Saturday, December 5, 2020

یاد کی ہوئی باتوں کو بھولنے کے اسباب

 ▪️ *یاد کی ہوئی باتیں بھولنے کے اسباب* ▪️


" امام بؔرہان الاسلام زرنوجیؒ " نے اپنی مایہ ناز شہرہ آفاق کتاب " تعلیم المتعلم " میں طلبہ کیلیے بطور شفقت و نصیحت چند باتیں عرض کی ہیں جن میں سے بعض کا تعلق علم طب سے ھے, بعض کا تجربہ سے ہے اور کچھ باتیں احادیث کی روشنی میں بہی کی گئ ہیں ؛ اسی سلسلے میں حضرت امام محترم نے یاد کی ہوئی باتوں کو بھول جانے کی چند وجوہات و اسباب بہی ذکر کیے ہیں جنکا تعلق طب و تجربہ سے ھے:


🔰 وأما اسباب نسيان العلم، فأكل الكُزْبَرَةِ الرطبة، والتفاح الحامض، والنظر الي المصلوب، و قراءة لوح القبور، والمرور بين قطار الجمال، وإلقاء القَمْلِ الحيِّ علي الارض، والحجامة علي نُقْرَةِ القَفَا، كلها تورث النسيان.



( ترجمہ )


جہاں تک بھولنے کی وجوہات ہیں تو ان کے اسباب یہ بہی  ہوسکتے ہیں کہ ہرا دھنیہ (بکثرت) کھانا, کھٹا سیب کہانا, سولی دیئے گئے کی جانب دیکہنا, قبروں کے کتبے پڑھنا, اونٹوں کی قطاروں کے بیچ میں کو گزرنا, زندہ جوں کو زمین پر پھینکنا , گُدِّی ( سر کے پچھلے حصے) کے گڑھے میں پچھنا لگوانا۔


÷ نام کتاب : تعليم المتعلم طريقَ التعلم

÷ نام مؤلف: الإمام برهان الإسلام الزرنوجيؒ 

÷ صفحة: 57

÷ طبع: مكتبة البُشْرٰي، كراچي، پاكستان.


والله تعالي اعلم 

✍🏻... كتبه: *محمد عدنان وقار صؔديقي*


05 /12 / 2020

No comments:

Post a Comment