر معاویہؓ کے متعلق لکھا دیکھا کہ ان کو حضور اکرمؑ کا ہم زُلف ( سالی کے خاوند ) لکھا ہے ؛ مجھے یہ جاننا ھے کہ حضرت امیر معاویہ کس رشتے سے حضور اکرم کے ہم زلف اور ساڑھو ہیں؟
••• *باسمہ تعالی* •••
*الجواب وبہ التوفیق:*
حضور اکرم کی ایک اہلیہ محترمہ حضرت ام سلمہؓ بھی ہیں , ان کی ایک علاتی ( باپ شریک ) ہمشیرہ ہیں جنکا نام " قریبہ " ھے , یہ حضور پاک کی سالی ہیں اور ان سے حضرت سیدنا امیر معاویہ نے حضرت عمر بن الخطاب کے بعد نکاح فرمایا تہا؛ اس لحاظ سے سیدنا حضرت امیر معاویہ حضور کے ہم ذامات اور ہم زلف ہوتے ہیں
🔰 *الأسماء والمصاهرات بين أهل البيت والصحابة* 🔰
أسلاف رسول الله من قِبَل أم سلمة: معاوية بن أبي سفيان صخر بن حرب بن أمية بن عبد شمس،
تزوج قريبة الصغري بعد عمر الخطاب.
٭ المصدر: الأسماء والمصاهرات بين أهل البيت والصحابة
٭ المؤلف: أحمد بن إبراهيم
٭ الصفحة: 156
٭ الطبع: مركز البحوث والدراسات، بمبرة الآل والأصحاب، الكويت.
والله تعالي أعلم
✍🏻... كتبه: *محمد عدنان وقار صؔديقي*
16 فروری، ء2022