▪️ *میدان محشر کا بچھو*▪️
ایک روایت ھے کہ میدان حشر میں بچھو نما ایک مخلوق ظاہر ہوگی اسکا نام "حریش" ہوگا جس کا سر ساتویں آسمان میں اور اسکی دُم زمین کے سب سے نچلے حصے میں ہوگی اور اسکا منہ مشرق سے مغرب تک ہوگا وہ کہے گا: خدا کے دشمن کہاں ہیں؟ حضرت جبرئیلؑ اس سے عرض کریں گے: تجھے کون چاہئے؟
وہ کہے گا: مجھے پانچ طرح کے انسان چاہیئں
1) بے نمازی
2) زکات نہ دینے والا
3) سود کھانیوالا
4) شرابی
5) مسجد میں دنیاوی باتیں کرنیوالا۔
اس روایت کی تحقیق درکار ہے!!!
••• *باسمہ تعالیٰ*•••
*الجواب وبہ التوفیق:*
یہ روایت فقط شیعی کتاب بحار الانوار میں ہے اور وہاں بھی کوئی سند اور حوالہ مذکور نہیں؛ اس روایت کو نشر نہ کیا جائے:
❇️ *بحار الانوار* ❇️
وعنه عليه السلام: إذا كان يوم القيامة يخرج من جهنم جنس من عقرب، رأسه في السماء السابعة، وذنبه إلى تحت الثرى، وفمه من المشرق إلى المغرب، فقال:
أين من حارب الله ورسوله؟.
ثم هبط جبرئيل عليه السلام فقال: يا عقرب من تريد؟ قال: أريد خمسة نفر:
تارك الصلاة، ومانع الزكاة، وآكل الربوا، وشارب الخمر، وقوما " يحدثون في المسجد حديث الدنيا.
• المصدر: بحار الأنوار
• المؤلف: باقر المجلسي
• المجلد: 76
• الصفحة: 149
• الطبع: دار إحياء التراث العربي، بيروت، لبنان.
والله تعالي اعلم
✍🏻... كتبه: *محمد عدنان وقار صؔديقي*
10 نومبر، 2023ء
No comments:
Post a Comment