Sunday, February 14, 2021

ستاروں جیسا گھر

 ▪️ *ستاروں جیسا گھر* ▪️


  ایک حدیث مبارکہ ھے: کہ جس گھر میں قرآن کی تلاوت ہوتی ھے وہ آسمان والوں کو ایسا دکھائی دیتا ھے جیسا کہ زمین والوں کو ستارے دکھائی دیتے ہیں۔


اس روایت کا حوالہ و تحقیق مطلوب ھے!!!!



••• *باسمہ تعالی* •••

*الجواب وبہ التوفیق:* 


   یہ روایت امام بیہقی نے " شعب الایمان میں ذکر کی ھے: اور کتاب کی تحقیق کرنیوالے محقق دکتور عبد العلی عبد الحمید حامد صاحب نے اس کی تحقیق میں لکہا ھے: کہ یہ روایت ایسی ھے کہ اس میں امام بیہقی کے استاذ محترم ابو الحسن محمد بن القاسم اور ان کے شیخ ابوبکر بن قریش مجہول ہیں یعنی ان کے متعلق ہم کو علم نہیں ھے. اور یہ بات شیخ البانی نے بھی کہی ھے:


💠 أَخْبَرَنَا أَبُو الْحسَنِ مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ الْفَارِسِيُّ ، حدثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ قُرَيْشٍ ، حدثنا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حدثنا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، حدثنا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ( الْبَيْتُ الَّذِي يُقْرَأُ فِيهِ الْقُرْآنُ يتراءى لِأَهْلِ السَّمَاءِ، كَمَا تتراءى النُّجُومُ لِأَهْلِ الْأَرْضِ ).


قال المحقق: اسناده فيه جهالة، لم أعرف شيخ المؤلف و لا شيخه، ثم فيه ابن لهيعة وقد تكلموا فيه.


• المصدر: شعب الايمان 

• الإمام البيهقي

• المحقق: د/ عبد العلي عبد الحميد حامد

• المجلد: 3

• الصفحة: 370

• الرقم: 1829

• الطبع: مكتبة الرشد، الرياض، السعودية.



🔰 *سلسلة الاحاديث الضعيفة والموضوعة* 🔰


  شیخ ناصر الدین البانی صاحب نے یہ روایت شعب الایمان کے حوالے سے ذکر کرکے لکہا: کہ اگر مؤلف امام بیہقی کے شیخ اور ان کے شیخ کا علم ہوجائے تو یہ سند جید ھے: 


وهذا إسناد جيد، إن ثبتت عدالة وحفظ أبي بكر بن قريش، فإني لم أعرفه، وكذلك الراوي عنه.


٭ المصدر: سلسلة الاحاديث الضعيفة والموضوعة

٭ المحدث: ناصر الدين الباني

٭ المجلد: 7

٭ الصفحة:397

٭ الرقم: 3383

٭ الطبع: مكتبة المعارف، الرياض، السعودية.


🔳  *سند کا حال* 🔳


  اس روایت کی سند میں تین راوی ہیں جنکے متعلق کلام وارد ہوا ھے: ابو الحسن محمد بن قاسم فارسی , ابوبکر بن قریش اور عبد ﷲ بن لہیعہ, ہم تینوں کی بابت وضاحت کرینگے: 


🔹 *ابو الحسن محمد بن القاسم الفارسی* 🔹


  امام بیہقی کے شیخ ہیں ان کے متعلق محقق د/ عبد العلی عبد الحمید حامد صاحب نے کہا : میں ان کو نہیں جانتا یہ مجہول ہیں , اسی طرح شیخ البانی نے کہا: میں نہیں جانتا؛ لیکن اگر کوئی جنوادے تو سند عمدہ ھے قابل بیان ھے۔


  امام بیہقی کے شیوخ کے تراجم کے متعلق سے ایک کتاب تالیف ہوئی ھے جسکا نام "السلسبیل النقی فی تراجم شیوخ البیہقی " ھے اس میں مؤلف کتاب " ابو الطیب نائف بن صلاح بن علی المنصوری" صاحب نے امام بیہقی کے شیخ ابو الحسن محمد بن قاسم الفارسی کا مکمل تعارف لکہا ھے اور کہا ھے: ثقة، فقيه أصول، مفسر، واعظ. کہ موصوف ثقہ ہیں فقیہ ہیں مفسر اور واعظ بہی ہیں:


※ المصدر: السلسبيل النقي في تراجم شيوخ البيهقي

※ المؤلف: أبوالطيب نايف بن صلاح بن علي المنصوري

※ الصفحة: 602

※ الرقم: 186

※ الطبع: دار العاصمة، رياض، السعودية. 




🔸 *ابوبكر بن قريش* 🔸


دوسرے راوی "ابوبکر بن قریش" ہیں جو بقول  شیخ البانی اور محقق عبد العلی حامد مجہول غیر معلوم ہیں ؛ لیکن امام سمعانی نے " الانساب" میں ان کا تفصیلا تذکرہ فرمایا ھے اور لکھا ھے: کہ موصوف صدوق ہیں: 


☜ وابوبكر محمد بن عبد الله بن قريش الوراق الريونجي، وكان من أهل العلم والصدق، سمع الحسن بن سفيان، ومسدد بن قطن، وغيرهما، سمع منه الحاكم أبوعبد الله الحافظ، وقال: أبوبكر الريونجي كان كثير الحديث، حسن الخط، صدوقا في الرواية...


٭ المصدر: الأنساب

٭ المصنف: عبد الكريم السمعاني

٭ المجلد: 6

٭ الصفحة: 222

٭ الرقم: 1860

٭ الطبع: دائرة المعارف العثمانية، حيدرآباد، الهند.




💎 *ابن لهيعة* 💎


عبد ﷲ بن لھیعہ کے متعلق محدثین کے اقوال ہیں یعنی ضعیف ہیں :


* المصدر: لسان الميزان

* المحدث: ابن حجر العسقلاني

* المجلد: 2

* الصفحة: 475

* الرقم: 4530

* الطبع: دار المعرفة، بيروت، لبنان.



💡شیخ حسن مظفر الرزو نے امام محدث ابن لہیعہ کے متعلق ایک تحقیق رسالہ تالیف کیا ھے ان کے متعلق محدثین کی تضعیف و تصحیح نقل کی ھے اور آخر میں مؤلف نے اپنے نظریہ کو واضح کیا ھے کہ موصوف ثقہ ہیں, واضع حدیث نہیں ہیں آخر عمر میں حفظ متغیر ہوا تہا اور روایت میں تساہل ہونے لگا تہا, اور فضائل کے باب میں ان پر اعتماد کیے جانے میں کوئی حرج کی بات نہیں ھے۔



÷ المصدر: الإمام المحدث عبد الله بن لهيعة  

÷ المؤلف: حسن مظفر الرَّزُوْ

÷ الصفحة: 277 / 279

÷ الطبع: دار الجيل، بيروت لبنان.


🕯️ خلاصه كلام 🕯️


  روایت کا تعلق چونکہ فضائل سے ھے اور یہ روایت ایسی ضعیف نہیں کہ قابل بیان نہ ہو؛ لہذا اس کو بیان کیا جاسکتا ھے۔



وﷲ تعالی اعلم 

✍🏻... کتبہ: *محمد عدنان وقار صدیقی*

14 فروری : 2021

No comments:

Post a Comment