▪️ *مسجد میں سونے کا نقصان* ▪️
ایک روایت گردش میں ھے: کہ جو شخص بغیر کسی عذر کے مسجد میں سوئے گا تو ﷲ اس کو کسی ایسے درد میں مبتلا کرے گا جس کا کوئی علاج ہی نہ ہوگا!
اس روایت کی تحقیق درکار ہے!!!
••• *باسمہ تعالی* •••
*الجواب وبہ التوفیق:*
یہ روایت شیعی کتاب " جامع الاخبار" میں بغیر کسی سند و حوالہ مذکور ہے ؛ اور اہل سنت والجماعت کی کتب میں اس طرح کی وعید مذکور نہیں؛ یہ روایت غیر معتبر ہے اور اس طرح کی وعید ناقابل التفات ۔
❇️ *جامع الأخبار* ❇️
وقال عليهالسلام : « من نام في المسجد بغير عذر ابتلاه
الله بداء لا زوال له ».
٭ المصدر: جامع الأخبار
٭ المؤلف: محمّد بن محمّد السؔبزواري
٭ الصفحة: 179
٭ الطبع: مؤسسة آل البيت، لإحياء التراث ـ قْم - إيران.
واللّٰه تعالٰي أعلم
✍🏻... كتبه: *محمد عدنان وقار صؔديقي*
24 ستمبر، ء2023

No comments:
Post a Comment