روایت ہے کہ مرتے وقت فرشتوں کو دیکھ کر آدمی کی زبان بند ہوجاتی ہے تو چار فرشتے اس کے پاس آتے ہیں اور سلام کرتے ہیں۔ پہلا فرشتہ سلام کرنے کے بعد کہتا ہے۔ اے اللہ کے بندے!میں تیرے رزق پر موکل تھا۔ میں تمام زمین پر تلاش کر آیا ہوں۔ مجھے تیرے رزق کا لقمہ کہیں نہیں ملا،اس کے بعد دوسرا فرشتہ سلام کے بعد کہتا ہے:میں تیرے پانی پر موکل تھا، میں تمام زمین تلاش کر آیا ہوںـ؛ مگر تیرے نصیب کاایک قطرہ پانی مجھے نہیں ملا،تیسرا فرشتہ کہتا ہے: میں تیری سانس پر موکل تھا، مگر اب زمین پر کہیں بھی ایک سانس نظر نہیں آیا۔ پھر چوتھا فرشتہ کہتا ہے کہ میں تیری عمر پر موکل تھا۔ اب زمین پر تیری عمر کا کوئی حصہ موجود نہیں۔ اس کے بعد نامہ، اعمال اس کو دکھايا جاتا ہے۔ اس وقت میت کی آنکھوں سے آنسو جاری ہوجاتے ہیں۔وہ دائیں بائیں دیکھتا ہے اور نامہِ اعمال پڑھنے سے ڈرتا ہے اس کے بعد ملک الموت اس کی روح قبض کر لیتے ہیں۔
اسكي تحقيق دركار هے!!!
••• *باسمہ تعالی* •••
*الجواب وبہ التوفیق:*
یہ بات حکایت کے عنوان سے شیخ عبد الرحمن الصفوری الشافعی نے " نزھۃ المجالس" میں ذکر کی ھے ؛ البتہ اسکی کوئی سند نقل بہی نہیں کی اور نہ ہی یہ بات کسی اور جگہ معتبر سند و حوالہ سے مل سکی ؛ لہذا اس بات کو نشر و بیان نہ کیا جائے! نہ ہی مذکورہ کتاب میں نامہ اعمال والی بات ھے اور نہ مرتے وقت زبان بندی کی وجہ مذکور ہے:
💠 *نزهة المجالس* 💠
حكاية: ذكر النسفي في زهرة الرياض: إذا دنت منية العبد، نزل عليه أربعة من الملائكة، فيقول الأول: السلام عليك يا عبد الله! قلبت مشارق الأرض ومغاربها، فلم أجد لك خطوة تخطوها. ثم يقول الثاني: السلام عليك يا عبد الله، قلبت أنهار الدنيا فلم أجد لك شربة. ثم يقول الثالث: السلام عليك يا عبد الله، قلبت مشارق الأرض ومغربها، فلم أجد لك لقمة فيها. الرابع: السلام عليك يا عبد الله، قلبت مشارق الأرض ومغاربها فلم أجد لك نفسا تتنفس به. اهـ.
• المصدر: نزهة المجالس
• المؤلف: الإمام الصفوري
• الصفحة: 79
• الطبع: المكتب الثقافي للنشر والتوزيع، القاهرة، مصر.
☪️ *نزهة المجالس كے بارے ميں* ☪️
كتاب "نزهة المجالس " پڑھنا کیسا ہے؟ اسکے متعلق علماء نے لكها كه یہ کتاب عمومی طور پر من گھڑت اور بے اصل باتوں پر مشتمل ھے ؛ لہذا اسکے مطالعہ سے عوام دور رھے۔
🔅 *کتب حذر منها العلماء* 🔅
جناب ابوعبيدة مشهور بن حسن آل سلمان صاحب نے لكها: یہ کتاب اعتماد کے قابل نہیں ہے ؛ کیونکہ اس میں موضوع احادیث کی بھرمار ہے ؛ حتی کہ امام سیوطی اور دمشق کے محدث امام برہان الدین نے اسکے پڑھنے کو حرام کہا ہے:
★ *نزهة المجالس ومنتخب النفائس لعبد الرحمن الصفوري (المتوفي سنة: 894 ھـ )*
لاينبغي الاعتماد عليه لكثرة الأحاديث الموضوعة فيه، حتي إن برهان الدين محدث دمشق، حذر من قرائته، وحرمها جلال السيوطي،
٭ المصدر: كتب حذر منها العلماء
٭ المؤلف: مشهور بن حسن
٭ المجلد: 2
٭ الصفحة: 19
٭ الطبع: دار الصميعي، رياض، السعودية.
✴️ *المنهل اللطيف* ✴️
علامة علوي مالكي مكي لكهتے هيں : کہ علمائے کرام نے چند کتابوں کا ذکر کیا ھے کہ جن سے روایات نقل نہ کی جایئں ؛ البتہ بہت تحقیق و مراجعت کی جائے اور دوسری جگہ بھی وہ روایت مل جائے تو لے سکتے ہیں انہی کتابوں میں ایک نام " نزهة المجالس " كا بهي هے.
★ فائدة: ذكر العلماء كتبا لاينبغي للإنسان أن ينقل منها حديثا، إلا بعد المراجعة والتنقيب، بل بعضها يغلب فيه ذكر الأحاديث الموضوعة، وذلك مثل كتاب "شمس المعارف " و "نزهة المجالس " لعبد الرحمن الصفوري، فلا ينبغي الاعتماد عليها لكثرة الأحاديث الموضوعة فيها، حتي إن برهان الدين محدّث دمشق حذّر من قراءتها، وحرّمها جلال السيوطي.
٭ المصدر: المنهل اللطيف في أحكام الحديث الضعيف
٭ المحدث: العلامةعلوي ابن المرحوم السيد عباس المالكي، المكي
٭ الصفحة: 59
٭ الطبع: رابطة النور للنشر والتوزيع، سيلانجور، ماليزيا.
والله تعالٰي أعلم
✍🏻 ... كتبه: *محمد عدنان وقار صديقي*
30 مارچ، 2023
No comments:
Post a Comment