▪️ *حضرتِ امیرِ معاویہؓ اور شادی نہ کرنے کا ارادہ* ▪️
صحابی رسول، حضرتِ امیرِ معاویہؓ کے متعلق یہ بیان کیا جاتا ہے کہ آپؓ نے ایک خواب دیکھا: کہ آسمان سے دو چمکتے ستارے نکلے اور انھیں سانپ کھا گیا۔آپؓ نے جب یہ خواب نبیّ کریم ﷺ کی بارگاہ میں عرض کیا، تو آپ ﷺ نے اس کی تعبیر اِرشاد فرمائی: کہ (اے امیر معاویہ) تمھاری اولاد میری اولاد کو کھا جائےگی، تو حضرتِ امیرِ معاویہؓ نے شادی نہ کرنے کا ارادہ کر لیا؛لیکن انکو ایک ایسا مرض ہوا کہ مجبور ہو کر شادی ہی کرنی پڑی,مجھے میرے دوست نے یہ روایت سالوں پہلے سنائی تھی اور اُس میں مرض کی تفصیل بھی بتائی تھی کہ شرمگاہ میں ایسا درد ہوا کہ شادی کے بنا اُس کا علاج ممکن نہ تھا ؛لہٰذا آپ کو شادی کرنی پڑی۔
اسکی تحقیق درکار ھے!!!
••• *باسمہ تعالی* •••
*الجواب وبہ التوفیق:*
حضرت امیر معاویہؓ کے خواب اور حضورؐ کی تعبیر کا جو آپ نے حوالہ پوچھا ھے: وہ ہم کو کسی مستند کتاب میں نہیں ملا، میرے خیال میں یہ کسی کی من گڑھت کہانی ہے جو کسی نے گھڑی ہے، بچپن میں ہم نے بہی جاہلوں کی زبانی سنا تھا کہ حضرتِ امیرِ معاویہؓ یزید کو اپنے کاندھے پر بٹھائے حضورﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے، آپ ﷺ نے انھیں دیکھ کر فرمایا: کہ جنتی کے کندھے پر جہنمی سوار ھے۔
یہ بات اس طرح جھوٹ ہے کہ سب جانتے ہیں حضور ﷺ نے 10 ہجری میں پردہ فرمایا، اور یزید کی پیدائش 26 ہجری میں ہوئی، تو جو شخص حضورؐ کے پردہ فرمانے کے 16 سال بعد پیدا ہوا، اُس کو حضور ﷺ نے کب حضرتِ امیرِ معاویہؓ کے کاندھے پر دیکھا اور کب اُس کو جہنمی بتایا؟الخ...
• المصدر: فتاوٰي بحر العلوم
• المؤلف: مفتی عبد المنان اعظمی
• المجلد: 6
• الصفحة: 340
• الطبع: اشتياق، اے مشتاق پرنٹر، لاهور، پاكستان.
واللّٰهُ تعالٰي أعلم
✍🏻... كتبه: *محمد عدنان وقار صؔديقي*
30 ستمبر،ء 2021
No comments:
Post a Comment