Sunday, August 1, 2021

امام ابوداود سجستانی یا سجزی

 ▪️ *امام ابو داود سجستاني یا سجزی؟* ▪️


  امام ابوداود سجستانی مشہور محدث ہیں ان کی نسبت شہر " سجستان" کی جانب ہونیکی وجہ سے سجستانی ھے؛ لیکن بعض مقامات پر ان کی نسبت سجستانی کی بجائے " سجزی " بھی لکھی ملتی ھے جیسا کہ امام ذھبی نے " سیر اعلام النبلاء " میں ایک مقام پر سجزی لکہا ھے: 


🔖 *سیر اعلام النبلاء* 🔖


امام ذھبی نے " عبد ﷲ بن ذکوان ابی الزناد " کے ترجمے و تعارف میں ایک بات لکھی ھے کہ موصوف کے والد حضرت عمر کے قاتل ابولؤلؤ فیروز کے بھائی تھے اور اس کی نسبت امام ابوداود کی جانب کی ھے گو کہ یہ نسبت صیغۂ قیل سے ھے: 


♤ وقيل: إن ذكوان كان أخا أبي لؤلؤة، قاتل عمر، قاله: أبوداود السّجزي عن احمد بن صالح.


٭ المصدر: سير أعلام النبلاء 

٭ المحدث: الإمام الذهبي

٭ الصفحة: 2374

٭ الرقم: 3215

٭ الطبع: بيت الأفكار الدولية، الأردن.



🔰 *سجزی نسبت کے متعلق* 🔰


    شیخ تقی الدین ندوی مظاہری نے سلسلہ اعلام المسلمین 19 امام ابوداود کی سوانح پر لکہا ھے اس میں شیخ معجم البلدان کے حوالے سے فرماتے ہیں : کہ حفاظ محدثین میں سے کسی نے بھی یہ نہیں ذکر کیا ھے کہ امام ابوداود مشہور سجستان کے علاوہ کسی اور علاقے سے ہیں اور ان کی جانب سجزی کی نسبت بھی کی جاتی ھے ؛ لیکن یہ نسبت میں عجیب تبدیلی ھے: 


📎 ولم يذكر احد من الحفاظ أنه من غير سجستان المعروف، وينسب اليها "السجزي "وهو من عجيب التغير في النسب.


٭ المصدر: أبوداود الإمام الحافظ الفقيه

٭ المؤلف: الشيخ تقي الدين الندوي المظاهري

٭ الصفحة: 22

٭ الطبع: دار القلم، دمشق، سوريا.



▫️ *معجم البلدان* ▫️


  امام شہاب الدین حمویؒ نے " سِجز " کے محل وقوع کے متعلق یہ لکہا ھے: کہ سجز سجستان کا نام ھے جو کہ اطراف خراسان کا علاقہ ھے:


🔸 سجز: بكسر أوله، وسكون ثانية، وآخره زاي، اسم لجستان المعروف في أطراف خراسان، والنسبة اليها سجزي، وقد نسب اليها خلق كثير من الأئمة، والرواة، والأدباء، واكثر اهل سجستان ينسبون هكذا. ( معجم البلدان، 3/ 189)



🔅 *سجستان کے متعلق* 🔅


  سجستان کے متعلق لکہا ھے: یہ س اور جیم کے کسرے , سین کے سکون, کیساتھ ھے اور سین کے بعد تاء ھے پھر نون ھے۔ آگے چل کر لکہتے ہیں : کہ سجستان کی جانب سجزی نسبت بہی لگادی جاتی ھے: 



سجستان: بكسر أوله وثانيه، وسين أخري مهملة، وتاء مثناة من فوق، وآخره نون، وهي ناحية كبيرة، وولاية واسعة، ... وينسب اليها "السِّجْزِيُّ ".


٭ المصدر: معجم البلدان 

٭ المؤلف: الإمام الحمويؒ 

٭ المجلد: 3

٭ الصفحة: 190 / 192

٭ الطبع: دار صادر، بيروت، لبنان.



والله تعالي اعلم

✍🏻... كتبه: *محمد عدنان وقار صؔديقي*

1 اگست، 2021؁ء

No comments:

Post a Comment