Sunday, August 9, 2020

گٹھلیوں سمیت کھجور کھانے کا واقعہ

 *گٹھلیوں سمیت کھجور کہانے کا مزاحی واقعہ*


ایک روز آپؐ صحابہ کرامؓ کے ساتھ بیٹھے کھجوریں کھا رہے تھے۔ حضرت علیؓ بھی تشریف فرما تھے۔ گٹھلیاں سب ہی حضرت علیؓ کے سامنے رکھ رہے تھے۔ آپؐ نے مزاحا فرمایا کہ گٹھلیوں سے اندازہ ہوتا ہے علیؓ کتنی زیادہ کھجوریں کھاگئے۔ حضرت علیؓ نے برجستگی سے عرض کیا۔ سب سے زیادہ تو انہوں نے کھائی ہیں جو گٹھلیوں سمیت کھاگئے۔


اس واقعہ کا حوالہ درکار ھے!!!


••• *باسمہ تعالی* •••

*الجواب وبہ التوفیق:* 


یہ واقعہ حضور کریمؐ کی خوش مزاجی اور آپؐ کے مزاح کے سلسلے میں کافی بیان ہوتا ھے؛ لیکن اسکی تتبع و تلاش کی گئ تو کتب حدیث میں یہ واقعہ مل نہ سکا؛ لہذا اس واقعہ کی نسبت نبی کریمؐ یا صحابیؓ کی جانب نہ کیجائے۔


♎ *عربی عبارت*♎


اس واقعہ کو بہت سے لوگوں نے سوشل میڈیا پر بہی بزبان عربی بلا حوالہ کافی نشر کیا ہوا ھے



كان علي رضي الله عنه والرسول صلى الله عليه وسلم يأكل التمر ، فجعل علي يأكل التمر ويرمي النواة أمام الرسول صلى الله عليه وسلم ، فقال علي : يا رسول الله ! هل أكلت التمر كله ؟ فقال النبي : وهل أكلت التمر بنواه ؟



وﷲ تعالی اعلم 

✍🏻...کتبہ : *محمد عدنان وقار صؔدیقی*

۹ اگست: ؁ء۲۰۲۰

No comments:

Post a Comment