ایک رافضی کا سوال ملا وہ معلوم کر رہا ھے کہ تم اہل سنت تو دنیا میں ہی جنت کی خوشخبری پانے والے دس صحابہ کرام کے نام لیتے ہو جبکہ حدیث صحیح میں تو فقط ایک ہی صحابی کا ذکر ھے اور وہ صحابی ہیں " عبد ﷲ بن سلام"
••• *باسمہ تعالی* •••
*الجواب وبہ التوفیق:*
بخاری و مسلم نے یہ روایت ذکر کی ھے جس میں یہ مضمون ھے کہ حضرت سعد بن ابی وقاص نے کہا: روئے زمین پر چلنے والوں میں فقط عبد ﷲ بن سلام کے متعلق ہی میں نے زبانِ نبوت سے سنا کہ وہ جنتی ہیں:
*صحیح البخاری*
حدثنا عبد الله بن يوسف، قال: سمعت مالكا يحدث عن أبي النضر مولي عمر بن عبيد الله، عن عامر بن سعد بن أبي وقاص، عن أبيه، قال: ما سَمِعْتُ النَّبيَّ صَلَّى اللهُ عليه وسلَّمَ يقولُ لأحَدٍ يَمْشِي علَى الأرْضِ: إنَّه مِن أهْلِ الجَنَّةِ، إلَّا لِعَبْدِ اللَّهِ بنِ سَلَامٍ، قالَ: وفيهِ نَزَلَتْ هذِه الآيَةُ {وَشَهِدَ شَاهِدٌ مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ عَلَى مِثْلِهِ} [الأحقاف: 10] الآيَةَ.
(ترجمة)
حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے عبداللہ بن سلام رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے علاوہ کسی اور شخص کے بارے میں کہ جو زمین پر چلتا ہو ، نبی کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے نہیں سنا کہ وہ جنتی ہے ۔
٭ المصدر: صحيح البخاري
٭ المجلد: 1
٭ الصفحة: 1032
٭ الرقم: 3812
٭ الطبع: ألطاف اينڈ سنز، کراچی، پاکستان.
*تكملة فتح الملهم*
حدثني زهير بن حرب، حدثنا إسحاق بن عيسي، حدثني مالك، عن أبي النضر، عن عامر بن سعد، قال: سمعت أبي يقول: ما سمعت رسول الله يقول لحي يمشي: إنه من أهل الجنة، إلا لعبد الله بن سلام.
٭ المصدر: تكملة فتح الملهم
٭ الجزء: 5
٭ الصفحة: 182
٭ الرقم: 6330
٭ الطبع: دار إحياء التراث العربي، بيروت، لبنان.
🔖 *روایت کا مطلب* 🔖
بظاہر یوں لگتا ھے کہ عبد ﷲ بن سلام کے علاوہ کسی اور کو دنیا میں جنت کی بشارت نہیں ملی ھے ؛ لیکن ایسا بالکل نہیں ھے ؛ بلکہ عشرہ مبشرہ والی روایت بھی مستند ھے ؛ لہذا اس روایت کی تشریح ہم محدث کبیر حافظ الدنیا امام الحدیث حضرت علامہ ابن حجر عسقلانی سے لینگے ان کا کہنا ھے: کہ خود راوی حدیث حضرت سعد بن ابی وقاص عشرہ مبشرہ میں سے ہیں البتہ انہوں نے کسر نفسی کی بنا پر اپنا اسم گرامی ذکر نہیں کیا, نیز یہ حدیث انہوں نے ایسے وقت بیان کی ھے جب دنیا سے حضرت سعد بن ابی وقاص اور حضرت سعید بن زید کے علاوہ دیگر مبشرین رخصت ہوچکے تھے تو یہ بات کہ روئے ارض پر عبد ﷲ بن سلام کے علاوہ کوئی مبشر بالجنہ نہیں ھے کہنا بالکل درست ہوگا؛ کیونکہ حضرت عبد ﷲ بن سلام حضرات عشرہ مبشرہ کے بعد تک بقید حیات رھے :
*فتح الباري*
استشكل: بأنه صلى الله عليه وسلم قد قال لجماعة: انهم من أهل الجنة غير عبد الله بن سلام ويبعد ان لا يطلع سعد على ذلك وأجيب: بأنه كره تزكية نفسه لأنه أحد العشرة المبشرة بذلك وتعقب بأنه لا يستلزم ذلك أن ينفي سماعه مثل ذلك في حق غيره، ويظهر لي في الجواب: أنه قال ذلك بعد موت المبشرين؛ لان عبد الله بن سلام عاش بعدهم ولم يتأخر معه من العشرة غير سعد وسعيد، ويؤخذ هذا من قوله يمشي على الأرض.
٭ المصدر: فتح الباري
٭ المحدث: الحافظ ابن حجر العسقلانيؒ
٭ المجلد: 7
٭ الصفحة: 129
٭ الطبع: المكتبة السلفية، القاهرة، مصر.
والله تعالي اعلم
✍🏻... كتبه: *محمد عدنان وقار صؔديقي*
7ستمبر، 2021ء
No comments:
Post a Comment