▪️ *پھر امت کو مرجانا چاھئے* ▪️
ایک پوسٹ کے متعلق استفسار کرنا تہا: ہارون رشیدؒ نے امام مالکؒ سے پوچھا: کسی جگہ حضور ﷺ کی شان میں گستاخی ہوجائے تو حضورﷺ کی امت کیا کرے؟ امام مالکؒ نے فرمایا: امت مسلمہ اسکا بدلہ لے, پھر پوچھا : اگر وہ ایسا نہ کرے تو پھر؟ امام مالک نے جو تاریخی جملہ ادا کیا وہ پوری امت یاد کرلے ؛ آپؒ نے فرمایا: " پھر امت کو چاہئے وہ مرجائے ؛ اسکو جینے کا بھی کوئی حق نہیں۔
اس کا حوالہ مطلوب ھے!!!
••• *باسمہ تعالی*•••
*الجواب وبہ التوفیق*:
امام مالکؒ کا ارشاد اس طرح ھے: ہارون رشیدؒ نے امام مالکؒ سے ایسے شخص کے متعلق معلوم کیا جس نے حضورﷺ کی شان میں گستاخی کی ہو( اور ان سے یہ بہی بتایا گیا کہ فقہائے عراق کا فتوی یہ ھے کہ ایسے گستاخ کو کوڑے مارکر سزا دی جائے , امام مالکؒ یہ سن کو غصہ ہوئے, اور فرمایا: امیر المومنین! ایسی امت کا کیا جینا جسکے نبیؑ کی شان میں گستاخی کی گئ ہو, جو انبیاءؑ کی شان میں زبان درازی کرے اسکو قتل کردیا جائے اور جو صحابہؓ پر بھونکے اسکو کوڑے مارے جایئں۔
🔰 سأل الرشيد مالكا في رجل شتم النبي صلى الله عليه وسلم وذكر له أن فقهاء العراق أفتوه بجلده فغضب مالك وقال:" يا أمير المؤمنين ما بقاء الأمة بعد شتم نبيها؟ من شتم الأنبياء قتل، ومن شتم أصحاب النبي صلى الله عليه وسلم یجلد"
٭ المصدر: الشفا بتعريف حقوق المصطفٰي
٭ المؤلف: الؔقاضي عياض المالكيؒ
٭ الصفحة: 777
٭ الطبع: جائزة دبئ الدولية للقرآن الكريم، الإمارات المتحدة، دبئ.
وﷲ تعالی اعلم
✍🏻... کتبہ: *محمد عدنان وقار صؔدیقی*
۳۰ جولائی: ۲۰۲۰ء
No comments:
Post a Comment