▪️ *حضرت علیؓ کی حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کا انوکھا واقعہ* ▪️
ایک واقعہ بہت زیادہ سننے میں آرہا ھے :
حضرت علی ﺭﺿﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﺗﻌﺎﻟٰﯽ ﻋﻨﮧ کی پیدائش کی خبر جب حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور حضرت علی رضی اللہ ﺗﻌﺎﻟٰﯽ ﻋﻨﮧ کو گود میں اٹھایا، ابھی انہوں نے آنکھیں نہیں کھولی تھیں پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خود بچے کو نہلایا اور ساتھ ہی فرمایا کہ آج علی کو پہلا غسل میں دے رہا ہوں اور کل یہ مجھے آخری غسل دے گا، چنانچہ آنے والے وقت نے ثابت کردیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو آخری غسل حضرت علی رضہ نے ہی دیا۔
حضرت علی رضی اللہ ﺗﻌﺎﻟٰﯽ ﻋﻨﮧ کی جوانی میں ایک دن حضور کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ تم نے میرے آنے سے پہلے آنکھیں کیون نہ کھولیں تھیں تو آپ رضی اللہ ﺗﻌﺎﻟٰﯽ ﻋﻨﮧ نے عرض کی یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) میں چاہتا تھا کہ جب اس دنیا میں میری آنکھ کھلے تو سامنے میرے محبوب کا چہرہ انوار ہو.
بخاری مسلم
اس واقعے کی تحقیق مطلوب ھے!!!
••• *باسمہ تعالی* •••
*الجواب وبہ التوفیق:*
یہ واقعہ کسی بھی حدیث یا سیرت کی کتاب میں موجود نہیں ؛نیز بؔخاری و مؔسلم کا نام لکہنا محض فریب اور دھوکہ ھے؛ لہذا اسکا بیان کرنا و نشر کرنا جائز نہیں ۔
( فائدہ )
اتنا تو روایات سے ثابت ھے: کہ حضرت علی کرم ﷲ وجہہ نے آپ علیہ السلام کو وفات کے بعد غسل دیا تہا؛ لیکن نہ اس کے متعلق کوئی پیش گوئی تہی نہ نبی کریمؐ کی ایسی کوئی وصیت ۔
☪️ حدثنا عبد الرحمن بن حمدان الجلاب بهمدان، ثنا إبراهيم بن نصر الرازي، وإبراهيم بن ديزيل، قالا: ثنا سليمان بن حرب، ثنا حماد بن زيد، عن معمر، عن الزهري، عن سعيد بن المسيب، عن عليٍّ رضي الله عنه: قال: عن علي بن أبي طالب رضي الله عنه قال: (غسَّلْتُ رسولَ الله صلى الله عليه وسلم، فجعلتُ أنظر ما يكون من الميت فلم أرَ شيئاً، وكان طيبا حياً وميتا.
( هذا *حديث صحيح* علي شرط الشیخین، ولم يخرِّجاه.)
٭ المصدر: مؔستدرك حاكم
٭ المجلد: 3
٭ الصفحة: 61
٭ الرقم: 4397
٭ الطبع: دار الكتب العلمية، بيروت، لبنان.
والله تعالي أعلم
✍🏻... كتبه: *محمد عدنان وقار صؔديقي*
12 / 12 /2020
No comments:
Post a Comment