*`کتے کی پیدائش کس طرح ہوئی؟`*
اس طرح کہ خدا نے جب آدم علیہ السلام کا پتلا مبارک تیار فرمایا تو فرشتے حضرت آدم علیہ السلام کے اس پتلے کی زیارت کرتے تھے ؛ مگر شیطان لعین حسد کی آگ میں جل بھن گیا اور ایک مرتبہ اس مردود نے بغض و کینے میں آکر آدم علیہ السلام کے پتلے پر تھوک دیا یہ تھوک حضرت آدم کی ناف کے مقام پر پڑا خدا تعالی نے حضرت حبرئیل کو کو حکم دیا کہ اس جگہ سے اتنی مٹی نکال کر اس مٹی کا کتا بنادو! چنانچہ اس شیطانی تھوک سے ملی ہوئی مٹی کا کتا بنا دیا گیا ؛ یہ کتا آدمی سے مانوس اس لیے ہے کہ مٹی حضرت آدم کی ہے اور پلید اس لیے ہے کہ شیطان کا تھوک ملا ہوا ہے اور رات کو جاگتا اس لیے ہے ہاتھ اسے جبرئیل کے لگے ہیں۔
اس کی تحقیق درکار ہے!!!
••• *باسمہ تعالی* •••
*الجواب وبہ التوفیق*:
یہ بات بغیر کسی حوالے تفسیر روح البیان حقی میں مذکور ہے ؛ لہذا اس بات کو معتبر نہ مانا جائے!
🔰 *روح البیان* 🔰
وأصله: أن إبليس بصق علي آدم حين كان طينا، فوقع بصاقه علي موضع سرته، فأمر اللّٰه جبرئيل حتي قور ذلك الموضع، فخلق من قوارة الكلب، ولذا أنس بآدم وصار حاميا له.
٭ المصدر: روح البيان
٭ المفسر: الشيخ إسماعيل حقي
٭ المجلد: 8
٭ الصفحة: 427
٭ الطبع: دار الكتب العلمية، بيروت، لبنان.
🔘 *`بحار الأنوار`*🔘
شیعی عالم باقر مجلسی نے بھی اپنی کتاب بحار الانوار میں اسی کی طرف اشارہ کیا ہے کہ کتے کی تخلیق ابلیس سے ہوئی ہے:
ومنه: عن محمد بن يحيى عن محمد بن الحسين عن عبد الرحمن بن أبي هاشم عن سالم بن أبي سلمة عن أبي عبد الله عليه السلام قال: سئل عن الكلاب فقال: كل أسود بهيم، وكل أحمر بهيم، وكل أبيض بهيم فذلك خلق من الكلاب من الجن، وما كان أبلق فهو مسخ من الجن والإنس .
بيان: يحتمل أن يكون المعنى أن أصل خلق الكلب من الجن لما سيأتي أنه خلق من بزاق إبليس، أو أنه في الصفات شبيه بهم، أو أن الجن يتصور بصورتهم، أو أنه لما كان الكلب من المسوخ فبعضهم مسخوا من الانس وبعضهم من الجن.
• المصدر: بحار الأنوار
• المؤلف: باقر المجلسي
• المجلد: 6
• الصفحة: 94
• الطبع: مؤسسة الوفاء، بيروت، لبنان.
واللّٰه تعالي أعلم
✍🏻... كتبه: *محمد عدنان وقار صديقي*
17 فروري، 2025

