امام عبد ﷲ بن مبارک مروزی علمائے کرام پر بہت خرچ فرمایا کرتے تھے , بسا اوقات وہ مالی تعاون اپنے شہر سے باہر بھی بھیجا کرتے تھے , چند اہل وطن کو یہ بات عجیب لگی تو انہوں نے امام ابن المبارک سے کہا: آپ ایسا کیوں کرتے ہیں؟ امام ابن مبارک نے کہا: اگر ہم ان علماء کو یونہی چھوڑدیں تو یہ کسب معاش میں لگیں گے ( جو کہ ضروری ھے ) تب تو ان کا علم ضائع ہوجایئگا ؛ لیکن اگر ہم خود ان کی ضروریات زندگی کا سامان فراہم کریں ( ہم ان کو روزگار کی تکالیف سے بے پرواہ کردیں )اور یہ حضرات علماء علم دین کی اشاعت و نشر اور دعوت و تبلیغ میں لگ جایئں تو علوم نبوت کی نشر و اشاعت ہوگی اور میرے نزدیک نبوت کے بعد علم دین کی اشاعت و تبلیغ سے زیادہ کوئی افضل درجہ نہیں ۔
🔅 *شعب الإيمان* 🔅
أخبرنا أبو عبد الله الحافظ، أخبرنا أبوعمرو عثمان بن أحمد السماك، حدثنا فتح بن شخرف العابد، حدثني عباس بن يزيد، حدثنا حبان بن موسي،قال: عوتب ابن المبارك فيما يفرق المال في البلدان، ولا يفعل في أهل بلده فقال: إني لأعرف مكان قوم، ولهم فضل وصدق، طلبوا الحديث، فأحسنوا الطلب للحديث، وحاجة الناس إليهم شديدة، وقد احتاجوا، فإن تركناهم ضاع علمهم، وإن أغنيناهم بثوا العلم لأمة محمد صلى
الله عليه وسلم، ولا أعلم بعد النبوة درجة أفضل من بث العلم. ٭ المصدر: شعب الإيمان
٭ المحدث: الإمام البيهقي
٭ المحقق: د/ عبد العلي عبد الحميد حامد
٭ المجلد: 3
٭ الصفحة: 263
٭ الرقم: 1626
٭ الدرجة: إسناده جيد
٭ الطبع: مكتبة رشد ناشرون، الرّياض، السعودية.
والله تعالي أعلم
✍🏻... كتبه: *محمد عدنان وقار صديقي*
18 اگست،2021
No comments:
Post a Comment