Thursday, September 9, 2021

کیا حنفی لوگ دیگر مسالک والوں کے نزدیک حیوانوں سے بھی بدتر ہیں

▪️ *کیا حنفی لوگ دیگر مسالک والوں کے نزدیک حیوانوں سے بھی بدتر ہیں؟*▪️

 مفتی صاحب مجھ سے ایک شیعہ نے کہا ھے: کہ تم حنفی لوگ امام شافعی کے ماننے والوں کے نزدیک جانوروں سے بھی بدتر ہو ؛ اس نے کہا: کہ شوافع سے اگر فتوی معلوم کروگے کہ اگر کھانے پینے کی چیز میں نبیذ گر جائے تو اسکا کیا کریں؟ تو وہ جواب دیتے ہیں کہ اس کھانے کو کسی کتے یا حنفی کو ڈال دو ؛ کیونکہ احناف نبیذ کو حلال کہتے ہیں جبکہ امام شافعی حرام کہتے ہیں۔ 

مجھے اس بات کی تحقیق مطلوب ھے!!! 

 ••• *باسمہ تعالی* •••
 *الجواب وبہ التوفیق:*

 ہماری معلومات کے مطابق کسی بھی شافعی مفتی یا عالم کا ایسا کوئی فتوی نظروں سے نہیں گزرا ھے ؛ لہذا یہ سراسر شوافع پر الزام ھے؛ البتہ ایک کتاب میں پڑھا ھے کہ تعصب کی مثال یہ ھے کہ جیسے کسی شافعی عالم نے نبیذ کے متعلق جواب دیا کہ وہ کسی کتے یا حنفی کو کھلادو؛ کیونکہ نبیذ حنفیوں کے نزدیک حلال ھے: جبکہ صاحب کتاب نے نہ تو اس شافعی کتاب کا حوالہ درج کیا ھے نہ ہی اس کے قائل کا؛ البتہ تعصب خواہ کسی کی جانب سے بھی ہو غلط ھے ؛ لیکن کسی ایک انجان شخص کی بات نہ دلیل ھے نہ مذہب؛ اس لیے حنفیوں کے متعلق ایسی سوچ رکہنا ذہنی گمراہی ھے:

 🔖 *التعددية والحرية في الإسلام* 🔖

 وسُئل بعض المتعصبين من الشافعية عن حكم الطعام الذي وقعت عليه قطرة نبيذ؟ فقال:-عفا الله عنه- يرمى لكلب أو حنفي!.

 ٭ المصدر: التعددية والحرية في الإسلام 
٭ المؤلف: حسن بن موسي الصفار 
٭ الصفحة: 228 
٭ الطبع: مركز الحضارة لتمية الفكر الإسلامي، بيروت، لبنان.

 وﷲ تعالی اعلم

 ✍🏻...کتبہ: *محمد عدنان وقار صؔدیقی*

 9، ستمبر:؁ 2021ء

No comments:

Post a Comment