▪️ *گنہگار کی نیند شیطان پر گراں گزرتی ہے*▪️
ایک روایت کے متعلق استفسار مطلوب ہے: کہ شیطان پر گنہگار کی نیند سے زیادہ کوئی چیز زیادہ سخت نہیں ؛ جب گنہگار سوجاتا ہے تو شیطان افسوس کرتا ہوا کہتا ہے : کہ یہ کب بیدار ہوگا تاکہ ﷲ تعالی کی نافرمانی کرے ۔
••• *باسمہ تعالی* •••
*الجواب وبہ التوفیق:*
مذکورہ بات کسی روایت میں نہ مل سکی ؛ البتہ جناب ابو القاسم قشیریؒ نے رسالۂ قشیریہ میں اسکو بغیر سند ایک مقولہ اور کہاوت کے طور پر ذکر فرمایا ھے؛ لہذا اس کو حدیث نہ کہہ کر کسی کا مقولہ ہی کہا جائے:
🔘 *الرسالة القشيرية* 🔘
وقيل: لا شَيْء أشد عَلَى إبليس من نوم العاصي يَقُول: مَتَى ينتبه ويقوم حَتَّى يعصى اللَّه.
٭ المصدر: الرسالة القشيرية
٭ المصنف: أبو القاسم القشيريؒ
٭ الصفحة: 416
٭ الطبع: دار الكتب العلمية، بيروت، لبنان.
والله تعالي اعلم
✍🏻... كتبه: *محمد عدنان وقار صؔديقي*
18 فروري، ء2024
No comments:
Post a Comment