Friday, February 5, 2021

چار ایسے بزرگ جنہوں نے ایک ہی رکعت میں ختم قرآن کیا

 ▪️ *چار ایسے بزرگ جنہوں نے ایک ہی رکعت میں خانۂ کعبہ میں یا اسکے نزدیک ( مقام ابراہیم) قرآن کریم ختم کیا* ▪️



ایک ویڈیو کلپ موصول ہوئی جس میں ایک بزرگ عالم دین بیان فرمارھے ہیں کہ چار اشخاص ہیں جنہوں نے ایک ہی رکعت میں خانہ کعبہ میں مکمل ختم قرآن فرمایا: وہ حضرت عثمان بن عفان ذوالنورینؓ , حضرت تمیم داریؓ , حضرت سعید بن جبیرؓ , اور حضرت امام اعظم ابو حنیفہؒ نعمان بن ثابت ہیں۔


اسکی تصدیق درکار ھے!!!


••• *باسمہ تعالی* •••

*الجواب وبہ التوفیق:* 


   مذکورہ بات بالکل درست ھے؛ تاریخ و رجال  کی کتابوں اور امام اعظمؓ کے مناقب و سیرت سے متعلق تالیفات میں یہ بات مذکور ھے: 


💎 *تاریخ دمشق* 💎


   امام ابن عساکرؒ نے تاریخ دمشق میں یہ بات نقل کی ھے: 


أخبرنا أبومنصور بن خيرون، أنبأنا أبو القاسم بن سعيد، قال: حدثنا أبوبكر بن الخطيب، أخبرنا الخَلَّال، أخبرنا علي بن عمرو الحريري، أن علي بن محمد بن كاس النخعي، حدثهم، حدثنا إبراهيم بن مخلد البلخي، حدثنا إبراهيم بن رستم المروزي، قال: سمعت خارجة بن مصعب، يقول: ختم القرآن في الكعبة أربعة من الأئمّة: عثمان بن عفَّان، وتميم الدّاري، و سعيد بن جُبَيْر، و أبوحنيفة.


٭ المصدر: تاريخ دمشق

٭ المجلد: 11

٭ الصفحة: 75

٭ الطبع: دار الفكر، بيروت، لبنان.




🕯️ *فائدہ* 🕯️


  مزید حوالوں کیلیے محمد علی عباد حمیسان صاحب کے کتابچے  " أعلام ختموا القرآن في ركعة " کی طرف رجوع کیا جاسکتا ھے,


 نیز یہ چار حضرات تو وہ ہیں جنہوں نے خانہ کعبہ میں یہ مبارک عمل انجام دیا , جبکہ خانہ کعبہ کے علاوہ ایک رکعت میں ختم قرآن کی فضیلت حاصل کرنیوالے اور بہی چند اشخاص ہیں جنکے اسماء مذکورہ کتاب میں " شیخ محمد علی " نے ذکر کیے ہیں: 

حضرت عثمان غنی , حضرت تمیم داری , حضرت سعید بن جبیر, حضرت امام ابوحنیفہ, حضرت ابو عبد ﷲ بن خفیف, حضرت ابراہیم بن اسماعیل القبری, حضرت ابوبکر الشحامی الشروطی ,حضرت ابو الفضل الصرام, حضرت جعفر الدرزیجانی, حضرت ابو احمد العسال, حضرت ابو العباس الحربی, حضرت ابو علی الضریر المقرئ, حضرت تقی الدین الواسطی, حضرت حسان انصاری, حضرت ابو السعود الجارحی, محمد المختار بن محمد الامین الشنطیقی, اور ایک صاحب کا بنا نام ذکر ھے.( رضی ﷲ عنہم و رحمہم ﷲ اجمعین) 


   یہ حضرات تو معروف و مشہور ہیں ان کے علاوہ بھی نیک لوگ ہونگے جنہوں نے ایک رکعت میں ختم قرآن کیا ہو۔


وﷲ تعالی اعلم 

✍🏻... کتبہ: *محمد عدنان وقار صؔدیقی*

5 فروری ؁ء2021

No comments:

Post a Comment