ایسا سنا گیا ھے کہ اہل زمین کے گناہوں کی وجہ سے آسمان سے عذاب کا نزول ہونے کو ہوتا ھے ؛ لیکن کسی درسگاہ میں ننہے معصوم بچے تلاوت میں مشغول ہوتے ہیں تو ان کی تلاوت کی برکت سے اللہ کو رحم آتا ھے اور وہ عذاب ہٹا لیا جاتا ھے ۔
اس روایت کا حوالہ مع تحقیق مطلوب ھے!!!
••• *باسمہ تعالی* •••
*الجواب وبہ التوفیق:*
یہ روایت مسند دارمی میں مذکور ھے ؛ لیکن یہ حضور علیہ السلام کا ارشاد نہیں ھے ؛ بلکہ صحابی رسول ثابت بن عجلان رضی ﷲ عنہ کا ارشاد گرامی یعنی حدیث موقوف ھے ؛ تاہم سندی لحاظ سے ضعیف ھے؛ لیکن قرآن کی فضیلت میں بیان کی جاسکتی ھے:
☪️ *مسند دارمی* ☪️
★
حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا رِفْدَةُ الْغَسَّانِيُّ ، حَدَّثَنَا ثَابِتُ بْنُ عَجْلَانَ الْأَنْصَارِيُّ ، قَالَ كَانَ يُقَالُ : إِنَّ اللَّهَ لَيُرِيدُ الْعَذَابَ بِأَهْلِ الْأَرْضِ، فَإِذَا سَمِعَ تَعْلِيمَ الصِّبْيَانِ الْحِكْمَةَ، صَرَفَ ذَلِكَ عَنْهُمْ .
قَالَ مَرْوَانُ يَعْنِي بِالْحِكْمَةِ الْقُرْآنَ .
٭ المصدر: مسند دارمي
٭ المحدث: الإمام الدارمي
٭ الصفحة: 2108
٭ الرقم: 3388
٭ الطبع: دار المغني للنشر والتوزيع، رياض، السعودية.
والله تعالي أعلم
✍🏻... كتبه: *محمد عدنان وقار صديقي*
No comments:
Post a Comment