Wednesday, September 29, 2021

کیا تراویح پڑھنے والا گدھا ھے

▪️ *کیا تراویح پڑھنے والا گدھا ھے*؟ ▪️

   ایسا سنا ھے کہ حضرت عبدﷲ بن عمرؓ نے تراویح پڑھنے والے کو گدھا کہا ھے, اسکی کیا حقیقت ھے؟ 

 ••• *باسمہ تعالی*
 ••• *الجواب وبہ التوفیق:* 

 حضرت ابن عمرؓ نے کسی تراویح پڑھنے والے کو گدھا نہیں کہا ھے ؛ بلکہ روایت کو بغور سمجہنا چاہئے : 

 🔖 *روایت کے الفاظ* 🔖

 عبد الرزاق عن الثوري عن منصور عن مجاهد قال : جاء رجل إلى ابن عمر ، قال : أصلي خلف الامام في رمضان ؟ قال : أتقرأ القرآن ؟ قال : نعم ، قال : أفتنصت كأنك حمار ، صل في بيتك ).   ( ترجمہ ) 

 کسی نے عبداللہ بن عمر سے پوچھا:کیا میں امام کے پیچھے کھڑا ہوکر قیام کروں رمضان میں؟تو آپ نے جواب دیا تم کو قرآن پڑھنا آتا ھے ( یعنی تم حافظ ہو یا قرآن پڑھ سکتے ہو) اس نے کہا: جی!تو کیا خاموش کھڑے رہوگے گدھے کی طرح اپنے گھر میں نماز پڑھو۔

 • المصدر: مصنف عبد الرزاق 
• المحدث: الإمام عبد الرزاق الصنعانيؒ 
 • المجلد: 4 
• الصفحة: 84 
• الرقم: 7880 
• الطبع: دار التاصيل، القاهرة، مصر.


 *مصنف ابن ابي شيبة* 

 حدثنا وكيع، عن سفيان، عن منصور، عن مجاهد، قال: سأل رجلٌ ابن عمر: أقوم خلف الإمام في شهر رمضان؟ قال: تنصت كأنك حمار.

 ٭ المصدر: مصنف ابن ابي شيبة 
٭ المجلد: 3 
٭ الصفحة: 399 
٭ الصفحة: 7789 
٭ الطبع: مكتبة الرشد، ناشرون، الرياض، السعودية.

 ❇️ *وضاحت* ❇️

 پوچھنے والا پڑھا لکھا تہا , حافظ قرآن یا اچھے طریقے سے پڑھنے والا تہا اس نے کہا: میں سامع بن کر تراویح پڑھنا چاہتا ہوں کیا ایسا کرسکتا ہوں؟حضرا ابن عمر نے استفسار کیا: تم قرآن پڑھنا جانتے ہو ؟ اس نے کہا:جی! تب ابن عمر نے فرمایا: کہ جب سنا سکتے ہو تو پھر اسکی فضیلت حاصل کرو! کیوں گدھے کی طرح خاموش کھڑے رہنا چاہتے ہو؟ یعنی آپ کیلیے بہتر یہ ھے کہ یا تو امامت کراؤ یا خود گھر میں تراویح ادا کرو اور قرآن سناؤ! اس میں تراویح کی نماز ادا کرنیوالے کو گدھا نہیں کہا ھے ؛ بلکہ ایک داناں کو ناداں بننے پر گدھا کہا گیا ھے۔

 وﷲ تعالی اعلم
 ✍🏻... کتبہ: *محمد عدنان وقار صؔدیقی*

 29 ستمبر: 2021

No comments:

Post a Comment