Saturday, February 8, 2020

حضرت عمر کی مونچھیں

▪ *حضرت عمرؓ کی مونچھیں*▪

یہ سنا گیا ھے کہ حضرت عمر فاروقؓ بڑی مونچھیں رکہا کرتے تھے اسکا مطلب کیا ھے؟

••• *باسمہ تعالی* •••
*الجواب وبہ التوفیق:*

مونچھوں میں مسنون یہ ھے کہ ان کو اس طرح کاٹا جائے کہ ہونٹوں کے اوپر کی سرخی نظر آنے لگے حضرت امام ابوحنیفہ، حضرات صاحبین اور حضرت امام احمد رحمہم اللہ کا مذہب یہ ہے کہ مونچھوں کو بالکل جڑ سے قصر کرنا مستحب ہے یعنی قینچی سے مونچھوں کو اس طرح کترا جائے کہ مونڈنے کی طرح ہوجائے۔

( مستفاد : کتاب النوازل,جلد:15, صفحہ:573, طبع: مرکزِ نشر و تحقیق لال باغ مرادآباد)

💠  *حضرت عمرؓ کے متعلق*💠

 حضرت عمرؓ بہی مسنون مونچھیں ہی رکہا کرتے ؛ تاہم ان کے متعلق اتنا ذکر ملتا ھے کہ حضرت فاروق اعظمؓ (سبالتین) یعنی مونچھوں کے دونوں کناروں کو کاٹتے نہ تھے دونوں کنارے نیچے کو ہوا کرتے تھے؛ آج کل کے چند ان لوگوں کی طرح نہیں جو مونچھوں کو تاؤ اور اوپر کو بَل دیکر رکہتے ہیں۔

🔘  وأخرج ابن عساکر عن أبي رجاءالعطاردي قال: کان عمر رجلاً طویلاً جسیما أضلع شدید الضلع أبیض شدیدالحمرة في عارضیه خفة سبلته کبیرة وفي أطرافھا صھبة.

( ترجمہ) ابن عساکر ابو رجاء عطاردی سے نقل کرتے ہیں کہ سیدنا عمر فاروق قد میں لانبے تہے, صحت میں تندرست تہے, بہت طاقتور تہے, رنگ گورا سرخی مائل تہا, ڈاڑھی گھنی نہ تہی, مونچھوں کے کنارے بڑے تہے,اور ان میں سنہرا پن تہا۔

٭ المصدر: تاريخ الخلفاء
٭ المؤلف: السیوطيؒ
٭ الصفحة: 237
٭ الطبع: دار الأوقاف والشؤون الإسلامية، قطر.


🔰 *فائده* 🔰


 واضح رہے کہ حضرت عمرؓ کا یہ عمل جمیع صحابہؓ کا عمل نہ تھا اسی وجہ سے ان کی یہ خصوصیت بیان کی جاتی ہے ؛اس لیے بال کے اس حصے کو بھی تراش لینا بہتر ہے باقی اگر کوئی اس کو ترک کردے تو گنجائش ہے کہ حضرت عمرؓ کے عمل  سے ثابت ہے۔

📘 وقال فی العرف الشذی: وأما الحد من الطرفین فلم تثبت،وتوخذ بقدر مالا توذی عند الأکل والشرب،ولعل عمل السلف أنهم کانوا یقصرون السبالتین أیضاً،فان فی تذکرة الفاروق الأعظم ذکر أنه کان یترک السبالتین واهتمام ذکر ترکه السبالتین یدل علی أن غیرہ لا یترکهما․

٭ المصدر: العرف الشذي
٭ المحدث: السيد انور شاه الكشميريؒ
٭ المجلد: 4
٭ الصفحة: 161
٭ الطبع: دار إحياء التراث العربي، بيروت، لبنان.

والّلٰه تعالي أعلم
✍🏻...كتبه: *محمد عدنان وقار صؔديقي*

۸ فروری: ؁۲۰۲۰ء

No comments:

Post a Comment