Wednesday, August 4, 2021

حضرت فاطمہ کیلیے چادر بچھانا

 ▪️ *حضرت فاطمہ کیلیے چادر بچھانا* ▪️



  بہت سی مرتبہ مناقب سیدہ فاطمہ میں سنا ھے کہ جب سیدہ جنت حضرت فاطمہ حضور کریم کے پاس تشریف لاتیں تو آپ فرط محبت میں اپنی دختر اور جگر گوشہ کیلیے کھڑے ہوجایا کرتے تھے ان کو اپنی جگہ بٹھایا کرتے تھے اور اپنی کملی اور چادر ان کیلیے بچھادیا کرتے تھے تاکہ سیدہ اس پر تشریف فرما ہوں


  اس روایت کا حوالہ مطلوب ھے!!!



••• *باسمہ تعالی* •••

*الجواب وبہ التوفیق:* 

  

    یہ بات تو بالکل درست ھے کہ جب سیدہ فاطمہ دختر رسول خاتون جنت حضور کریم کے پاس تشریف لاتیں تو آپ ان کیلیے کھڑے ہوجایا کرتے ان کو اپنی جگہ بٹھاتے اور سیدہ کے دست بابرکت کا بوسہ لیتے اور یہی معاملہ سیدہ فاطمہ امام المتقین حضور سید کونین کے ساتھ فرمایا کرتیں جب آپ اپنی لاڈلی بیٹی کے گھر تشریف لیجایا کرتے ؛ البتہ روایت میں صراحت نہ مل سکی کہ آپ علیہ السلام ان کیلیے اپنی چادر اتار کر بچھاتے ہوں۔



📎 *سنن ابو داود* 📎



✧حدثنا الحسن بن علي وابن بشار قالا: نا عثمان بن عمر قال: انا اسرائيل عن ميسرة بن حبيب عن المنهال بن عمرو، عن عائشة رضي الله عنها قالت: ((ما رأيت أحدًا كان أشبه سَمْتًا وهديًا ودلًّا. وقال الحسن: (حديثًا، وكلامًا) برسول الله صلى الله عليه وسلم من فاطمة،(كرم الله وجهها)  كانت إذا دخلت عليه، قام إليها، فأخذ بيدها فقبَّلها، وأجلسها في مجلسه، وكان إذا دخل عليها، قامت إليه، فأخذت بيده فقبَّلته، وأجلسته في مجلسها.


٭ المصدر: سنن ابي داود

٭ المجلد: 2

٭ الصفحة: 368

٭ الرقم: 5217

٭ الطبع: مكتبة رحمانية، لاهور، پاكستان.


والله تعالي اعلم

✍🏻... كتبه: *محمد عدنان وقار صديقي*


4 اگست، 2021 ؁ء

No comments:

Post a Comment