▪ *جنتی کا حلیہ*▪
ایک خؔطیب دوران تقریر جنتی شخص کے حلیے کے متعلق خطاب فرمارھے تھے جس میں انہوں نے فرمایا: کہ جنتی شخص کا قد حضرت آدمؑ جتنالمبا یعنی لمبائی ساٹھ ذراع, ان کی عمر حضرت عیسیؑ جتنی یعنی33 سال, ان کا حسن و جمال حضرت یوسفؑ جیسا, ان کی گفتگو حضرت محمدؐ جیسی شیریں, ان کا دل حضرت ایوبؑ جیسا, اور ان کی زبان کی فصاحت حضرت داودؑ کی طرح ہوگی۔یعنی وہ 6 انبیاءؑ والی صفات سے متصف ہوگا۔
مجہے اس بات کا حوالہ و تحقیق درکار ھے!!!
•• *باسمہ تعالی*••
*الجواب وبہ التوفیق:*
یہ بات بالکل درست ھے: کہ جنتی جنت میں مکمل خوبصورتی اور جمال کےساتھ داخل ہوں گے ، اور ان کی شکل اپنے باپ آدم علیہ السلام پر ہوگی جنہیں اللہ تعالی نے اپنے ھاتھ سے پیدا فرمایا اور ان کی تخلیق مکمل اورخوبصورت تصویر بنائ ، لہذا ہر ایک جنتی آدم علیہ السلام کی صورت اور خلقت پر ہوگا ۔
💠 *جنتی انسان کی لمبائی کا ذکر*
٭ عن أَبِي هُرَيْرَةَ رضي الله عنه عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ :
( خَلَقَ اللَّهُ آدَمَ عَلَى صُورَتِهِ ، طُولُهُ سِتُّونَ ذِرَاعًا ، فَلَمَّا خَلَقَهُ قَالَ : اذْهَبْ فَسَلِّمْ عَلَى أُولَئِكَ النَّفَرِ مِنْ الْمَلَائِكَةِ جُلُوسٌ فَاسْتَمِعْ مَا يُحَيُّونَكَ ، فَإِنَّهَا تَحِيَّتُكَ وَتَحِيَّةُ ذُرِّيَّتِكَ . فَقَالَ : السَّلَامُ عَلَيْكُمْ . فَقَالُوا : السَّلَامُ عَلَيْكَ وَرَحْمَةُ اللَّهِ . فَزَادُوهُ وَرَحْمَةُ اللَّهِ ، فَكُلُّ مَنْ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ عَلَى صُورَةِ آدَمَ ، فَلَمْ يَزَلْ الْخَلْقُ يَنْقُصُ بَعْدُ حَتَّى الْآنَ )۔
( ترجمہ )
بخاری کی روایت ھے: سیدنا ابوھریرہ رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ( اللہ عزوجل نے آدم کو اس کی صورت پر پیدا فرمایا ان کی لمبائ ساٹھ ھاتھ تھی ۔۔۔ تو جو بھی جنت میں داخل ہوگا وہ آدم علیہ السلام کی صورت پر اور اس کی لمبائ ساٹھ ھاتھ ہوگی ۔۔۔ ) ملخصا.
* نام کتاب: صحیح البخاری
* جلد: 2
* صفحة : 1747
* حدیث نمبر: 6227
* طبع: الطاف اینڈ سنز,کراچی پاکستان۔
🔰 *جنتی کی عمر*
مستند روایت میں جنتی کی عمر 30/33 سال ہونیکا ذکر ھے:
❊ عن مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ رضي الله عنه أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ :
( يَدْخُلُ أَهْلُ الجَنَّةِ الجَنَّةَ جُرْدًا ، مُرْدًا ، مُكَحَّلِينَ ، أَبْنَاءَ ثَلاَثِينَ أَوْ ثَلاَثٍ وَثَلاَثِينَ سَنَةً ).
( ترجمہ )
حضرت معاذ بن جبلؓ فرماتے ہیں کہ رسولُ اللہ صلَّی اللہ علیہ وسلَّم نے فرمایا: جنتی لوگ بغیر بال والے ,صاف بدن .سُرمگیں (یعنی سرمہ لگی) آنکھوں والے ہوں گے, ان کی عمریں 30 یا 33 سال ہونگی۔
÷ نام کتاب: سنن ترمذی
÷ محدث: ابوعیسی ترمذیؒ
÷ جلد: 4
÷ صفحة : 305
÷ حدیث نمبر: 2545
÷ درجة : حسن
÷ طبع: دار الغرب الاسلامی بیروت لبنان۔
🔹 *جمال یوسفؑ اور زبان محمدیؐ*
وہ روایت کہ جس میں ایک ساتھ یہ ذکر ھے کہ جنتی شخص کا حسن و جمال حضرت یوسفؑ جیسا اور زبان محمد عربی جیسی اور عمر حضرت عیسیؑ جتنی اور لمبائی حضرت آدمؑ کی برابر ہوگی, اسکو اؔبن ابی الدنیاؒ نے اپنی کتاب " صفت جنت" میں ذکر کیا ھے: جس میں چار انبیاءؑ والی صفات کا ذکر موجود ھے, گو کہ سند ضعیف ھے؛ لیکن یہ ضعف قادح نہیں ۔
۞ حدثنا القاسم بن هاشم ، ثنا صفوان بن صالح ، قال : حدثني رواد بن الجراح العسقلاني ، ثنا الأوزاعي ، عن هارون بن رئاب ، عن أنس بن مالك ، قال : قال رسول الله صلى الله عليه وسلم :
( يدخل أهل الجنةِ الجنةَ على طول آدم عليه السلام ، ستون ذراعا بذراع الملك ، على حسن يوسف ، على ميلاد عيسى ثلاث وثلاثون سنة ، وعلى لسان محمد صلى الله عليه وسلم ، جرد مرد مكحلون )۔
٭ المصدر: صفة الجنة
٭ المؤلف: ابن أبي الدنياؒ
٭ الصفحة: 163
٭ الرقم: 218
٭ الدرجة: ضعيف
٭ الطبع: مؤسسة الرسالة، بيروت، لبنان.
💎 *حضرت ایوبؑ جیسا دل*
جنتی شخص کے دل کے متعلق امام طبرانیؒ نے " المعجم الکبیر" میں روایت نقل کی ھے کہ جنتی کا دل حضرت ایوبؑ جیسا ہوگا۔وہ روایت بہی سندا ضعیف ھے؛ کیونکہ اسکی سند میں ایک راوی"اسحاق بن ابراہیم زبریق" ہیں جو ضعیف ہیں۔
۩ عن إسحاق بن إبراهيم بن زبريق الحمصي ، ثنا عمرو بن الحارث ، عن عبد الله بن سالم ، عن محمد بن الوليد بن عامر الزبيدي ، ثنا سليم بن عامر ، أن المقدام بن معدي كرب : حدثهم أن رسول الله صلى الله عليه و سلم قال : ( ما من أحد يموت سقطا ولا هرما - وإنما الناس فيما بين ذلك - إلا بعث ابن ثلاثين سنة ، فمن كان من أهل الجنة كان على مسحة آدم ، وصورة يوسف ، وقلب أيوب ، ومن كان من أهل النار عظموا وفخموا كالجبال )
+ نام کتاب: المعجم الكبير
+ نام محدث: الطبرانيؒ
+ جلد: 20
+ صفحة: 280
+ رقم: 663
+ طبع: مكتبة ابن تيمية، بيروت، لبنان
⚠ *حضرت داودؑ جیسی زبان*
سوال میں مذکور جنتی شخص کی چھٹی صفت کہ اسکی زبان شیرینی «حضرت داودؑ» کی مانند ہوگی اس صفت کا ذکر روایات میں ہمکو نہ مل سکا؛ لہذا اس صفت کو ذکر نہ کیا جائے۔ نیز بعضے خطباء اس ضمن میں یہ بہی بیان کردیتے ہیں : کہ جنتی شخص کے اخلاق و عادات آقائے کریمؑ جیسے اور اسکا عفو و در گزر سیدنا یعقوبؑ جیسا ہوگا یہ بہی روایات مذکور نہیں ھے۔ الحاصل: جنتی شخص کے متعلق سوال میں معلوم کردہ جن چھ صفات میں سے پانچ صفات کا ذکر ہم نے بتایا ھے اتنا ہی اسکو بیان کیا جائے۔
وﷲ تعالی اعلم
✍🏻...کتبہ: *محمد عدنان وقار صؔدیقی*
۱۸ دسمبر: ء۲۰۱۹،

No comments:
Post a Comment