• *بیٹی کے متعلق حضرت موسیؑ اور باری تعالی کا مکالمہ* •
حضرت موسیٰؑ نےﷲ تعالیٰ سے پوچھا: یاﷲ! جب آپ اپنے بندے پر مہربان ہوتے ہیں تو کیا عطا کرتے ہو..تو ﷲ تعالیٰ نے فرمایا:
اگر شادی شدہ ہو تو بیٹی عطا کرتا ہوں. حضرت موسیٰؑ نے پھر کہا. یاﷲ! اگر زیادہ مہربان ہو تو؟ ﷲ تعالیٰ نے پھر فرمایا. تو میں دوسری بھی بیٹی عطا کرتا ہوں. حضرت موسیٰ نے پھر فرمایا. یا اٙللّٰہ اگر سب سے زیادہ بہت زیادہ مہربان ہوتے ہو تو پھر؟ تو اٙللّٰہ تعالیٰ نے پھر فرمایا. ٰ اے موسیٰ میں تیسری بھی بیٹی عطا کرتا ہوں. اٙللّٰہ تعالیٰ فرماتے ہیں۔ جب میں اپنے بندے کو بیٹا عطا کرتا ہوں. تو اس بیٹے کو بولتا ہوں جاؤ اور اپنے باپ کا بازو بنو. اور جب بیٹی عطا کرتا ہوں. تو مجھے اپنی خُدائی کی قسم کہ میں اس کے باپ کا بازو خود بنوں گا.
بیٹی ﷲ کی رحمت ہوتی ہے۔
یہ پوسٹ فیس بک اور واٹس ایپ پر بہت نشر ہورہی ھے اسکی کیا حقیقت ھے؟
•• *باسمہ تعالی* ••
*الجواب وبہ التوفیق:*
حضرت موسیؑ کا خدا تعالی سے یہ مکالمہ کسی کتاب میں مذکور نہیں؛ اسکے الفاظ اس قدر رکیک ہیں کہ ایک عام انسان بہی اس سے بہتر انداز میں گفتگو کرسکتا ھے جبکہ حضرت موسیؑ تو ایک جلیل القدر پیغمبر ہیں جنکی زبان عالی سے اتنا لچر کلام صادر ہو ممکن ہی نہیں,
🔹 سوال میں مذکور دوسرا حصہ کہ میں جب بیٹا عطا کرتا ہوں تو اسکو باپ کا بازو بناتا ہوں اور بیٹی کے باپ کا خود بازو و مددگار بن جاتا ہوں اسکے متعلق " اؔبومعاویہ مازن بن عبد الرحمن البحصلی البیروتی" کا کہنا ھے: اسکی کوئی اصل نہیں یہ من گھڑت بات ھے؛ لہذا ان باتوں کو سچ جاننا یا ان کو نشر و بیان کرنا بالکل درست نہیں۔
۞ إن الله ينفخ في الولد فيقول له:اذهب فأنت عون لأبيك؛ وينفخ في البنت فيقول لها: اذهبي وأنا عون لأبيك.
قال ابو معاوية البيروتي: يُذكَر عند ولادة البنت، ولا أصل له.
٭ المصدر: أحاديث شائعة لا يجوز نسبتها الي النبيﷺ
٭ المؤلف: أبومعاوية
٭ الصفحة: 16
٭ الرقم: 14
٭ الطبع: غير موجود.
واللہ تعالی اعلم
✍🏻... کتبہ: *محمد عدنان وقار صدیقی*
24دسمبر: 2019ء

No comments:
Post a Comment