▪️ *فرنگی محل وجہ تسمیہ* ▪️
علمی خانوادوں میں سے ایک فؔرنگی محل کا خانوادہ بھی ہے جو ہندوستان کے شمالی صوبہ اترپردیش ( U.P ) کے دار الحکومت لکھنؤ میں ایک احاطہ کے اندر چند گھروں پر مشتمل ہے، "فرنگی محل" کہلانے کی وجہ یہ ہے: کہ وہ مؔغلیہ دور میں ایک فؔرانسیسی تاجر کا تجارتی محل تہا، جب تاجر فرانس چلا گیا یا اس کی وفات ہوگئ تو مغل بادشاہ اورنگ زیب عؔالمگیر ( 1069- 1119ھ / 1685-1707ء ) نے اس محل کو شیخ ملا قؔطب الدین انصاری سہالوی شہید ( 1103ھ - 1691ء ) کے خاندان کے حوالہ کردیا، جو آج تک اسی خاندان کی ملکیت ہے، اسی محل میں ملا قطب الدین کے صاحبزادہ ملا نؔظام الدین فرنگی محلی لکھنوی نے مسند تعلیم و تدریس بچھائی جو آج تک باقی ہے، فرنگی محل کا یہ مدرسہ بہت جلد مرکز علم و فضل کی حیثیت سے سارے برصغیر میں مشہور ہوگیا، یہاں سے خصوصا اس خاندان فرنگی محل سے بڑے بڑے نامور علماء فضلاء اٹھے جو آسمان علم کے آفتاب و ماہتاب سمجہے جاتے ہیں۔
( ماہنامہ الولی، حیدرآباد، ماہ: مارچ، ء : 1980، صفحہ: 35، مضمون نگار : ڈاکٹر جمیل احمد، استاذ شعبۂ عربی کراچی یونیورسٹی، طبع: پاسبان پریس حیدرآباد )
No comments:
Post a Comment