Saturday, May 10, 2025

نماز ترک کرنے والوں کے لیے موت کے وقت کی مشکلات

 ▪️ *نماز ترک کرنے والوں کے لیے موت کے وقت کی مشکلات* ▪️


  جناب فاطمہ نے حضرت رسول خدا کی خدمت میں عرض کیا: بابا جان! جو مرد یا عورت نماز کو حقیر سمجھے اس کی سزا کیا ہے؟ آپ نے فرمایا: فاطمہ! جو مرد یا عورت نماز کو حقیر سمجھے اس کی سزا کیا ہے؟ تو آپ نے فرمایا: فاطمہ! جو مرد یا عورت نماز کو حقیر سمجھے اللہ تعالی اسے پندرہ (15) مصیبتوں میں مبتلا کردے گا۔

   جس میں سے چھ دنیا میں تین اس کی موت کے وقت تین اس کی قبر میں اور تین قیامت کے دن ہونگی جب اسے قبر سے اٹھایا جائے گا اور جو تین مصیبتیں اسے موت کے وقت آلیتی ہیں وہ یہ ہیں : 

1) ذلیل ہوکر مرتا ہے 

2) پیاسا ہوکر مرتا ہے

3) بھوکا ہوکر مرتا ہے اگر تمام دنیا کی نہروں کے پانی سے سیراب کیا جائے پھر بھی وہ سیر نہیں ہوگا۔


  اس روایت کی تحقیق مطلوب ہے!!!


  ••• *باسمہ تعالی*•••

*الجواب وبہ التوفیق*:


یہ روایت شیعوں کی کتابوں میں بغیر سند مذکور ہے اور اس روایت کا کسی بھی معتبر و مستند ذخیرۂ احادیث میں وجود نہ مل سکا ؛ لہذا اس روایت کو نشر کرنے اور اس کی نسبت نبی کریم علیہ السلام کی جانب کرنے سے بچا جائے!


🔘 *فلاح السائل* 🔘


 أروى بحذف الاسناد عن سيدة النساء فاطمة ابنة سيد الأنبياء صلوات الله عليها وعلى أبيها وعلى بعلها وعلى أبنائها الأوصياء انها سئلت أباها محمدا صلى الله عليه وآله، فقالت: يا أبتاه ما لمن تهاون بصلاته من الرجال والنساء؟ قال: يا فاطمة! من تهاون بصلاته من الرجال والنساء ابتلاه الله بخمس عشرة خصلة، ست منها في دار الدنيا، وثلث عند موته وثلث في قبره وثلث في القيامة إذا خرج من قبره.

فاما اللواتي تصيبه في دار الدنيا ، فالأولى يرفع الله البركة من عمره ويرفع الله البركة من رزقه ويمحو الله عز وجل سيماء الصالحين من وجهه وكل عمل يعمله لا يوجر عليه ولا يرتفع دعاؤه إلى السماء والسادسة ليس له حظ في دعاء الصالحين.

واما اللواتي تصيبه عند موته، فأولهن انه يموت ذليلا والثانية يموت جائعا والثالثة يموت عطشانا فلو سقى من أنهار الدنيا لم يرو عطشه.

واما اللواتي تصيبه في قبره فأولهن يوكل الله به ملكا يزعجه في قبره والثانية يضيق عليه قبره والثالثة تكون الظلمة في قبره.

واما اللواتي تصيبه يوم القيمة إذا خرج من قبره فأولهن ان يوكل الله به ملكا يسحبه على وجهه والخلايق ينظرون إليه والثانية يحاسب حسابا شديدا والثالثة لا ينظر الله إليه ولا يزكيه وله عذاب اليم.


• المصدر: فلاح السائل 

• المؤلف: ابن طاؤوس 

• الصفحة: 61

• الطبع: وفتر تبليغ اسلامي، حوزة علمية، قُم، إيران.


✍🏻... كتبه: *محمد عدنان وقار صديقي*

10 مئي، 2025


Monday, February 17, 2025

کتے کی پیدائش کیسے ہوئی


 *`کتے کی پیدائش کس طرح ہوئی؟`*


  اس طرح کہ خدا نے جب آدم علیہ السلام کا پتلا مبارک تیار فرمایا تو فرشتے حضرت آدم علیہ السلام کے اس پتلے کی زیارت کرتے تھے ؛ مگر شیطان لعین حسد کی آگ میں جل بھن گیا اور ایک مرتبہ اس مردود نے بغض و کینے میں آکر آدم علیہ السلام کے پتلے پر تھوک دیا یہ تھوک حضرت آدم کی ناف کے مقام پر پڑا خدا تعالی نے حضرت حبرئیل کو کو حکم دیا کہ اس جگہ سے اتنی مٹی نکال کر اس مٹی کا کتا بنادو! چنانچہ اس شیطانی تھوک سے ملی ہوئی مٹی کا کتا بنا دیا گیا ؛ یہ کتا آدمی سے مانوس اس لیے ہے کہ مٹی حضرت آدم کی ہے اور پلید اس لیے ہے کہ شیطان کا تھوک ملا ہوا ہے اور رات کو جاگتا اس لیے ہے ہاتھ اسے جبرئیل کے لگے ہیں۔


اس کی تحقیق درکار ہے!!!


••• *باسمہ تعالی* •••

*الجواب وبہ التوفیق*:


  یہ بات بغیر کسی حوالے تفسیر روح البیان حقی میں مذکور ہے ؛ لہذا اس بات کو معتبر نہ مانا جائے!



🔰 *روح البیان* 🔰


وأصله: أن إبليس بصق علي آدم حين كان طينا، فوقع بصاقه علي موضع سرته، فأمر اللّٰه جبرئيل حتي قور ذلك الموضع، فخلق من قوارة الكلب، ولذا أنس بآدم وصار حاميا له.


٭ المصدر: روح البيان

٭ المفسر: الشيخ إسماعيل حقي

٭ المجلد: 8

٭ الصفحة: 427

٭ الطبع: دار الكتب العلمية، بيروت، لبنان.



🔘 *`بحار الأنوار`*🔘


 شیعی عالم باقر مجلسی نے بھی اپنی کتاب بحار الانوار میں اسی کی طرف اشارہ کیا ہے کہ کتے کی تخلیق ابلیس سے ہوئی ہے:


ومنه: عن محمد بن يحيى عن محمد بن الحسين عن عبد الرحمن بن أبي هاشم عن سالم بن أبي سلمة عن أبي عبد الله عليه السلام قال: سئل عن الكلاب فقال: كل أسود بهيم، وكل أحمر بهيم، وكل أبيض بهيم فذلك خلق من الكلاب من الجن، وما كان أبلق فهو مسخ من الجن والإنس .

بيان: يحتمل أن يكون المعنى أن أصل خلق الكلب من الجن لما سيأتي أنه خلق من بزاق إبليس، أو أنه في الصفات شبيه بهم، أو أن الجن يتصور بصورتهم، أو أنه لما كان الكلب من المسوخ فبعضهم مسخوا من الانس وبعضهم من الجن.



• المصدر: بحار الأنوار

• المؤلف: باقر المجلسي

• المجلد: 6

• الصفحة: 94

• الطبع: مؤسسة الوفاء، بيروت، لبنان.


واللّٰه تعالي أعلم

✍🏻... كتبه: *محمد عدنان وقار صديقي*

17 فروري، 2025