▪️ *وہ اشخاص جن کی قبر میں آپؐ اترے*▪️
میرا سوال یہ ہیکہ کیا کبہی آپ علیہ السلام کسی صحابیؐ کی تدفین کے وقت خود اسکی قبر میں اترے ہیں ؟
باحوالہ جواب دیکر مشکور ہوں!!
••• *باسمہ تعالی* •••
*الجواب وبہ التوفیق:*
جی ہاں! رسول پاکؐ پانچ اشخاص کی قبروں میں بنفس نفیس اترے ہیں,جن میں سے تین خواتین ہیں اور دو مرد ہیں,ایک مرتبہ ہجرت سے قبل مکہ مکرمہ میں اور چار مرتبہ ہجرت کے بعد مدینہ منورہ میں :
🔰 ونقل أبن شبة أن النبي صلى الله عليه وسلم لم ينزل في قبر أحد إلا خمسة قبور، قبر خديجة بمكة، وأربعة بالمدينة، قبر ابن الخديجة كان في حجر النبي صلى الله عليه وسلم وتربيته، وهو على قارعة الطريق بين زقاق عبد الدار وبين البقيع الذي يتدافن فيه بنو هاشم، وقبر عبد الله المزني الذي يقال له ذو النجادين، وقبر أم رومان أم عائشة بنت أبي بكر، وقبر فاطمة بنت أسد أم عليّ بن أبي طالب رضي الله عنه.
ترجمہ: حضور پاکؐ پانچ اشخاص کی قبر میں اترے ہیں: 1) حضرت خدیجہؓ کی قبر میں ,2) حضرت خدیجہ کے فرزند ( جو حضور کی پرورش میں تہے حضرت خدیجہ کی وفات کے بعد ) , 3) اور حضرت عبد اللہ مزنیؓ جو ذوالنجادین سے مشہور ہیں , 4) حضرت عائشہؓ کی والدہ ام رومانؓ, 5) حضرت علیؓ کی والدہ حضرت فاطمہ بنت اسد کی قبر میں۔
• المصدر: وفاء الوفاء باخبار دار المصطفيؐ
• المؤلف: نور الدين السهموديؒ
• المجلد: 3
• الصفحة: 208
• الطبع: دار الزمان، المدينة المنورة، السعودية.
✴️ *تاريخ المدينة لابن شبة*✴️
علامہ سہمودیؒ نے جس کتاب کا حوالہ دیا ھے وہ تاریخ مدینہ ھے جسکے مؤلف " عمر ابن شبہ " ہیں انہوں نے بھی یہی پانچ اسماء ذکر کیے ہیں:
٭ المصدر: تاريخ المدينة المنورة
٭ المؤلف: أبو زيد عمر بن شبَّة، النميري، البصريؒ
٭ المجلد: 1
٭ الصفحة: 121
٭ الطبع: دار الفكر، بيروت، لبنان.
والله تعالي أعلم
✍🏻... كتبه: *محمد عدنان وقار صؔديقي*
13 فروري:ء 2021
No comments:
Post a Comment