▪️ *بچے کی طرف سے اللہ بدلہ لیں گے* ▪️
ایک روایت معلوم ہوئی ہے کہ اگر استاد تین تھپڑوں سے یا بچے کی طاقت سے بڑھ کر اس کو تنبیہاً سرزنش کرے گا تو قیامت میں اس سے اس بارے میں پوچھ گچھ کی جائے گی اور حدیث شریف کے مطابق اللہ تعالیٰ بچوں کی طرف سے استاد سے بدلہ لیں گے۔
اس روایت کی تحقیق درکار ہے!!!
••• *باسمہ تعالی* •••
*الجواب وبہ التوفیق:*
یہ روایت امام شامی نے حاشیہ رد المحتار میں ذکر کی ہے ؛ لیکن سند نقل نہیں فرمائی ہے ؛البتہ شامی کے نسخۂ فرفور میں شیخ حسام الدین فرفور نے اسکی بابت لکھا ہے کہ یہ روایت ہمیں کتب حدیث میں دستیاب نہ ہوسکی ۔
❇️ *الفتاوی الشامیة* ❇️
قال عليه الصلاة والسلام لمرداس المعلم. إياك أن تضرب فوق الثلاث، فإنك إذا ضربت فوق الثلاث اقتص الله منك ا ه.
*قال فرفور: لم نجد هذا الحديث في المصادر الحديثية التي بين أيدينا*
• المصدر: حاشية ابن عابدين
• المصنف: الإمام ابن عابدين الشامي
• المحقق: د/ حسام الدين بن محمد صالح فرفور
• المجلد: 2
• الصفحة: 466
• الطبع: دار الثقافة والتراث، دمشق، الشام.
والله تعالي أعلم
✍🏻... كتبه: *محمد عدنان وقار صؔديقي*
6 ستمبر، ء2023
No comments:
Post a Comment