Saturday, March 13, 2021

نکاح کے فوائد

 ▪️ *نکاح کے فوائد* ▪️



حضرت ابو طالب مکی رحمہ اللہ کتاب قوت القلوب میں نقل کرتے ہیں کہ جب عورت کے ساتھ اس کا خاوند کھیلتا ہے اس کے بوسے لیتا ہے تو اس کو اتنی نیکیاں ملتی ہیں جتنی اللہ عزوجل کومنظور ہیں اور جب دونوں غسل کرتے ہیں تو اللہ عزوجل پانی کے ہر قطرے سے ایک فرشتہ پیدا کرتا ہے جو قیامت تک اللہ عزوجل کی تسبیح بیان کرتا ہے اور اس تسبیح کا ثواب دونوں میاں بیوی کو عطا ہوگا۔



کیا یہ بات مستند ھے؟!!!


••• *باسمہ تعالی* •••

*الجواب وبہ التوفیق*



٭قوت القلوب٭ نامی کتاب میں مذکورہ فضیلت ہمکو تلاش کے بعد بھی نہ مل سکی؛ تاہم ایک فضیلت مذکورہ کتاب میں مذکور ھے کہ جو شخص اپنی بیوی سے جماع کرتا ھے تو اس جماع کی وجہ سے اسکے لیے ایک مجاہد کا ثواب لکہا جاتا ھے جس نے راہ خدا میں جہاد کیا ہو ؛ لیکن نہ اسکا کوئی حوالہ ھے نہ ہی سند ھے : 


🔹 روي عن النبي في فضائل الجماع: « إن الرجل ليجامع أهله،فيكتب له من جماعه أجر ولد ذكر قاتل في سبيل الله عزوجل، فقيل له: وكيف ذلك يا رسول الله؟ فقال: أنت خلقته، أنت رزقته، أنت هديته، إليك محياه، إليك مماته؟  قالوا: بل الله خلقه، ورزقه، وهداه، وأحياه، وأماته، قال: فاقرَّه قراره.



٭ المصدر: قؔوت القلوب 

٭ المؤلف: أبوطالب المكيؒ

٭ الصفحة: 1640/ 1641

٭ الطبع: مكتبة دار التراث، قاهرة، مصر.


 

🕯️ *روایت کی حقیقت* 🕯️


  عؔلامہ طاہر پٹنیؒ نے "تذكرة الموضوعات " میں اس روایت کے متعلق لکھا ھے کہ ایسی کوئی روایت ملتی ہی نہیں ہے:



💠 في المختصر ‏(‏إن الرجل ليجامع أهله، فيكتب له أجر ولد ذكر قاتل في سبيل الله، فقتل‏)‏ لم يوجد.


∅ المصدر: تذكرة الموضوعات

∅ المحدث: العلامة طاهر پٹنیؒ

∅ الصفحة: 126

∅ الطبع: إدارة الطباعة المنيرية، القاهرة، مصر.



والله تعالي أعلم

✍🏻... كتبه: *محمد عدنان وقار صؔديقي* 

13 مارچ، ؁ء2021

No comments:

Post a Comment