▪️••• *دعائے جمیلہ* ••• ▪️
روایت ہیکہ ایک دن حضرت رسالت پناہؐ مسجد مدینہ منورہ میں بیٹھے تہے کہ حضرت حبرئیلؑ آئے اور کہا: یا رسول ﷲ! حق تعالی سلام فرماتا ھے اور یہ دعا جمیلہ آپ کی امت کیلیے بھیجی ھے حضور نے دریافت کیا کہ اسکا ثواب کتنا ھے ؟ جبرئیل نے کہا کہ جو اسکو پڑھے یا اپنے پاس رکھے اگر چہ اسکے گناہ مانند کفِ دریا یا مثل ریت جنگل یا موافق درختوں کے پتوں کے ہوں حق تعالی بخش دےگا اور وقتِ جان کندنی اپنے یدِقدرت سے خاتمہ بالخیر کریگا اور قبر میں ایک فرشتہ قیامت تک اس کی حفاظت کریگا اور جوکوئی پندرہویں رمضان کو روزہ کھولنے کے وقت پڑھیگا یا پڑھنانہ جانتا ہو تو اپنے ہاتھ میں رکہیگا اور گیارہ مرتبہ درود شریف " اللہم صل علی سیدنا محمد وعلی آل سیدنا ومولانا محمد وبارک وسلم برحمتک یا ارحم الراحمین" باوضو پڑھے گا تو ثواب بے حد پایئگا اور جو حاجت رکہتا ہو ﷲ اسکو پورا کرےگا اگر ساری عمر میں ایک دفعہ پڑھے یا اپنے پاس رکھے قیامت کے دن آسانی سے پلصراط سے گزر کر جنت میں داخل ہوگا اور جو کوئی اس دعا کو پڑھے یا اپنے پاس رکھے قیامت میں اسکا چہرہ روشن ہوگا اور وہ دعائے معروفہ یہ ہے:
یَا جَمیلُ یا ﷲ یا رقیب یا ﷲ یا عجیب یا ﷲ
یَا رؤف یا ﷲ یا معروف یا ﷲ یا لطیف یا ﷲ
یا حَنّانُ یا ﷲ یا منَّان یا ﷲ یا مجیب یا ﷲ
یا عظیمُ یا ﷲ یا دَیَّانُ یا ﷲ یَا بُرھَانُ یا ﷲ الی آخرہ .
اس دعائے جمیلہ کے فضائل کے متعلق روشنی ڈالیں کیا واقعتا اسکے حدیث میں مذکورہ فضائل وارد ہیں؟
•• *باسمہ تعالی* ••
*الجواب وبہ التوفیق:*
(طویل ترین)دُعائے جمیلہ جو آپ نے معلوم ہے، وہ کسی حدیث میں تو وارِد نہیں، نہ ان کی کوئی فضیلت ہی احادیث میں ذکر کی گئی ہے، اور جو فضائل اس کے شروع میں درج کئے گئے ہیں، ان کو صحیح سمجھنا ہرگز جائز نہیں، کیونکہ یہ خالص جھوٹ ہے، اور جھوٹی بات آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب کرنا وبالِ عظیم ہے۔ تاہم الفاظ کسی نے بڑی محنت سے جمع کیے ہیں ؛ فی نفسہ الفاظ درست ہیں ۔
مستفاد:
• نام کتاب: آپ کے مسائل اور ان کا حل
• نام مؤلف: علامہ لدھیانوی شہید
• جلد: 2
• صفحہ:286
• طبع: مکتبہ لدھیانوی کراچی۔
وﷲ تعالی اعلم
✍🏻...کتبہ: *محمد عدنان وقار صدیقی*
16 رمضان 1441ھ

No comments:
Post a Comment