Thursday, January 18, 2024

بی بی مریم اور موت کی تکلیف

 ▪️ *بی بی مریم اور موت کی تکلیف* ▪️


   حضرت مریم ( حضرت عیسی کی والدہ محترمہ) کی وفات کے بعد حضرت عیسی علیہ السلام ان کی قبر پر گئے (چونکہ حضرت عیسی کو اللہ نے معجزہ عنایت کیا تہا کہ وہ مُردوں کو اللہ کے حکم سے زندہ کردیا کرتے تھے  ) چنانچہ انہوں نے اپنی والدہ کی قبر پر جاکر کہا: امی جان! اگر آپ چاہیں تو میں اللہ کے حکم سے آپ کو زندہ کرسکتا ہوں , اندر سے آواز آئی : بیٹا عیسی! دنیا اور اسکی زندگی بہت خوبصورت ہے ؛ مگر میں اگر اب زندہ ہوجاؤں تو ایک دن پھر مرنا ھے اور میں موت کی تکلیف اور اسکا کڑوا گھونٹ دوبارہ نہیں پی سکتی ۔



اس واقعے کی تحقیق درکار ہے!!!



   ••• *باسمہ تعالی* •••

*الجواب وبہ التوفیق:* 



  یہ واقعہ جہوٹ ھے ؛ کیونکہ حضرت مریم والدۂ حضرت عیسی کی وفات حضرت عیسی کے رفع آسمانی ( آسمان پر باحیات اٹھائے جانے کے ) بعد ہوئی ہے تو حضرت عیسی کیسے ان کی قبر پر جاسکتے ہیں ؟ 



⭕ *فائدہ* ⭕


  تاریخ ابن کثیر / جلد:2 صفحہ: 514 / مطبوعہ: دار هجر، جيزة، مصر.   


اور اسي طرح "تاريخ ابن عساكر، جلد: 70، صفحة: 121، مطبوعة: دار الفكر، بيروت، لبنان.


میں ایک واقعہ مذکور ہے: کہ سیدہ مریم کے سامنے ان کے بیٹے عیسی کے شبیہ یہوذا کو یہود نے سولی دی ؛ لیکن مریم کو لگا یہ ان کے ہی بیٹے ہیں اور پھر ان کا جسد خاکی دفنایا گیا اور وہ حضرت یحی کی والدہ کو لیکر قبر کی زیارت کو پہونچیں تو وہاں حضرت جبرئیل سے ملاقات ہوئی اور انہوں نے حضرت مریم کو دلاسہ دیا: کہ یہ قبر آپ کے فرزند کی نہیں ؛ بلکہ اس شخص کی ھے جسکو اللہ نے عیسی کا ہم شکل کردیا تہا جو سولی دینے والی جماعت کا فرد تہا۔


اور اگر آپ کو عیسیؑ سے ملاقات کرنی ھے تو فلاں دن فلاں مقام ( غیطہ نامی مقام جہاں بکثرت درخت تھے)  پر آجانا وہ وہاں پہونچیں تو دونوں ماں بیٹوں  باہم ملاقات کی الخ



یہ واقعہ بھی بلحاظ سند محدثین کی عدالت میں معتبر اور لائق احتجاج نہیں۔



واللہ تعالی اعلم

✍🏻... کتبہ: *محمد عدنان وقار صؔدیقی* 

18 جنوری،  2024؁ء

No comments:

Post a Comment