ایک پوسٹ کافی زیادہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جاتی ھے جس میں حرم مکی کے امام محترم شیخ عبد الرحمن سدیس کی تصویر چسپاں ہوتی ھے اور ان کی جانب منسوب ایک تجویز لکہی ہوتی ھے :
کہ رمضان کے آخری دس دن مندرجہ ذیل تین اعمال کا اہتمام کرلیں:
1) ہر رات ایک روپیہ خیرات کریں ؛ جس دن لیلت القدر ہوگی وہ ایک روپیہ کی خیرات ایسے ہوگی جیسے آپ نے 84 سال خیرات کی
2) ہر رات دو رکعت نماز نفل ادا کریں جس رات شب قدر
ہوگی وہ نماز ایسی ہوجایئگی جیسے 84 برس عبادت کی ہو 3) ہر رات تین بار سورہ اخلاص پڑھیں ؛ اگر شب قدر ہوئی تو وہ تلاوت ایسی ہوجایئگی گویا 84 سال روزانہ قرآن پڑھا ہو
اس پوسٹ کی تحقیق مطلوب ھے!!!
••• *باسمہ تعالی* •••
*الجواب وبہ التوفیق:*
امام کعبہ نے یہ تجویز پیش کی ھے یا نہیں کی ھے اس سے قطع نظر پوسٹ کے مندرجات پر نظر ڈالتے ہیں :
💟 *قرآن کریم میں ھے:*
لَیۡلَةُ ٱلۡقَدۡرِ خَیۡرࣱ مِّنۡ أَلۡفِ شَهۡرࣲ ٣
سورة القدر / الآية: 3
÷ ترجمة ÷
شب قدر ہزار مہینوں سے بہتر ھے ( یعنی ہزار مہینہ تک عبادت کرنے کا جس قدر ثواب ھے اس سے زیادہ شب قدر میں عبادت کرنے کا ثواب ھے )
☪️ *تفسیر سعدی* ☪️
تفسیر سعدی میں اس آیت کریمہ کے تحت لکہتے ہیں : کہ اس رات کی فضیلت ہزار ماہ کے برابر کردی گئ ھے ؛ جو عمل اس شب میں کیا جائے اسکا اجر و ثواب ہزار ماہ تک کرنے سے بہی زیادہ افضل ہوگا , اللہ کریم کے اس قدر اجر عطا کرنے سے عقلیں حیران ہوجاتی ہیں الخ
🔘 تعادل من فضلها ألف شهر ، فالعمل الذي يقع فيها ، خير من العمل في ألف شهر خالية منها ، وهذا مما تتحير فيه الألباب ، وتندهش له العقول ، حيث مَنَّ تبارك وتعالى على هذه الأمة الضعيفة القوة والقوى ، بليلة يكون العمل فيها يقابل ويزيد على ألف شهر ، عُمْرُ رجلٍ مُعَمِّرٍ عُمْرًا طويلا نيفا وثمانين سنة ".
٭ المصدر: تيسير الكريم الرحمان في تفسير كلام المنان _تفسير السعدي_
٭ المفسر: عبد الرحمن بن ناصر السعدي
٭ الصفحة: 1098
٭ الطبع: مكتبة دار السلام للنشر والتوزيع،الرياض،السعودية.
❇️ *معارف القرآن* ❇️
اس رات کی سب سے بڑی فضیلت
تو وہی ھے جو اس سورت میں بیان ہوئی ھے کہ اس رات کی عبادت ایک ہزار مہینوں یعنی تراسی ٨٣ سال سے زائد کی عبادت سے بھی بہتر ھے ؛ پھر بہتر ہونے کی کوئی حد مقرر نہیں کتنی بہتر ھے کہ دوگنی چوگنی دس گنی سو گنی وغیرہ سبہی احتمال ہیں۔
• المصدر: معارف القرآن
• المؤلف: الشيخ شفيع العثمانيؒ
• المجلد: 8
• الصفحة: 792
• الطبع: مكتبة معارف القرآن، كراچي، پاكستان.
°°° *خلاصہ تحریر* °°°
یہ پوسٹ نشر کی جاسکتی ھے ؛ البتہ امام کعبہ کے کہنے کا اگر پختہ ثبوت ھے تو ان کے نام سے منسوب کیا جاسکتا ھے ؛ بصورت دیگر ان کا نام گرامی حذف کردیا جائے۔
وﷲ تعالی اعلم
✍🏻...کتبہ: *محمد عدنان وقار صؔدیقی*
23 اپریل، 2022ء