▪️ *حضرت علی فرشتوں کے جج* ▪️
ایک بات سنی ھے: کہ ایک مرتبہ سیدنا ابن مسعود درِ سیدہ فاطمہ لخت جگر رسول پر تشریف لائے اور معلوم کیا کہ فاطمہ! تمہارے شوہر کہاں ہیں؟ سیدہ نے جواب دیا: ان کو جبریل بلانے آئے تھے اور اپنے ساتھ آسمانوں میں لیکر گئے ہیں وہاں فرشتوں کے درمیان کسی بات کو لیکر اختلاف ہوگیا تہا تو انہیں انسانوں میں سے کسی حَکَم ( فیصلہ کرانے والے ) کی تلاش تہی تو بحکم خدا وندی حضرت علی کو فرشتوں نے محاکمے کیلیے منتخب کرلیا ھے .. بس وہ فیصلہ کراکے آتے ہی ہونگے۔
اس کی تحقیق و حوالہ مطلوب ھے !!!
••• *باسمہ تعالی* •••
*الجواب وبہ التوفیق:*
یہ بات من گھڑت ھے, جہوٹ اور بہتان ھے , ایسی بے بنیاد باتیں اور خرافات شیعوں کے یہاں رائج ہیں:
🔰 *الاختصاص* 🔰
شیخ مفید لقب کے شیعہ مؤلف کی کتاب " اختصاص " میں یہ خرافات موجود ھے:
أحمد بن عبد الله، عن عبد الله بن محمد العبسي قال: أخبرني حماد بن سلمة، عن الأعمش، عن زياد بن وهب، عن عبد الله بن مسعود قال: أتيت فاطمة صلوات الله عليها، فقلت لها: أين بعلك؟ فقالت: عرج به جبرئيل عليه السلام إلى السماء، فقلت: فيماذا؟ فقالت:
إن نفرا " من الملائكة تشاجروا في شئ فسألوا حكما " من الآدميين فأوحى الله تعالى إليهم أن تخيروا، فاختاروا علي بن أبي طالب عليه السلام .
• المصدر: الاختصاص
• المؤلف: محمد بن محمد بن النعمان العسكري، البغدادي
• الصفحة: 209
• الطبع: مؤسسة الأعلمي للمطبوعات، بيروت، لبنان.
والله تعالي اعلم
✍🏻... كتبه: *محمد عدنان وقار صديقي*
9 مارچ: 2021
No comments:
Post a Comment