Saturday, December 30, 2023

قریب کیا ہے قریب تر کیا ہے

 ▪️ *قریب کیا ہے اور قریب تر کیا ہے* ▪️



   ایک شخص حضرت علی کی خدمت میں آیا اور کہنے لگا: مجھے چار سوالات کے جواب مطلوب ہیں , حضرت نے ارشاد  : چار کیا چالیس پوچھو!

اس نے کہا: قریب کیا ھے اورقریب تر کیا ہے؟ 

مشکل کیا ہے اورمشکل ترین کیا ہے؟ 

واجب کیا ہے اور واجب تر کیا ہے؟

عجیب کیا ھے اور عجیب ترین کیا ہے؟


حضرت علی نے جواب دیا: مشکل گناہ ہے اور مشکل ترین ثواب کا ضائع ہونا ہے 

اور قریب قیامت ہے اور قریب تر موت ہے 

عجیب دنیا ہے اور عجب ترین دنیا میں لگ کر غفلت ہے 

واجب توبہ ھے اور ترک معاصی واجب تر ہے۔



اسکی حقیقت پر روشنی ڈال کر ماجور ہوں!!!



 ••• *باسمہ تعالی* •••

*الجواب وبہ التوفیق:* 


  یہ مضمون کلام رسول یا کلام صحابی نہیں , محدثین کے نزدیک یہ مصنوعی فصاحت پر مشتمل ھے حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی زبان فصاحت کا اس میں شائبہ بھی نہیں ؛ نیز یہ کلام فقط شیعی کتاب میں ھے اہل سنت والجماعت کی کتابیں اس سے ناآشنا ہیں؛ لہذا اس طرح کے کلام کو صحابی کی جانب منسوب نہ کیا جائے ؛ البتہ چونکہ بات اچھی ھے تو قول زریں کہہ کر بیان ہوسکتی ھے.


❇️ *معارج اليقين في اصول الدين* ❇️


  

  جاء رجل إلى أمير المؤمنين (عليه السلام) فقال: جئتك لأسأل عن  أربعة مسائل، فقال (عليه السلام): سل وإن كانت أربعين.


فقال: أخبرني ما الصعب وما الأصعب؟ وما القريب وما الأقرب؟ وما العجب وما الأعجب؟ وما الواجب وما الأوجب؟

فقال (عليه السلام): الصعب هو المعصية، والأصعب فوت ثوابها، والقريب كل ما هو آت، والأقرب هو الموت، والعجب هو الدنيا، وغفلتنا فيها أعجب، والواجب هو التوبة، وترك الذنوب هو الأوجب.


٭ المصدر:  معارج اليقين في أصول الدين

٭ المصنف: محمد السبزواري

٭ الصفحة: 382

٭ الطبع: مؤسسة آل البيت، لإحياء التراث، قُم، إيران.


والله تعالي اعلم

✍🏻... كتبه: *محمد عدنان وقار صؔديقي*

29 دسمبر، ؁2023ء

Friday, November 10, 2023

میدان حشر کا بچھو

 ▪️ *میدان محشر کا بچھو*▪️


  ایک روایت ھے کہ میدان حشر میں بچھو نما ایک مخلوق ظاہر ہوگی اسکا نام "حریش" ہوگا جس کا سر ساتویں آسمان میں اور اسکی دُم زمین کے سب سے نچلے حصے میں ہوگی اور اسکا منہ مشرق سے مغرب تک ہوگا وہ کہے گا: خدا کے دشمن کہاں ہیں؟ حضرت جبرئیلؑ اس سے عرض کریں گے:  تجھے کون  چاہئے؟

وہ کہے گا: مجھے پانچ طرح کے انسان چاہیئں 


1) بے نمازی

2) زکات نہ دینے والا

3) سود کھانیوالا

4) شرابی

5) مسجد میں دنیاوی باتیں کرنیوالا۔



اس روایت کی تحقیق درکار ہے!!!


  ••• *باسمہ تعالیٰ*•••

*الجواب وبہ التوفیق:* 


  یہ روایت فقط شیعی کتاب بحار الانوار میں ہے اور وہاں بھی کوئی سند اور حوالہ مذکور نہیں؛ اس روایت کو نشر نہ کیا جائے:


  ❇️  *بحار الانوار* ❇️


 وعنه عليه السلام: إذا كان يوم القيامة يخرج من جهنم جنس من عقرب، رأسه في السماء السابعة، وذنبه إلى تحت الثرى، وفمه من المشرق إلى المغرب، فقال:

أين من حارب الله ورسوله؟.

ثم هبط جبرئيل عليه السلام فقال: يا عقرب من تريد؟ قال: أريد خمسة نفر:

تارك الصلاة، ومانع الزكاة، وآكل الربوا، وشارب الخمر، وقوما " يحدثون في المسجد حديث الدنيا.


• المصدر: بحار الأنوار

• المؤلف: باقر المجلسي

• المجلد: 76

• الصفحة: 149

• الطبع: دار إحياء التراث العربي، بيروت، لبنان.


والله تعالي اعلم

✍🏻... كتبه: *محمد عدنان وقار صؔديقي*

10 نومبر، 2023؁ء