▪️ *صدیق اکبرؓ کا جذبۂ ایمانی* ▪️
ایک واقعہ بہت مشہور ھے کہ کسی جنگ کے موقع پر حضرت ابو بکرؓ کے فرزند عبد الرحمنؓ ( جب اسلام نہ لائے تھے) کفار کی جانب سے مسلمانوں کے خلاف لڑنے کیلیے آئے تھے, تو حضرت عبد الرحمنؓ جب مسلمان ہوگئے تو انہوں نے حضرت ابوبکرؓ سے کہا: کہ ابا جان! ایک بار فلاں جنگ میں آپ میرے سامنے آتے تہے تو میں آپ سے کنارہ کر جاتا تہا اور آپ اس وقت میرے حریف تہے ؛ لیکن چونکہ آپ میرے والد ہیں اس لیے آپ پر میں نے کوئی وار یا حملہ نہ کیا تو حضرت صدیق اکبرؓ کا ایمانی جذبے سے سرشار جواب تہا: کہ بیٹا! تم نے تو مجھ سے کنارہ کرلیا تہا ؛ لیکن اگر تم میرے سامنے پڑجاتے تو میں یقیننا تمکو نہ بخشتا اور قتل کردیتا۔
اس واقعے کا حوالہ مطلوب ھے!!!
••• *باسمہ تعالی* •••
*الجواب وبہ التوفیق:*
جی یہ واقعہ غزوۂ بدر کا ھے , امام ابن عساکرؒ نے " تاریخ دمشق " میں اور امام سیوطیؒ نے " تاریخ الخلفاء " میں ذکر کیا ھے:
🔰 *تاريخ الخلفاء ميں* 🔰
وأخرج ابن عساكر عن ابن سيرين: أن عبد الرحمن بن ابي بكر الصديق كان يوم بدر مع المشركين، فلما أسلم، قال لابيه: لقد أهدفت لي يوم بدر، فصرفتُ عنك ولم أقتلك، فقال له ابوبكر: لكنك لو هدفتَ لي، لم انصرف عنك.
• تاريخ الخلفاء
• المؤلف: الامام السيوطيؒ
• الصفحة: 111
• الطبع: وزارة الأوقاف والشؤون الإسلامية، قطر.
🔲 تاريخ ابن عساكر 🔲
قال وانبأنا ابن مروان، نا أحمد بن علي المزوري، نا علي بن عبد الله، نا عبد الرزاق، عن معمر، عن أيوب، عن ابن سيرين: أن عبد الرحمن بن أبي بكر الصديق كان يوم بدر مع المشركين، فلما اسلم، قال لابيه: لقد أهدفتَ لي يوم بدر، فصرفت عنك، ولم اقتلك، فقال ابوبكر: لكنك لو أهدفتَ لي، لم أنصرف عنك.
٭ المصدر: تاريخ مدينة دمشق
٭ المجلد: 30
٭ الصفحة: 127
٭ الطبع: دار الفكر، بيروت، لبنان.
والله تعالي اعلم
✍🏻... كتبه: *محمد عدنان وقار صديقي*
13/12/2020
No comments:
Post a Comment