Sunday, November 12, 2017

Durood ka sawab. درود کا ثواب۔

*درود کا ثواب*

کیا یہ بات درست ھے: کہ جبریئل درود کا ثواب شمار کرنے سے عاجز ہیں؟
*باسمہ تعالی*
*الجواب وبہ التوفیق:*
یہ روایت کچھ اس طرح بیان کی جاتی ھے کہ شب معراج میں حضور نے ایک فرشتہ دیکہا جسکے ہزار بازو تہے اور ہر بازو میں ھزار انگلیاں تہیں, اور وہ گنے اور شمار کرنے میں مشغول تہا, تو حضور نے حضرت جبرئیل سے دریافت کیا: کہ یہ فرشتہ کیا گن رہا ھے؟
تو جبرئیل ع نے عرض کیا: کہ یہ بارش کے قطرات کی تعداد گن رہا ھے, تو حضور نے اس فرشتے سے معلوم کیا : کہ کیا تم دنیا کی آفرینش سے اب تک کے بارش کے قطرات کا علم رکہتے ھو؟
تو اس نے کہا: کہ جی ہاں! بلکہ مجھے یہ بھی معلوم ھے کہ سمندر میں اب تک کتنے قطرات گرے, اور صحراؤں میں کتنے, اور جنگل و بیابانوں میں کتنے,
تو حضور کو اسکی معلومات پر تعجب ھوا .
تو اس فرشتے نے عرض کیا: کہ اللہ کے رسول! لیکن میری اتنی معلومات اور وسعت حفظ وکثرت بازو اور انگلیوں کے باوجود میں ایک چیز شمار کرنے سے عاجز ہوں…
حضور نے معلوم کیا کہ وہ کیا چیز ھے؟
تو اس فرشتے نے جوابا عرض کیا: کہ میں آپ کے اوپر درود پڑھنے والے کا اجر و ثواب کتنا ھے اسکو شمار نہیں کرسکتا.
⚫ خلاصہ کلام
یہ روایت من گھڑت ھے, اس کو گھڑنیوالا شیعہ ھے, اور اس کی عربی عبارت میں جو خامیاں اور رکیک الفاظ ہیں ان سے اسکے موضوع اور من گھڑت ہونے کی واضح دلیل ملتی ھے.
لہذا اس روایت کو سچ جاننا یا اسکو آگے نشر کرنا بالکل جائز نھیں ھے۔
یہ الگ بات ھے : کہ درود کے فضائل بے شمار ہیں؛ لیکن ان میں یہ فضیلت بالکل مذکور نہیں ھے۔
واللہ تعالی اعلم۔
✍🏻…کتبہ: *محمد عدنان وقار صدیقی*
http://www.ahlalhdeeth.com/vb/archive/index.php/t-53754.html

No comments:

Post a Comment