Monday, April 22, 2024

امام مالک کی امام شافعی کو نصیحت

 *امام مالک کی امام شافعی کو نصیحت*


امام مالکؒ  نے اپنے شاگرد امام شافعیؒ کو مروّجہ علوم پڑھنے اور سیکھنے کے بعد رخصت کرتے وقت نصیحت اور وصیت کی:


1) دیہات میں مستقل رہائش پذیر مت ہونا؛ ورنہ آپ کا علم ،علمی مواقع نہ ہونے کی وجہ ضائع ہو جائے گا ۔


2) مال ودولت کمانا! لوگوں پر بوجھ مت بننا ۔


3) مضبوط سوشل اسٹیٹس بنانے کی کوشش کرنا؛ تاکہ عام لوگوں کی نظروں میں آپ کا مقام اور مرتبہ نیچے درجے کا نہ ہو۔


4) کسی صاحب حیثیت و مرتبہ کے پاس اس وقت جانا جب وہاں آپ کا کوئی جان پہچان والا ہو۔اور  وہ آپ کے مقام اور مرتبہ سے واقف ہو۔


5) اور جب آپ کو کسی بڑے کے ساتھ بیٹھنا پڑے تو آپ اور اس بڑے کی نشست میں کچھ فاصلے ہونا چاہیے؛ کیونکہ ہو سکتا ہے کہ آپ سے زیادہ ذی وجاہت اور اس بڑے شخص کے زیادہ قریب کوئی شخص آ جائے تو آپ کو اٹھا کر اس کو اپنے قریب میں بیٹھا دے۔

جس سے آپ کو اہانت اور سبکی محسوس ہو۔


اس کا حوالہ درکار ہے!!!


••• *باسمہ تعالی* •••

*الجواب وبہ التوفیق:*

   

   جی یہ وصیتیں امام مالک کی جانب نسبت کرکے  شرح مختصر خلیل کے حاشیہ میں امام عدوی نے ذکر کی ہیں:


🔘 *شرح مختصر خليل للخرشي*🔘 



(فائدة) مما نُـقل عن الإمام [ مالك ] :أنه أوصى الشافعي عند فراقه له، فقال له : 

 "لا تسكن الريف يذهب علمك! واكتسب الدرهم لا تكن عالة على الناس! واتخذ لك ذا جاه ظهرا ؛لئلا تستخف بك العامة، ولا تدخل على ذي سلطنة إلا وعنده مَن يعرفك! 

وإذا جلست عند كبير، فليكن بينك وبينه فسحة ؛ لئلا يأتي إليه مَن هو أقرب منك ؛ فيُدنيه ويبعدك ، فيحصل في نفسك شيء .. انتهى .

 

٭ المصدر: شرح مختصر خليلي

٭ المجلد: 1

٭ الصفحة: 35

٭ الطبع: المطبعة الخيريـة، مصر.



والـلّٰه تعالي أعـلم

✍🏻... نقـله: محمـد عدنـان وقـار صؔديقـي


22 اپريل، 2024؁ء

No comments:

Post a Comment