▪ *••داعی کا اجر••*▪
السلام علیکم مفتی صاحب بعض ہمارے تبلیغی ساتھی داعی کے صفات بتاتے ہوئے کہتےہیں کہ ایک مرتبہ اللہ نے جبرئیل علیہ السلام کو کہا کہ داعی کی نیکیوں کو گنو اس پر جبرئیل علیہ السلام نے کہا اللہ میں بارش کے قطروں کوگن سکتا ہوں ریت کے ذرات کو گن سکتا ہوں؛لیکن داعی کی نیکیوں کو گن نہیں سکتا. وہ بہت زیادہ ہیں اور جب داعی پل صراط پر سے گزرے گا تو اللہ تعالیٰ اسکے قدموں کے نیچے اپنے ہاتھوں کو رکھیں گے
کیا یہ بات صحیح ہے؟!!!
••• *باسمہ تعالی*•••
*الجواب وبہ التوفیق:*
تلاش بسیار کے باوجود یہ روایت کہیں نہ مل سکی؛ لہذا اس کی نسبت نبی کریمؑ کی جانب ہرگز نہ کیجائے۔ نبی کریمؑ کی جانب اس بات کی نسبت ہوتی ھے جو معتبر سند سے ثابت ہو۔اور چونکہ یہ بات نبی کریمؑ کے واسطہ کے بغیر ہمکو معلوم ہونہیں سکتی ھے لہذا اسکو بنا نبی کریمؑ کی جانب منسوب کیے بہی بیان نہ کیا جائے۔ داعی الی ﷲ کے جو اجر معتبر و احادیث صحیحہ میں مذکور ہیں انکو بیان کیا جائے۔
وﷲ تعالی اعلم
✍🏻...کتبہ: *محمد عدنان وقار صؔدیقی*

No comments:
Post a Comment