ایک روایت حضرت علی کی جانب نسبت کرکے مشہور کی جاتی ہے کہ روزے کی حالت میں دوپہر کو قیلولہ کرلیا کرو ؛ اس لیے کہ اللہ تعالی خواب میں روزہ دار کو کھلادیا کرتا ہے ۔
اس کی تحقیق درکار ھے!!!
••• *باسمہ تعالی*•••
*الجواب وبہ التوفیق:*
یہ روایت نامعلوم راویوں کے حوالے سے شیعی کتب میں ھے ؛ لیکن فقط شیعی کتاب میں ہونا اور مجہول و نامعلوم روات کے حوالے سے ہونا اس بات کو مشکوک بنارہا ھے ؛ لہذا اس کی نسبت حضرت علی کی جانب نہ کی جائے:
✴️ *الكافي* ✴️
عدة من أصحابنا، عن سهل بن زياد، عن منصور بن العباس، عن عمرو بن سعيد، عن الحسن بن صدقة قال: قال أبو الحسن (عليه السلام): قيلوا فإن الله يطعم الصائم، ويسقيه في منامه.
٭ المصدر: الكافي
٭ المؤلف: أبوجعفر الكليني
٭ المجلد: 4
٭ الصفحة: 65
٭ الطبع: دار الكتب الاسلامية، تهران، إيران.
واللٰهُ تعاليٰ أعلم
✍🏻... كتبه: *محمد عدنان وقار صديقي*
26 مارچ، 2023
No comments:
Post a Comment