Friday, December 20, 2019

درود کی ایک فضیلت

• *درود کی ایک فضیلت* •

 ایک پوسٹ گردش میں ھے: کہ درود شریف پڑھنے والا لوگوں کی غیبت سے محفوظ رہتا ھے۔

 ( صراط الجنان, ج:8, ص: 82)

کیا واقعی درود پاک کی یہ فضیلت مستند ھے؟!!!


•• *باسمہ تعالی*••
*الجواب وبہ التوفیق:*

  سوال میں معلوم کردہ درود پاک کی یہ فضیلت مستند اور ثابت نہیں ھے ؛ لہذا اسکو نشر و بیان نہ کیا جائے۔

🔰 اس روایت کو عؔلامہ «سخاوی»  نے اپنی مشہور کتاب " القول البدیع" میں ذکر فرماکر اسکے متعلق کلام فرمایا ھے: کہ یہ بات معتمد نہیں ھے ۔

※ وسمعتهما يقولان سمعنا رسولَ اللهِ صلَّى اللهُ عليه وسلَّم يقولُ : إذا جلستم مجلسًا فقولوا : بسمِ اللهِ الرَّحمنِ الرَّحيمِ ، وصلَّى اللهُ على محمَّدٍ يُوكِّلُ اللهُ بكم ملكًا يمنعُكم من الغيبةِ حتَّى لا تغتابوا ، فإذا قمتم فقولوا ؛ بسمِ اللهِ الرَّحمنِ الرَّحيمِ ، وصلَّى اللهُ على محمَّدٍ ، فإنَّ  النَّاسَ لا يغتابونكم ويمنعُكم الملَكُ من ذلك.

هذه النسخة ذكرها المجد رحمه الله بإسناده، وتبعته في ذكرها، ولا أعتمد علي شيئ منها، والفاظها ركيكة.
وصرح ابن الذهبي: في ترجمة ابن الخيام من الميزان بوضعها، وقال لا ادري من وضعها.

(خلاصہ ترجمہ:)

 عؔلامہ مجد فیروز آبادیؒ اپنی سند اؔبو المظفر سمرقندیؒ یعنی محمد بن عبدﷲ بن خیام تک پہونچاتے ہوئے یہ روایت ذکر کرتے ہیں: کہ انہوں نے حضرت خضر و حضرت الیاس کو یہ بہی کہتے سنا: جب تم کسی مجلس میں بیٹھو تو بسم ﷲ الرحمن الرحیم پڑھ کر  صلیﷲ علی محمد یہ درود پڑھ لیا کرو! ﷲ ایک فرشتے کو مقرر کریگا جو تمکو لوگوں کی غیبت سے روکےگا, جب مجلس سے اٹھو! تب بہی یہی پڑھ لینا؛ تمہارے واپس آجانے کے بعد لوگ تمہاری غیبت نہ کرسکیں گے؛ کیونکہ فرشتہ ان کو غیبت سے روکےگا۔

* نام کتاب: القول البدیع
* مؤلف:  السخاویؒ
* الصفحة:  278
* الطبع : مؤسسة الريان، السعودية.


🔹 *میزان الاعتدال میں*

 جس نسخہ کا حوالہ علامہ سخاوی نے دیا ھے اسکے متعلق امام ذھبیؒ کی وضاحت یہ ھے: کہ میں نہیں جانتا کہ اس کو کس نے گھڑا ھے- یعنی یہ درود کی یہ فضیلت معتبر نہیں ھے-

محمد بن عبد الله بن الخيام السمرقندي، أبو المظفر لا أدري من ذا، وهو القائل: سمعت الخضر والياس الخـ
قلت: هذه نسخة ما ادري من وضعها. ملخصاـ

٭ المصدر: ميزان الاعتدال
٭ المؤلف: الذهبيؒ
٭ المجلد: 6
٭ الصفحة: 210
٭ الرقم: 7777
٭ الطبع: دار الكتب العلمية، بيروت، لبنان.


📘 *صراط الجنان*

صراط الجنان ایک بریلوی عقائد پر مشتمل تفسیر ھے, عوامِ اہل السنت والجماعت کو اسکا مطالعہ بلا کسی معتبر عالم کی نگرانی مناسب نہیں۔

وﷲ تعالی اعلم
✍🏻 ...کتبہ: *محمد عدنان وقار صؔدیقی*
20 دسمبر: 2019؁ء

No comments:

Post a Comment