▪️ *ابوجہل کے منہ پر تھپڑ* ▪️
امام جلال الدین سیوطیؒ نے حضرت عبد الله بن عباس رضی اللہ عنہ سے یہ روایت نقل کی ہے کہ حضور صلى الله عليه وسلم کی بعثت کے ابتدائی زمانے میں ایک دن ابوجہل نے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کو کسی بات پرتھپٹر مار دیا۔ کمسن سیدہ روتی روتی حضور صلى الله عليه وسلم کے پاس گئیں اور ابوجہل کی شکایت کی۔
آپ ﷺ نے ان سے فرمایا: ’’بیٹی جاؤ اور ابوسفیان کو ابوجہل کی اس حرکت سے آگاہ کرو وہ ابوسفیان کے پاس گئیں اور انہیں سارا واقعہ سنایا۔ ابوسفیان نے بھی فاطمہؓ کی انگلی پکڑی اور سیدھے وہاں پہنچے جہاں ابوجہل بیٹھا ہوا تھا۔ انہوں نے سیدہؓ سے کہا بیٹی جس طرح اس نے تمہارے منہ پر تھپڑ مارا تھا تم بھی اس کے منہ پرتھپٹر مارو۔ اگر یہ کچھ بولے گا تو میں اس سے نبٹ لونگا,چنانچہ سیدہؓ نے ابوجہل کو تھپڑ مارا اور پھر گھر جا کر حضور صلى الله عليه وسلم کو یہ بات بتائی، آپ نے دعا کی:الہی ابوسفیان کے اس سلوک کو نہ بھولنا‘‘حضور صلى الله عليه وسلم کی اسی دعا کا نتیجہ تھا کہ فتح مکہ کے بعد ابوسفیانؓ نعمت اسلام سے بہرہ ور ہوگئے۔
اس واقعے کی تحقیق و حوالہ مطلوب ھے!!!
••• *باسمہ تعالی* •••
*الجواب وبہ التوفیق:*
یہ واقعہ اردو زبان میں جناب طالب ہاشمی صاحب نے امام جلال الدین سیوطی کے حوالے سے " سیرت فاطمہ زھراء" میں نقل کیا ھے:
• نام كتاب: سيرة فاطمة الزهراء
• نام مؤلف: طالب هاشمي
• صفحة: 66
• طبع: البدر پبلي كيشنز، راحت ماركيٹ، اردو بازار، لاہور، پاکستان.
🔲 امام سیوطی کے حوالے سے شیخ احمد زینی دحلان نے بھی اس واقعے کو اپنی تالیف " السيرة النبوية " میں جگہ دی ھے:
قال السيوطي في "تحفة الاديب "روي القزويني في تاريخه عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : " لَطَمَ أَبُو جَهْلٍ فَاطِمَةَ في اول بعثة النبي ، فَشَكَتْ إِلَى رسول الله ، فَقَالَ لها: ائْتِي أَبَا سُفْيَانَ ، فَأَتَتْهُ فَأَخْبَرَتْهُ فَأَخَذَ بِيَدِهَا حتي وَقَفَ عَلَى أَبِي جَهْلٍ ، فَقَالَ لَهَا : الْطِمِيهِ كَمَا لَطَمَكِ ، فَفَعَلَتْ فَجَاءَتْ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَأَخْبَرَتْهُ فَرَفَعَ يَدَيْهِ ، وَقَالَ : اللَّهُمَّ لا تُنْسِهَا لأَبِي سُفْيَانَ " ، قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : مَا شَكَكْتُ أَنْ كَانَ إِسْلامُهُ كان لِدَعْوَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
٭ المصدر: السيرة النبوية
٭ المؤلف: احمد زيني دحلان
٭ المجلد: 1
٭ الصفحة: 266
٭ الطبع: دار القلم العربي، حلب، سورية.
♏ امام جلال الدین سیوطی نے یہ واقعہ "تحفة الاديب " میں امام رافعي کے حوالے سے نقل کیا ھے, جس کی سند کچھ اس طرح ھے:
وفي تاريخ قزوين للامام ابي القاسم الرافعي، روي علي بن احمد بن صالح، قال: حدثنا ابوالعباس محمد بن احمد العبدري القزويني حدثنا الحسن بن الفضل حدثنا محمد بن عبد الرحمن بن غزوان البغدادي حدثنا الاصمعي حدثنا مالك بن مغول عن الشعبي عن ابن عباس ، قال: لطم ابوجهل الخ.
٭ المصدر: تحفة الاديب
٭ المصنف: الامام جلال الدين السيوطيؒ
٭ الصفحة: 39
٭ الطبع: عالم الكتب الحديث، إربد، الأردن.
🔰 تاريخ قزوين ميں 🔰
امام رافعی نے " تاریخ قزوین " میں اس واقعے کو مذکورہ بالا سند سے ہی ذکر فرمایا ھے جسکا ذکر امام سیوطی نے کیا ھے:
محمد بن احمد بن مكي ابو العباس العبدي القزويني روي عنه علي بن احمد بن صالح، فقال:ثنا ابو العباس هذا، ثنا الحسن بن الفضل، ثنا محمد بن عبد الرحمن بن غزوان البغدادي، ثنا الاصمعي، ثنا مالك بن مغول، عن الشعبي عن ابن عباس قال: لطم ابوجهل فاطمة الخ.
٭ المصدر: التدوين في أخبار قزوين
٭ المؤلف: المؤرخ عبد الكريم الرافعي القزوينيؒ
٭ المجلد: 1
٭ الصفحة: 201
٭ الطبع: دار الكتب العلمية، بيروت، لبنان.
⚠️ روايت كا حال ⚠️
اس روایت کی سند میں ایک راوی " محمد بن عبد الرحمن بن غزوان بغدادی " ہیں جن کے متعلق لسان المیزان میں امام ابن حجر عسقلانی نے ائمہ حدیث کے اقوال نقل کیے ہیں جنکا خلاصہ یہ ھے: کہ موصوف مستند راوی نہیں ہیں :
محمد بن عبد الرحمن بن غزوان، ويعرف ابوه بـقراد، حدث بوقاحة عن مالك، وشريك، وضمام بن اسماعيل ببلايا، ... قال الدار قطني وغيره: كان يضع الحديث، وقال ابن عدي: له عن ثقات الناس بواطيل ... وقال ابن عدي: روي عن شريك و حماد بن زيد احديث انكرت عليه،وهو ممن يضع الحديث ، وقال الحاكم: روي عن مالك وابراهيم بن سعد أحاديث موضوعة، وقال ابواحمد الحاكم: ليس بالمتين.
★ المصدر: لسان الميزان
★ المحدث: ابن حجر العسقلانيؒ
★ المجلد: 7
★ الصفحة: 294
★ الرقم: 7070
★ الطبع: دار البشائر الإسلامية، بيروت، لبنان.
___*خلاصۂ کلام*___
مذکورہ واقعہ مستند معلوم نہیں ہوتا ھے ۔
وﷲ تعالی اعلم
✍🏻...کتبہ: *محمد عدنان وقار صؔدیقی*
۵ دسمبر: ۲۰۲۰ء
No comments:
Post a Comment