▪️ *حضرت ایوبؑ اور حضرت آسیہؓ جیسا اجر و ثواب*▪️
ایک روایت ہے کہ جس شوہر نے اپنی بیوی کی بداخلاقی زبان درازی پر صبر کیا تو اسکو ایسا اجر ملیگا جیسے حضرت ایوبؑ کو بیماری پر صبر کا اجر ملا تہا
اور جو خاتون اپنے شوہر کی بدخلقی اور بدمزاجی یا ظلم و زیادتی پر صبر کرے تو اسکو ایسا اجر ملے گا جیسے حضرت آسیہؓ ( زوجہ فرعون ) کو اجر ملا تہا۔
اس کی تحقیق درکار ہے!!!
••• *باسمہ تعالی*•••
*الجواب وبہ التوفیق:*
مذکورہ روایت اؔحیاء اعلوم میں امام غؔزالی نے ذکر کی ھے؛ البتہ اس کتاب کی احادیث کی تحقیق کرنے والے حضرات محدثین میں سے "امام زین الدین عؔراقی'' نے اس کی بابت لکھا ہے: "ہمیں اسکی اصل نہ مل سکی".
لہذا اس روایت کو حدیثِ رسولؐ کے عنوان سے بیان نہ کیا جائے:
💠 *المغنی عن حمل الاسفار* 💠
(قال - صلّى الله عليه وسلم - من صبر على سوء خلق امرأته أعطاه الله من الأجر مثل ما أعطى أيوب عليه السلام على بلائه ومن صبرت على سوء خلق زوجها أعطاها الله مثل ما أعطى آسية امرأة فرعون).
قال العراقي: لم أقف له على أصل.
٭ المصدر: المغني عن حمل الإسفار
٭ المحدث: الإمام زين الدين العراقي
٭ الصفحة: 390
٭ الطبع: مكتبة دار طبرية، الرياض، السعودية.
والله تعالي أعلم
✍🏻... كتبه: *محمد عدنان وقار صؔديقي*
31 اگست، ء2023
No comments:
Post a Comment