Thursday, February 29, 2024

مزدور کے ہاتھ کا بوسہ

 ▪️ *مزدور کے ہاتھوں کا بوسہ* ▪️


   جب رسول خدا ﷺ غزوۂ تبوک سے پلٹے، تو حضرت سعد انصاریؓ آپ کے استقبال کے لیے تشریف لے گئے،  نبی اکرم ﷺ  

 نے بڑھ کر مصافحہ کیا،  جیسے ہی سعد انصاریؓ کا ہاتھ نبی اکرم  ﷺ کے ہاتھوں میں آیا،  تو آپﷺ نے محسوس کیا:  کہ ان کے ہاتھ سخت ہوگئے ہیں،  آپﷺ نے پوچھا: تمہارے ہاتھ سخت کیسے ہوگئے ہیں ؟ تو حضرت سعد انصاریؓ نے فرمایا: بیلچہ اور کدال سے کام کرکے اپنے بال بچوں کا پیٹ بھرتا ہوں؛  جسکی وجہ سے میرے ہاتھ سخت ہوگئے ہیں،  

یہ سن کر آنحضرت  ﷺ نے حضرت سعدؓ کے ہاتہوں کو چوما اور فرمایا: یہ ایسے ہاتھ ہیں جنہیں جہنم کی آگ نہیں جلاسکتی ہے۔




اس واقعہ کا ثبوت مطلوب ہے!!!




••• *باسمہ تعالی*••

*الجواب وبہ التوفیق:* 


   یہ واقعہ چند کتب میں مذکور ہے ؛ لیکن معتبر نہیں ؛ نیز یہ صحابی حضرت سعد انصاری یہ مشہور صحابی حضرت سعد بن معاذ نہیں ہیں ؛ کیونکہ ان کی شہادت غزوۂ خندق سنہ ٥ھ کے بعد ہی ہوگئ تہی جبکہ غزوہ تبوک سنہ٩ھ میں پیش آیا تہا۔



🔘 *تاریخ بغداد* 🔘



  خطیب بغدادی اور امام ابن جوزی نے یہ واقعہ ذکر فرمایا اور اسکو من گھڑت قرار دیا ہے:


الحسن بن عبد الله بن عمر، أبو علي الكرميني:


أخبرنا أبو طاهر محمد بن الحسين بن سعدون البزاز، حدثنا أبو علي الحسن بن عبد الله بن عمر الكرميني - قدم علينا من بخارى - حدثنا أبو حفص أحمد بن أحيد ابن حمدان البخاري، حدثنا أبو عمر قيس بن أنيف، حدثنا محمد بن تميم الفريابي، حدثنا عبد الله بن عيسى الجرجاني، حدثنا عبد الله بن المبارك، عن مسعر بن كدام، عن عون، عن الحسن، عن أنس بن مالك. قال: أقبل رسول الله صلى الله عليه وسلم من غزوة تبوك، فاستقبله سعد بن معاذ الأنصاري، فصافحه النبي صلى الله عليه وسلم ثم قال له: " ما هذا الذي اكتفت يداك؟ " فقال: يا رسول الله! أضرب بالمر والمسحاة في نفقة عيالي، قال: فقبل النبي صلى الله عليه وسلم يده، فقال: " هذه يد لا تمسها النار أبدا ".


هذا الحديث باطل، لأن سعد بن معاذ لم يكن حيًّا في وقت غزوة تبوك، وكان موته بعد غزوة بني قريظة من السهم الذي رُمى به، ومحمد بن تميم الفريابي كذاب يضع الحديث.


٭ المصدر: تاريخ بغداد

٭ المحدث: الخطيب البغدادي

٭ المجلد: 7

٭ الصفحة: 353

٭ الرقم: 3864

٭ الطبع: دار الكتب العلمية، بيروت، لبنان.


♦️ *الموضوعات* ♦️


امام ابن الجوزيه بهي حضرت خطيب بغدادي سے اتفاق ركهتے هيں: کہ یہ واقعہ اگر حضرت سعد بن معاذ کے متعلق ہے تو یقینا من گھڑت ھے ؛ کیونکہ حضرت سعد بن معاذ کی وفات تو غزوۂ تبوک سے قبل ہوگئ تھی:



باب فضل العمل باليد:


 أنبأنا عبد الرحمن بن محمد، أنبأنا أحمد بن علي بن ثابت الخطيب، أنبأنا أبو طاهر محمد بن الحسين بن سعدون البزار، حدثنا أبو على الحسين بن عبيد الله ابن عمران، حدثنا أبو جعفر أحمد بن أحيد بن حمران البخاري، حدثنا أبو عمرو قيس بن أنيف، حدثنا محمد بن تميم الفرياني، حدثنا عبد الله بن عيسى الجرجاني، حدثنا عبد الله بن المبارك، عن مسعر بن كدام، عن عون، عن الحسن، عن أنس بن مالك قال: " أقبل رسول الله صلى الله عليه وسلم من غزوة تبوك، فاستقبله سعدبن معاذ الأنصاري، فصافحه النبي صلى الله عليه وسلم ثم قال له: ما هذا الذي اكتبت يداك؟ فقال: يا رسول الله! اضرب بالمرو المسحاة، فأنفقه على عيالي. قال: فقبل النبي صلى الله عليه وسلم يده، وقال: هذه يد لا تمسها النار أبدا ".


هذا حديث موضوع، وما أجهل واضعه بالتاريخ، فإن سعد بن معاذ لم يكن حيا في غزاة تبوك، لأنه مات بعد غزاة بنى قريظة من السهم الذي رمى به يوم الخندق، وكانت غزاة بنى قريظة في سنة خمس من الهجرة، فأما غزاة تبوك فإنها كانت في سنة تسع، فلو كان عند الكذاب توفيق، ما كذب.


 ومحمد بن تميم الفارياني كذاب. قال ابن حبان: كان يضع الحديث.



٭ المصدر: الموضوعات

٭ المحدث: الإمام ابن الجوزية

٭ المجلد: 2

٭ الصفحة: 251

٭ الطبع: المكتبة السلفية، المدينة المنورة.


🔰 *اللآلي المصنوعة* 🔰


امام سیوطیؒ نے امام ابن الجوزیؒ کا تعاقب کرتے ہوئے امام ابن حجر عسقلانیؒ کے حوالے سے ارشاد فرمایا: کہ یہ حضرت سعد بن معاذؓ مشہور صحابی کا واقعہ نہیں ھے ؛ بلکہ یہ ایک غیر معروف ان کے ہمنام صحابی ہیں جن کا ذکر ابو القاسم بغوی نے " معجم الصحابہ" میں اور خطیب نے " المتفق و المفترق" میں کیا ہے ؛ البتہ اتنا ضرور ہے کہ یہ واقعہ غیر مستند سند سے منقول ہے :



أَنْبَأنَا أَبُو طَاهِر مُحَمَّد بْن الْحُسَيْن بْن  سعدون الْبَزَّار، أَنْبَأَنَا أَبُو عَليّ الْحَسَن بْن عَبْد اللَّه بْن عُمَر الكرميني، أَنْبَأَنَا أَبُو حَفْص أَحْمَد بْن أَحْمَد بْن حمدَان الْبُخَارِيّ، حَدَّثَنَا أَبُو عَمْرو قَيْس بْن أنيف، حَدَّثَنَا مُحَمَّد بْن تَميم الْفرْيَابِيّ، حَدَّثَنَا عَبْد اللَّه بْن عِيسَى الْجِرْجَانِيّ، حَدَّثَنَا عَبْد الل  ه بْن الْمُبَارك، عَنْ مِسْعَر بْن كدام، عَنْ عون، عَنِ الْحَسَن، عَنْ أَنَسٍ قَالَ: أقبل رَسُول الله مِنْ غَزْوَةِ تَبُوكَ فَاسْتَقْبَلَهُ سَعْدُ بْنُ مُعَاذٍ الأَنْصَارِيُّ، فَصَافَحَهُ النَّبِيُّ، ثُمَّ قَالَ لَهُ: مَا هَذَا الَّذِي أَكْتَبَتْ يَدَاكَ؟ فَقَالَ: يَا رَسُول الله! اضْرِب  بالمرو المسحاة، فَأُنْفِقُهُ عَلَى عِيَالِي، فَقَبَّلَ النَّبِيُّ يَدَهُ، وَقَالَ: هَذِهِ يَدٌ لَا تسمها النَّارُ أَبَدًا.


قَالَ الْخَطِيب: هَذَا الْحَدِيث بَاطِل؛ سَعْد بْن مُعَاذ لَمْ  يكن حَيا فِي غَزْوَة تَبُوك، مَاتَ بعد غَزْوَة بني قُرَيْظَة مِنَ السهْم الَّذِي رمى،


 ومُحَمَّد بْن تَمِيم الْفرْيَابِيّ كَذَّاب يضع الْحَدِيث.


 (قُلْتُ) ذكر الْحَافِظ  ابْن حجر فِي الْإِصَابَة:  أَن سَعْد بْن مُعَاذ هَذَا صَحَابِيّ آخر غير ذَاك الْمَشْهُور، وَأَن الْبَغَوِيّ ذكره فِي الصَّحَابَة، وقَالَ: رَأَيْته فِي كتاب مُحَمَّد بْن إِسْمَاعِيل، وذُكِر أَن هَذَا الْإِسْنَاد واه، وَأَن لَهُ إِسْنَادًا آخر عَنِ الْحَسَن، أَخْرَجَهُ أَبُو مُوسَى المَدِينيّ فِي الذيل ؛لكنه مَجْهُول، وَلكَون سَعْد بْن مُعَاذ هَذَا غير الْمَشْهُور أوردهما الْخَطِيب فِي كتاب الْمُتَّفق والمفترق.

 واللَّه أَعْلَم.



٭ المصدر: اللآلي المصنوعة

٭ المحدث: السيوطيؒ

٭ المجلد: 2

٭ الصفحة: 153

٭ الطبع: دار المعرفة، بيروت، لبنان.



💠 *أسد الغابة* 💠


امام ابن اثیر نے اچھی بات لکھی کہ سعد بن معاذ نامی دو صحابی ہوسکتے ہیں :ایک مشہور صحابی سعد بن معاذ اوسی ہیں

اور دوسرے سعد بن معاذ انصاری ہوسکتے ہیں اور یہ بھی یقینی امر ہے کہ حضرت سعد اوسی کی وفات غزوہ خندق کے بعد ہوگئ تہی اور ان کی حیات میں تبوک کا واقعہ نہیں ہوا ؛ لیکن اس واقعے کو مستند ماننے کے لیے یہ بھی نہیں کہا جاسکتا ہے کہ یہ حضرت سعد انصاری کا واقعہ ہو جو غزوہ تبوک میں شرکت کرنے سے متخلف ( پیچھے رہے ہوں) ؛ کیونکہ اس وقت تخلف تو غلط تہا تو پھر کیسے حضور علیہ السلام ان کے ہاتہوں کو بوسہ دے رہے ہیں ؟


 *سعد الأنصاري*


 روى أنس بْن مالك: أن رَسُول  اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لما أقبل من غزوة تبوك، استقبله سعد الأنصاري، فصافحه النَّبِيّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثم قال: " ما هذا الذي أكتب يديك "، قال: يا رَسُول اللَّهِ، أضرب بالمر والمسحاة فأنفقه عَلَى عيالي، فقبل يده رَسُول اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وقال: " هذه يد لا تمسها النار ".


أخرجه أَبُو موسى، وقال: في سعود الأنصار كثرة،  إلا أن في رواية أخرى نسبه سعد بْن معاذ.

وروى بِإِسْنَادِهِ، عن أنس بْن مالك، أن رَسُول اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صافح سعد بْن معاذ، فقال: " هذه يد لا تمسها النار أبدًا "، 


قال: فإن حفظت هذه  الرواية فلعله سعد بْن معاذ آخر غير الخزرجي المعروف، فإنه توفي سنة خمس قبل وقعة تبوك بسنين.


قلت: كذا قال أَبُو موسى، فلعله سعد بْن معاذ آخر  غير الخزرجي، وهو وهم،


 فإن سعد بْن معاذ الذي مات سنة خمس هو أوسي من بني عبد الأشهل، وهو الذي جرح في الخندق، وتوفي بعد أن حكم في بني قريظة، وهو أوسي لا شبهة فيه، 


وقوله إن موته كان قبل تبوك صحيح، ولكن هذه الرواية التي فيها ذكر سعد بْن معاذ ليس فيها لتبوك ذكر، فإن صحت الرواية فلعله كان قبل قتله، عَلَى أنني أعلم أن سعد بْن معاذ لم يتخلف عن رَسُول اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ في غزوة غزاها، بدر وغيرها، وَإِنما اختلفوا في سعد بْن عبادة: هل شهد بدرًا أم  لا؟ والله أعلم، عَلَى أن من تخلف عن رَسُول اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ من الأنصار، وغيرهم معروفون ليس فيهم سعد، ومن تخلف كان أولى باللوم والتثريب، فكيف يقبل يده أو يصافحه.



• المصدر: أسد الغابة

• المحدث: ابن الأثيرؒ

• الصفحة: 458

• الرقم: 1968

• الطبع: دار ابن حزم، بيروت، لبنان.


☸️ *السلسلة الضعيفة*☸️


يه تفصيل حضرت ناصر الدين الباني نے بهي ذكر كي هے:


هذه يد لا تمسها النار ".

ضعيف.

أخرجه الخطيب (٧ / ٤٣٢) من طريق محمد بن تميم الفريابي بسنده عن الحسن، عن أنس بن مالك قال: أقبل رسول الله صلى الله عليه وسلم من  غزوة تبوك فاستقبله سعد بن معاذ الأنصاري، فصافحه النبي صلى الله عليه وسلم ثم قال له: " ما هذا الذي أكفت (!) (١) يداك؟

" فقال: يا رسول الله أضرب بالمر والمسحاة في نفقة عيالي، قال: فقبل النبي صلى الله عليه وسلم يده وقال ... " فذكره.

قال الخطيب: هذا الحديث باطل لأن سعد بن معاذ  لم يكن حيا في وقت غزوة تبوك، وكان موته بعد غزوة بني قريظة من السهم الذي رمي به، ومحمد بن تميم الفريابي كذاب يضع الحديث.

قلت: جرى الخطيب على أن سعدا هذا هو ابن  معاذ سيد الأوس الصحابي المشهور، وخالفه الحافظ ابن حجر فجزم في " الإصا  بة " بأنه آخر، ثم ذكر أن الحديث رواه الخطيب في " المتفق " بإسناد واه، وأبو موسى في " الذيل " بإسناد مجهول عن  الحسن به.


والحديث أورده ابن الجوزي في " الموضوعات " (٢ / ٢٥١) معتمدا على قول الخطيب السابق، وتعقبه السيوطي في " اللآليء " (٢ / ١٥٤) بكلام الحافظ  ابن حجر، وقد ذكرت خلاصته آنفا، والله أعلم.

قال الشيخ عبد الحي الكتاني في " التراتيب الإدارية " (٢ / ٤٢ ـ ٤٣) بعد ما نقل كلام الحافظ:

قلت: في هذه القصة عجيبة، وهي تقبيل النبي  صلى الله عليه وسلم يد صحابي لأجل ضربه الأرض بالفاس.

قلت: لكن يقال: أثبت العرش ثم انقش، فإن  القصة غير ثابتة كما علمت.


+ المصدر: السلسلة الضعيفة

+ المحدث: الألبانيؒ

+ المجلد: 1

+ الصفحة: 568

+ الرقم: 391

+ الطبع: مكتبة المعارف، الرياض، السعودية.



⭕ *خلاصۂ کلام* ⭕


یہ واقعہ بیان نہ کیا جائے ؛ البتہ اسلام میں مزدوروں کے حقوق یا فضیلت کے لیے دیگر مستند واقعات و روایات موجود ہیں


 

وﷲ تعالی اعلم

✍🏻...کتبہ: *محمد عدنان وقار صؔدیقی* 

29 فروري، ؁ء2024

Sunday, February 18, 2024

گنہگار کی نیند شیطان پر گراں گزرتی ہے

▪️ *گنہگار کی نیند شیطان پر گراں گزرتی ہے*▪️

ایک روایت کے متعلق استفسار مطلوب ہے: کہ شیطان پر گنہگار کی نیند سے زیادہ کوئی چیز زیادہ سخت نہیں ؛ جب گنہگار سوجاتا ہے تو شیطان افسوس کرتا ہوا کہتا ہے : کہ یہ کب بیدار ہوگا تاکہ ﷲ تعالی کی نافرمانی کرے ۔


••• *باسمہ تعالی* •••
*الجواب وبہ التوفیق:*

   مذکورہ بات کسی روایت میں نہ مل سکی ؛ البتہ جناب ابو القاسم قشیریؒ نے رسالۂ قشیریہ میں اسکو بغیر سند ایک مقولہ اور کہاوت کے طور پر ذکر فرمایا ھے؛ لہذا اس کو حدیث نہ کہہ کر کسی کا مقولہ ہی کہا جائے:


🔘 *الرسالة القشيرية* 🔘


وقيل: لا شَيْء أشد عَلَى إبليس من نوم العاصي  يَقُول: مَتَى ينتبه ويقوم حَتَّى يعصى اللَّه.

٭ المصدر: الرسالة القشيرية
٭ المصنف: أبو القاسم القشيريؒ
٭ الصفحة:  416
٭ الطبع: دار الكتب العلمية، بيروت، لبنان.


والله تعالي اعلم
✍🏻... كتبه: *محمد عدنان وقار صؔديقي*
18 فروري، ؁ء2024

Saturday, February 17, 2024

موت کے وقت پانچ فرشتے

 ▪️ *موت کے وقت پانچ فرشتے* ▪️


پیارے دوستو، یہ قدرت کا قانون ہے کہ اس دنیا میں جو بھی آتا ہے، اسے ایک نہ ایک دن لوٹ کر واپس اپنے خالق کی طرف جانا ہے۔ موت کا ذائقہ ہر ذی روح نے چکھنا ہے۔ فرمانِ مصطفیٰ ﷺ ہے: جب آدمی پر نزع کا وقت طاری ہوتا ہے، مطلب موت قریب ہوتی ہے تو اللہ عزوجل اس بندے کی جانب پانچ فرشتے بھیجتا ہے۔پہلا فرشتہ اس کے پاس اس وقت آتا ہے جب اس کی روح حلقوم تک پہنچتی ہے، یعنی حلق تک آجاتی ہے۔ وہ فرشتہ اس شخص کو پکار کر کہتا ہے: ” اے ابنِ آدم! تیرا طاقتور بدن کہاں گیا؟

آج یہ کتنا کمزور ہے۔ تیری فصیح زبان کہاں گئی؟ آج یہ کتنی خاموش ہے۔ تیرے گھر والے اور عزیزواقرباء کہاں گئے؟ تجھے کس نے تنہا کردیا؟ ” پھر جب اس کی روح قبض کر لی جاتی ہے اور کفن پہنا دیا جاتا ہے تو دوسرا فرشتہ اس کے پاس آتا ہے اور اسے پکار کر کہتا ہے: ” اے ابنِ آدم! تو نے تنگدستی کے خوف سےجو مال واسباب جمع کیا تھا، وہ کہاں گیا؟ تو نے تباہی و بربادی سے بچنے کے لئےجوگھر بنائے تھے، وہ کہاں گئے؟ تو نے تنہائی سے بچنے کے لئے جو اُنس تیار کیا تھا، وہ کہاں گیا؟ ” پھر جب اس کا جنازہ اٹھایا جاتا ہے تو تیسرا فرشتہ اس کے پاس آتا ہے اور اسے پکار کر کہتا ہے: ” اے ابنِ آدم! آج تو ایک ایسے لمبے سفر کی طرف رواں دواں ہے، جس سے لمبا سفر تو نے آج سے پہلے کبھی طے نہیں کیا، آج تو ایسی قوم سے ملے گا کہ آج سے پہلے کبھی اس قوم سے ملا نہیں، آج تجھے ایسے تنگ مکان میں داخل کیا جائے گا کہ آج سے پہلے کبھی ایسی تنگ جگہ میں داخل نہ ہوا تھا۔اگر تو اللہ عزوجل کی رضا پانے میں کامیاب ہو گیا تو یہ تیری خوش بختی ہے اور اگر اللہ عزوجل تجھ سے ناراض ہوا تو یہ تیری بدبختی ہے۔ ”پھر جب اسے لحد میں اتار دیا جاتا ہے تو چوتھا فرشتہ اس کے پاس آتا ہے اور اسے پکار کر کہتا ہے: ” اے ابنِ آدم! کل تک تو زمین کی پیٹھ پر چلتا تھا اور آج تو اس کے اندر لیٹا ہوا ہے، کل تک تو اس کی پیٹھ پر ہنستا تھا اور آج تو اس کے اندر رو رہا ہے، کل تک تو اس کی پیٹھ پر گناہ کرتا تھا اور آج تواس کے اندر نادم و شرمندہ ہے۔ ” پھر جب اس کی قبر پر مٹی ڈال دی جاتی ہے اور اس کے اہل و عیال، دوست و احباب اسے چھوڑ کر چلے جاتے ہیں تو پانچواں فرشتہ اس کے پاس آتا ہے اور اسے پکار کر کہتا ہے: ” اے ابنِ آدم! وہ لوگ تجھے دفن کر کے چلے گئے، اگر وہ تیرے پاس ٹہر بھی جاتے تو تجھے کوئی فائدہ نہ پہنچا سکتے، تو نے مال جمع کیا اور اسے غیروں کے لئے چھوڑ دیا، آج یا تو تجھے جنت کے عالی باغات کی طرف پھیرا جائے گا یا بھڑکنے والی آگ میں داخل کیا جائے گا۔ ”


اس روایت کی تحقیق مطلوب ہے!!!


••• *باسمہ تعالی* •••

*الجواب وبہ التوفیق:* 


  یہ بات امام ابن جوزیؒ نے اپنی کتاب " بحر الدموع " ( آنسوؤں کا سمندر ) میں ذکر کی ہے ؛ لیکن کوئی سند و حوالہ ذکر نہیں کیا ہے ؛ تاہم اس کتاب میں وارد روایات کا جائزہ لینے والے ادارے کی جانب سے حاشیہ میں درج ہے کہ یہ روایت کتب احادیث میں مل نہ سکی؛ لہذا یہ روایت بیان کرنے سے اجتناب رہے: 



🔘 *بحر الدموع* 🔘


قال النبي صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "إذا كان ابن آدم في سياق الموت، بعث الله إليه خمسة من الملائكة:

أما الملك الأول، فيأتيه وروحه في الحلقوم، فيناديه: يا ابن آدم، أين بدنك القوي؟ ما أضعفه  اليوم؟ أين لسانك الفصيح؟ ما أسكته اليوم؟ أين أهلك وقرابتك؟ ما أوحشك منهم اليوم!.

ويأتيه الملك الثاني إذا قبض روحه، ونشر عليه الكفن، فيناديه: يا ابن آدم، أين ما أعددت من  الغنى للفقر؟ أين ما أعددت من الخراب للعمران؟ أين ما أعددت من الأنس للوحشة؟.

ويأتيه الملك الثالث إذا حمل على الأعناق، فيناديه:  يا ابن آدم، اليوم تسافر سفرا بعيدا لم تسافر سفرا أبعد منه، اليوم تزور قوما لم تزورهم قبل هذا قط، اليوم تدخل مدخلا ضيقا لم تدخل أضيق منه، فطوبى لك إن فزت برضوان الله، وويل لك إن رجعت بسخط الله.

ويأتيه الملك الرابع إذا ألحد في قبره فيناديه: يا ابن  آدم، بالأمس كنت على ظهرها ماشيا، واليوم صرت في بطنها مضطجعا.ر بالأمس كنت على ظهرها ضاحكا، واليوم أصبحت في بطنها باكيا. بالأمس كنت على ظهرها مذنبا، واليوم أمسيت في بطنها نادما.

ويأتيه الملك الخامس إذا سويّ عليه التراب، وانصرف عنه الأهل والجيران والأصحاب، فيناديه:  يا ابن آدم، دفنوك وتركوك، ولو أقاموا عندك ما نفعوك. جمعت المال وتركته لغيرك. اليوم تصير إما لجنة عالية، أو إلى نار حامية".


★ المصدر: بحـر الدمـوع 

★ المحدث: الإمام ابن الجـوزيةؒ

★ الصفحة: 69

★ الطبع: دار الصحابة للتراث، طنطا، مصر.



♦️ *بحـر الدموع كي حقيقت* ♦️


امام ابن جوزیؒ خود ایک محدث ہیں اور بے اصل و من گھڑت روایات کا انہوں نے بخوبی تعاقب کیا ہے اور اس موضوع پر کتب بھی تالیف کی ہیں ؛ تاکہ واعظین اور قصہ گو لوگوں  کو معلوم پڑے کہ یہ روایات بے اصل ہیں ؛ تاہم خود امام ابن جوزی نے کچھ کتب وعظ و نصیحت کے موضوع پر تالیف کی ہیں اور وہاں حضرت امام نے سند یا مراجع کو جگہ نہیں دی ہے جس کی بنا پر ان کی اس طرح کی کتب میں وارد روایات محدثین کے یہاں بغیر تحقیق پڑھنا درست نہیں ؛ البتہ متکلم فیہا روایات کے علاوہ دیگر مضامین بہت عمدہ اور اثر انگیز ہیں 


⭕ *كتب حذر منها العلماء* ⭕


كتب ابن الجوزي الوعظية


أفاد شيخ الإسلام ابن تيمية رحمه الله تعالى في الرد على البكري أن غير 

واحد من العلماء يروون في كتبهم أحاديث غرائب يًعلم أنها موضوعة ، وذكر من 

بينهم ابن الجوزي .


وعلى الرغم من أن ابن الجوزي قد ألف كتاب الموضوعات ليتجنبها القصاص 

والوعاظ ، فهو مع ذلك قد شحن كتبه الوعظية بالأحاديث الموضوعة ، والقصص 

الباطلة ، والأخبار التالفة ، ولا حول ولا قوة إلا بالله .


قال السخاوي : (وقد أكثر ابن الجوزي في تصانيفه الوعظية وما أشبهها من 

إيراد الموضوع وشبهه) .


★ المصدر: كتب حذر منها العلماء

★ المؤلف: أبوعبيدة مشهور بن حسن آل سلمان

★ المجلد: 2

★ الصفحة: 216

★ الرقم: 297

★ الطبع: دار الصميعي، الرياض، السعودية.



وﷲ تعالی اعلم

✍🏻... کتبہ: *محمد عدنان وقار صؔدیقی*

17 فروری، 2024؁ء

امام ابن قیم پر ایک الزام

 ▪️ *امام ابن قیم پر ایک الزام* ▪️


  میں نے ایک شیعہ ویب سائٹ پر تحریر دیکھی جس میں امام ابن قیم پر وہ الزام لگا رہے ہیں کہ امام موصوف کی فقہ کے تناظر میں ایسی خواتین کو جنکے شوہر نہ ہوں اور ان پر شہوت کا غلبہ ہو مصنوعی آلۂ تناسل سے استفادہ کرنے کی اجازت ہے اور شیعہ مزید لکھتے ہیں کہ کیا یہی ہے خالص اسلام یا یہ اسلام بنی امیہ یا ابن تیمیہ کے پیروکاروں کا اسلام ہے؟



 اس الزام کی کیا حقیقت ہے!!!



••• *باسمہ تعالی* •••

*الجواب وبہ التوفیق:* 


  شیعہ حضرات کا شیوہ یہی رہا ہے کہ کسی بھی طرح وہ امت میں انتشار و افتراق کی آگ کو ہوا دیتے رہیں ؛ مذکورہ بالا مسئلے میں اگر غور کیا جائے تو یہ مسئلہ امام ابن القیم نے بدائع الفوائد میں ذکر کیا ہے اور انہوں نے کسی کی یہ رائے نقل کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ رائے صحیح نہیں ؛ اب شیعہ حضرات خود بتایئں کہ جب امام ابن القیم اس بات کو غیر صحیح کہہ رہے ہیں تو ان پر اس کے کہنے کا الزام کس طرح عائد ہوسکتا ہے؛ بیان الفوائد کی عبارت درج ذیل ہے:


🔘 *بیان الفوائد* 🔘



 وإن كانت امرأة، لا زوج لها واشتدت غلمتها، فقال بعض أصحابنا: يجوز لها اتخاذ الاكرنبج (وهو شيء يعمل من جلود على صورة الذكر) فتستدخله المرأة أو ما أشبه ذلك من قثاء وقرع صغار، والصحيح عندي: أنه لا يباح؛ لأنّ النبي إنما أرشد صاحب الشهوة إذا عجز عن الزواج إلى الصوم، ولو كان هناك معنيً غيره لذكره.



÷ ترجمہ ÷ اگر کوئی ایسی خاتون ہو جسکا شوہر نہ ہو اور اسکی شہوت ناقابل برداشت ہو تو ہمارے بعض اصحاب یہ تدبیر بتاتے ہیں کہ وہ مصنوعی آلے کی مدد سے خواہش کی تکمیل کرلیوے ۔امام ابن القیم فرماتے ہیں: کہ صحیح یہ ہے کہ یہ طریقہ درست نہیں ؛ کیونکہ حدیث میں تو شہوت کے زور کو توڑنے کا علاج روزہ بتایا گیا ہے لہذا اگر روزے کے علاوہ بھی کوئی اور طریقہ ہوتا تو وہ صاحب شریعت کی جانب سے ضرور بتادیا جاتا ۔


٭ المصدر: بيان الفوائد

٭ المصنف: الإمام ابن القيم

٭ المجلد: 4

٭ الصفحة: 1471

٭ الطبع: دار عالم الفوائد، مكة المكرمة.


🔅 *اصل بات کیا ہے* 🔅


  امام ابن القیم پر شیعوں کا الزام صحیح نہیں ھے ؛ البتہ اس مسئلے میں اصل بات یہ ہے کہ اگر کسی شخص کے پاس نکاح کی کوئی صورت نہ ہو یا وہ شادی شدہ تو ہو لیکن بیوی کے قریب جانے کی صورت نہ نظر آتی ہو مثلا: بیرون ملک میں مقیم ہو اور چھٹی سے قبل گھر واپس آنا ممکن نہ ہو یا جیل میں قید ہو اور پر شہوت کا اس قدر غلبہ ہو کہ روزہ رکھنے سے بھی شہوت کا خمار نہ اتر رہا ہو اور اسکے لیے زنا میں پڑنے کا خطرہ ہو تو ایسا شخص اگر شہوت کے ازالے کے لیے زنا کی جگہ مشت زنی کرلے تو اھون البلیتین کے پیش نظر ایسا کرنے کی اجازت ہوگی اور یہ بات عقل و نقل کے بالکل موافق ہے  

فقہ کا ایک اصول اور ضابطہ ہے ،اورسخت مجبوری میں بسا اوقات اس کے مطابق عمل کرنے کی گنجائش ہوتی ہے؛ البتہ یہ قاعدہ ایک روایت کی خوشبو اپنے اندر سموئے ہوئے ہے یعنی اس قاعدے کو حدیث کی تائید حاصل ہے یہ مجبوری و اضطرار کے وقت کی بات ھے 



♦️ *الأشباہ والنظائر* ♦️



الرَّابِعَةُ: [إذَا تَعَارَضَ مَفْسَدَتَانِ رُوعِيَ أَعْظَمُهُمَا ضَرَرًا بِارْتِكَابِ أَخَفِّهِمَا]


نَشَأَتْ مِنْ هَذِهِ الْقَاعِدَةِ قَاعِدَةٌ رَابِعَةٌ، 

وَهِيَ مَا:


إذَا تَعَارَضَ مَفْسَدَتَانِ رُوعِيَ أَعْظَمُهُمَا ضَرَرًا بِارْتِكَابِ أَخَفِّهِمَا".


قَالَ الزَّيْلَعِيُّؒ فِي بَابِ شُرُوطِ الصَّلَاةِ: ثُمَّ الْأَصْلُ فِي  جِنْسِ هَذِهِ الْمَسَائِلِ أَنَّ مَنْ اُبْتُلِيَ بِبَلِيَّتَيْنِ، وَهُمَا مُتَسَاوِيَتَانِ يَأْخُذُ بِأَيَّتِهِمَا شَاءَ، وَإِنْ اخْتَلَفَا يَخْتَارُ أَهْوَنَهُمَا؛ لِأَنَّ مُبَاشَرَةَ الْحَرَامِ لَا تَجُوزُ إلَّا لِلضَّرُورَةِ وَلَا ضَرُورَةَ فِي حَقِّ الزِّيَادَةِ.


مِثَالُهُ: رَجُلٌ عَلَيْهِ جُرْحٌ لَوْ سَجَدَ سَالَ جُرْحُهُ، وَإِنْ  لَمْ يَسْجُدْ لَمْ يَسِلْ، فَإِنَّهُ يُصَلِّي قَاعِدًا يُومِئُ بِالرُّكُوعِ وَالسُّجُودِ؛ لِأَنَّ تَرْكَ السُّجُودِ أَهْوَنُ مِنْ الصَّلَاةِ مَعَ الْحَدَثِ.


أَلَا تَرَى أَنَّ تَرْكَ السُّجُودِ جَائِزٌ حَالَةَ الِاخْتِيَارِ فِي التَّطَوُّعِ عَلَى الدَّابَّةِ، وَمَعَ الْحَدَثِ لَا يَجُوزُ بِحَالٍ. ... اھ


*خلاصہ* 


امام زیلعیؒ نے فرمایا: اگر کسی کے سامنے خرابیاں ہیں یا دو مصیبتیں ہیں تو دیکھے اگر دونوں کا نقصان و مضرت برابر ھے تو پھر جو چاہے اختیار کرلے ؛ لیکن اگر ایک کا نقصان زیادہ ھے اور دوسری کا کم ھے تو پھر عقلا و شرعا کم نقصان والی مصیبت کو اختیار کرلیا جائے گا ؛ کیونکہ مجبوری ھے

اور یہ حالت اضطرار ہے اور اس حالت میں اگر حرام کا ارتکاب ہوا تو گنجائش کا پہلو نکلتا ھے


مثال کے طور پر ایک شخص ہے اسکو ایسا زخم ھے کہ سجدہ کرتے وقت اس سے خون رِس رہا ھے اور اگر سجدہ نہ کرے ت

 و خون نہیں بہتا ھے تو اب دو صورتیں ہیں یا تو خون بہتا رھے اور یہ سجدہ کرے یا نماز میں رکوع و سجدہ اشارے سے کرلیوے اور خون کو نہ بہنے دے تو اب ہم اسکو یہ مسئلہ بتایںگے کہ بیٹھ کر اشارے سے نماز پڑھے ؛ کیونکہ یہ صورت کم نقصان والی ھے اور خون( جس سے وضو ٹوٹے گا) کے ساتھ نماز پڑھنا زیادہ نقصان والی ھے 

اور اسکی نظیر موجود بھی ھے کہ بغیر عذر سجدہ نہ کیا جائے جیسے: سواری پر نفل نماز ہو تو سجدہ کا اشارہ جائز ھے ؛ لیکن یہ حدث یعنی خون وغیرہ کے بہتے ہوئے حالت اضطرار کے علاوہ میں سجدہ کی گنجائش تک نہیں نہ فرض میں نہ نفل میں۔ 

(*اسی طرح زنا اور مشت زنی دونوں ہی مصیبت ہیں لیکن اگر واقعتا زنا میں پڑجانے کا خوف و خطر ہو تو ایسی صورت میں مشت زنی ایک راستہ ہوگا ؛ لیکن اس کی عادت نہ بنالی جائے ؛ کیونکہ یہ طریقہ فقط شہوت کے غلبے کو توڑنے کے لیے بقدر ضرورت ہے*



٭ المصدر: الأشباه والنظائر

٭ المؤلف: الإمام ابن نؔجيم المصريؒ

٭ الصفحة: 76

٭ الطبع: دار الكتب العلمية، بيروت، لبنان.




🔘 *المقاصد الحسنة* 🔘



 حديث: "من ابتُلِي ببَلِيَّتَين فليخترْ أسهلَهما".


يُستأنس له بقول عائشة :


 "مَا خُيِّر النَّبيُّ ﷺ بين أَمرين إلَّا اختار أَيسرَهما ما لم يكن إثمًا".


٭ المصدر: المقاصد الحسنة

٭ المحدث: الإمام السخاويؒ

٭ الصفحة: 629

٭ الرقم: 1077

٭ الطبع: دار الكتاب العربي، بيروت، لبنان.



🔰 *صحيح البخاري* 🔰


حدثنا عبد الله بن مسلمة، عن مالك، عن ابن شهاب، عن عروة، عن عائشةؓ: أنها قالت: ما خُيِّرَ رَسولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عليه وسلَّمَ بيْنَ أمْرَيْنِ قَطُّ إلَّا أخَذَ أيْسَرَهُمَا، ما لَمْ يَكُنْ إثْمًا، فإنْ كانَ إثْمًا كانَ أبْعَدَ النَّاسِ منه، وما انْتَقَمَ رَسولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عليه وسلَّمَ لِنَفْسِهِ في شيءٍ قَطُّ، إلَّا أنْ تُنْتَهَكَ حُرْمَةُ اللَّهِ، فَيَنْتَقِمَ بهَا لِلَّهِ.


★ المصدر: صحيح البخاري

★ المجلد: 2

★ الصفحة: 1721

★ الرقم: 6126

★ الطبع: الطاف اينڈ سنز، کراچی، پاکستان.



❇️ *فقہ حنبلی و حنفی کی عبارات* ❇️ 


امام ابن قدامہ حنبلی نے الکافی میں لکھا کہ زنا کے خدشے کی وجہ سے اگر کوئی مشت زنی کا ارتکاب کرلیوے تو یہ ضرورت کے تحت حد اباحت میں آئے گا:



ويحرم الاستمناء باليد، لأنها مباشرة تفضي إلي قطع النسل، فحرمت كاللواط، ولا حد فيه، لأنه لا إيلاج فيه، فإن خشي الزنا أبيح له؛  لأنه يروي عن جماعة من الصحابة رضي الله عنهم.


• المصدر: الكافي في فقه الإمام أحمد بن حنبل

• المصنف: شيخ الإسلام ابن قدامة المقدسي

• المجلد: 4

• الصفحة: 93

• الطبع: دار الكتب العلمية، بيروت، لبنان.



🔰 *شرح منتهي الإدارات* 🔰



شیخ منصور بن یونس بہوتی نے شاندار تفصیل لکھی ہے کہ جو مرد بغیر ضرورت مشت زنی کا مرتکب ہوا تو اس نے حرام فعل کیا اور اسلامی قلمرو میں اسکو تعزیر کی جائے گی ؛ لیکن اگر زنا میں پڑنے کا قوی اندیشہ تہا یا ہم جنس پرستی کی جانب میلان ہوگیا تہا تو اب وہ مشت زنی کرنے میں سزا سے باز رکھا جائے گا یعنی مشت زنی فی نفسہ ناجائز عمل ہے البتہ کسی کو نکاح کرنے کی قدرت ہی نہ ہو تو یہ حالت مستثنی ہے نیز *یہی بات خاتون کے لیے بھی ہے کہ اسکے لیے بھی خود تلذذی جائز نہیں ہے البتہ اگر ایسی خاتون ہو کہ کوئی اس سے نکاح ہی نہیں کر رہا ھے اور خاتون کو شہوت کا غلبہ ھے اور ڈر ہے کہ زنا کا ارتکاب ہوجائے تو پھر خود لذتی کی اجازت ہوگی*



★ المصدر: شرح منتهي الإدارات

★ المصنف: الإمام البهوتي

★ الصفحة: 229

★ الطبع: مؤسسة الرسالة، بيروت، لبنان.


♦️ *الدر المختار مع رد المحتار* ♦️


امام احمد اور امام شافعی رحمہما اللہ کے قول قدیم میں تو اگرچہ رخصت تھی مگر قول جدید یعنی دوسرا محقق قول حرام ہونے کا ہے, اگر کسی پر شہوت کا غلبہ بہت ہو جائے اور قضاء شہوت کے لیے بیوی نہ ہو یا پاس نہ ہو اور زنا میں ابتلا کا اندیشہ ہو تو ایسی صورت میں گنجائش ہے یعنی جو وعید مشت زنی کے سلسلہ میں وارد ہے اس وعید کا وہ شخص مستحق نہ ہوگا۔ 



"وكذا الاستمناء بالكف وإن كره تحريما لحديث «ناكح اليد ملعون» ولو خاف الزنى، يُرجى أن لا وبال عليه.


(قوله: وكذا الاستمناء بالكف) أي في كونه لا يفسد ، لكن هذا إذا لم ينزل، أما إذا أنزل فعليه القضاء، كما سيصرح به وهو المختار، كما يأتي لكن المتبادر من كلامه الإنزال بقرينة ما بعده فيكون على خلاف المختار 


(قوله: ولو خاف الزنى إلخ) الظاهر: أنه غير قيد، بل لو تعين الخلاص من الزنى به، وجب؛ لأنه أخف،

 وعبارة الفتح: فإن غلبته الشهوة ففعل إرادة تسكينها به فالرجاء أن لا يعاقب اهـ

 زاد في معراج الدراية: وعن أحمد والشافعي في القديم الترخص فيه، وفي الجديد يحرم،


ويجوز أن يستمني بيد زوجته وخادمته اهـ

 وسيذكر الشارح في الحدود عن الجوهرة: أنه يكره، ولعل المراد به كراهة التنزيه، فلا ينا  في قول المعراج، يجوز، تأمل!


 وفي السراجع:  إن أراد بذلك تسكين الشهوة المفرطة الشاغلة للقلب وكان عزبا لا زوجة له ولا أمة أو كان إلا أنه لا يقدر على الوصول إليها لعذر،


قال أبو الليث: أرجو أن لا وبال عليه، وأما إذا فعله لاستجلاب الشهوة فهو آثم اهـ"



٭ المصدر: الدر المختار مع رد المحتار (باب ما يفسد الصوم وما لا يفسده) 

٭ المجلد: 3

٭ الصفحة: 371

٭ الطبع: دار عالم الكتب، الرياض، السعودية.



☸️ *الفقه علي المذاهب الأربعة* ☸️


امام عبد الرحمن الجزیری کہتے ہیں: حنبلیوں کے یہاں بھی بحالت اضطرار خود لذتی کی جانب جانا یہ قول قوی نہیں ( یعنی شہوانی ہیجان کو دور کرنے کے لیے دیگر جائز طرق کو زیر عمل لایا جائے گا مثلا: ادویہ کے ذریعے یا نکاح کے ذریعے ہی )



وقالوا: لوكان الاستمناء باليد مباحا في الشرع، لأرشد إليه الرسول صلي الله عليه وسلم؛  لأنه أسهل من الصوم، ولكن عدم ذكره دلّ علي تحريمه، قال صاحب كتاب " سبل السلام " قد أباح الاستمناء بعض الحنابلة، وبعض علماء الحنفية - إذا خاف علي نفسه في الوقوع في الزنا- وهو رأي ضعيف، لايعتد به.


⚂ المصدر: الفقه علي المذاهب الاربعة

‌⚂ المصنف: عبد الرحمن الجزيري

⚂ المجلد: 4

⚂ الصفحة: 137

⚂ الطبع: دار الكتب العلمية، بيروت، لبنان.




⚠️ *خلاصۂ کلام* ⚠️


  امام ابن القیمؒ یا فقہ حنبلی وغیرہ کی رو سے اگر مشت زنی یا عورت کی خود لذتی مطلقا جائز ہوتی تب تو اہل تشیع اپنے الزام میں حق بجانب تھے ؛ لیکن فقہی کتب سے تو یہ معاملہ ظاہر ھے کہ مذکور امر کی گنجائش مجبوری اور حالت اضطرار میں ہے جبکہ محبوری میں تو قرآن کریم بھی ایسی چیزوں کی اجازت دیتا ہے جو فی نفسہ حرام ہیں : فَمَنِ ٱضۡطُرَّ فِی مَخۡمَصَةٍ غَیۡرَ مُتَجَانِفࣲ لِّإِثۡمࣲ فَإِنَّ ٱللَّهَ غَفُورࣱ رَّحِیمࣱ﴾ [المائدة ٣]

تو اگر مجبوری میں جواز و اباحت پر شیعوں کو فقہ حنبلی پر  اعتراض ہے تو یہ اعتراض قرآن کریم پر ہونا چاہئے۔!!!


⭕ *ہمارا شیعوں سے سوال* ⭕


اگر کسی شخص (مرد و زن ) کے پاس نہ تو وسائل نکاح ہوں یا وہ شادی شدہ ہوں لیکن بیوی یا شوہر سے قربت ممکن نہ ہو اور شہوت کا زور اس حد ہو کہ زنا ہی ایک آخری راستہ ہو تو آپ کے نظریۂ شیعیت کی روشنی میں ایسے شخص کے لیے کیا راہنمائی ہے؟ کیا وہ زنا کرلے یا مشت زنی کرے یا وہ ( خاتون )  مصنوعی آلۂ تناسل سے یا اپنی انگشت سے فشار شہوت ختم کرے ؟


اگر آپ کا جواب یہ ہے کہ اس بارے میں شریعت کا کوئی حکم موجود نہیں تو یہ آپ کی کم علمی ہوگی ؛ کیونکہ قرآن تو کہتا ہے کہ اس کتاب مقدس میں ہر چیز کا بیان موجود ہے : ﴿وَنزلْنَا عَلَيْكَ الْكِتَابَ تِبْيَانًا لِكُلِّ شَيْءٍ﴾ [ النحل/ 89] 


اور اگر آپ یہ کہیں کہ ہم اس بارے میں خاموشی اختیار کرتے ہیں یہ بھی درست موقف نہ ہوگا ؛ کیونکہ قرآن تو زور دے رہا ہے کہ کتاب کا علم رکہنے والے علماء مستفتی کو جواب ضرور دیں : وَإِذْ أَخَذَ اللَّهُ مِيثَاقَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَابَ لَتُبَيِّنُنَّهُ لِلنَّاسِ وَلَا تَكْتُمُونَهُ فَنَبَذُوهُ وَرَاءَ ظُهُورِهِمْ وَاشْتَرَوْا بِهِ ثَمَنًا قَلِيلًا ۖ فَبِئْسَ مَا يَشْتَرُونَ (187)


اور اگر شیعہ علماء یہ جواب اختیار کریں کہ ایسا شخص زنا ہی کرلیوے تو پھر بات ہی ختم ؛ کیونکہ صاف زندقہ اور گمراہی ھے ؛ عقل و نقل اجماع وغیرہ سب کے خلاف ھے 


اور اگر آپ بھی وہی راہ منتخب کرتے ہیں کہ زنا کی بجائے اھون طریقہ اختیار کرلیا جائے کہ مرد مشت زنی اور خاتون خود لذتی کے ذریعے شہوانی ہیجان کا دفعیہ کرلے تو پھر آپ کو اعتراض کس بات پر ہے ؟



وﷲ تعالی اعلم

✍🏻... کتبہ: *محمد عدنان وقار صؔدیقی* 

17 فروری، 2024؁ء

Wednesday, February 14, 2024

میٹھا لقمہ کھلانے کی فضیلت

 ▪️ *میٹھا لقمہ کھلانے کی فضیلت* ▪️


فرمان آخری نبی ہے کہ جو اپنے بھائی کو میٹھا لقمہ کھلائے گا اس سے میدانِ محشر کی کڑواہٹ دور کردی جائے گی۔


اس روایت کی تحقیق مطلوب ھے!!!


••• *باسمہ تعالی* •••

*الجواب وبہ التوفیق:*


   امام ابن الجوزی نے حضرت انس اور حضرت ابوہریرہ سے مروی دو روایات کا ذکر کیا ھے: 


حضرت انس سے مروی روایت کے دو طریق ذکر فرمائے ہیں:


اور حضرت ابوہریرہ کی روایت کا ایک طریق اور دونوں ہی روایات کو غیر معتبر کہا ھے ؛ کیونکہ ان روایات کی اسناد میں ایسے راوی ہیں جو یا تو متروک ہیں یا متہم ہیں:


🔅 *الموضوعات* 🔅



«باب من لقم أخاه حلاوة» 

 فيه عن أنس وأبي هريرة:


※ فأما حديث أنس، فله طريقان:


1) الطريق الأول: 


أنبأنا محمد بن عبد الباقي بن أحمد، أنبأنا حمد بن أحمد الحداد، أنبأنا أبو نعيم الحافظ، حدثنا سليمان بن أحمد، حدثنا محمد بن عبد الله الحضرمي، حدثنا أبو بلال الأشعري، حدثنا مجاشع بن عمرو، عن خالد العبد، عن يزيد الرقاشي، عن أنس بن مالك، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " من لقم أخاه لقمة حلاوة، صرف الله عنه مرارة الموقف يوم القيامة ".


2) الطريق الثاني:


 أنبأنا أبو منصور القزاز، أنبأنا أبو بكر الخطيب، أنبأنا أبو على الحسن بن محمد بن إسماعيل البزاز، حدثنا أبو القاسم بن السيوطي الحسن بن محمد بن إسحاق، قال: سمعت أبا الطيب بن الفرخان يقول: سمعت أحمد بن عبد  الجبار الصوفي يقول: " دخلت على أبي الربيع الزهراني فناولني لقمة فالوذج ثم قال لي: كُل!  ثم قال: اكتب! حدثني فليح بن سليمان، عن الزهري، عن سالم، عن أبيه، عن أنس بن مالك، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " من لقم أخاه لقمة حلو، لا يرجو بها خيره ولا يخشى بها شره، لا يريد بها إلا الله، وقاه الله مرارة الموقف يوم القيامة ".



※ (وأما حديث أبي هريرة:)


 أنبأنا محمد بن عبد الباقي، أنبأنا أبو الحسن بن المهتدى، حدثنا أبو حفص بن شاهين، حدثنا عبد العزيز بن أحمد بن الفرج الغافقي، حدثنا أحمد بن خالد بن يزيد بن المغيرة، حدثنا زكريا بن يحيى حدثنا عبد الله ابن المثنى البصري، حدثنا فضالة بن حصين، حدثنا محمد بن عمرو، عن أبي سلمة، عن أبي هريرة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " من أطعم أخاه لقمة حلاوة لم يذق مرارة يوم القيامة ".


*هذه الأحاديث ليس فيها ما يصح.*


∴ أما حديث أنس، ففي طريقه الأول يزيد الرقاشي وهو متروك. وخالد العبد رماه الفلاس بأنه يضع الحديث. وقال الدارقطني: هو متروك الحديث.



∴ وأما الطريق الثاني، فقال أبو بكر الخطيب: الحمل فيه على ابن الفرخان وهو ذاهب الحديث. قال وقد أباه أبو نصر أحمد بن إبراهيم المقدسي حدثنا أبو بكر محمد بن جعفر الفقاعي حدثنا أحمد بن الحسن الصوفي فنرى أن الفقاعي رواه  عن ابن الفرخان وسقط أمم ابن الفرخان من كتاب شيخنا المقدسي إلا أن في رواة الفقاعي فليح عن الزهري عن أنس ونرى أن الاختلاف بين الاسنادين لا يمتنع أن يكون من جهة ابن الفرخان فإنه كان يرويه عن ما يتفق له أو من جهة ابن السيوطي فإنه كان ظاهر التخليط.



∴ وأما حديث أبي هريرة، ففيه فضالة بن حصين. قال ابن حبان: يروى عن الثقاة ما ليس من أحاديثهم. وفيه عبد الله بن المثنى. وقد ضعفوه. وفيه زكريا بن يحيى  وهو متروك.


٭ المصدر: الموضوعات

٭ المحدث: ابن الجوزية

٭ المجلد: 3

٭ الصفحة: 28

٭ الطبع: المكتبة السلفية، المدينة المنورة.


🔘  *حلية الأولياء* 🔘


امام ابونعیم نے یزید رقاشی کے طریق سے یہ روایت حضرت انس سے روایت کی ہے ؛ لیکن سند یزید رقاشی کی وجہ سے معتبر نہیں:



حدثنا سليمان بن أحمد ، قال : ثنا محمد بن عبد الله الحضرمي ، قال : ثنا أبو بلال الأشعري ، قال : ثنا مجاشع ، عن عمرو ، عن خالد العبدي ، عن يزيد الرقاشي ، عن أنس بن مالك رضي الله تعالى عنه ، قال : قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : " من لقم أخاه لقمة حلو صرف الله عنه مرارة الموقف يوم القيامة " . 

غريب من حديث يزيد تفرد به عنه خالد .


٭ المصدر: حلية الأولياء

٭ المحدث: ابونعيم الأصبهاني

٭ المجلد: 3

٭ الصفحة: 54

٭ الطبع: مكتبة الخانجي، القاهرة، مصر.



💠 *اللآلي المصنوعة* 💠


يه روايت امام سيوطي نے " اللآلي المصنوعة " ميں ذكر كي هے اور محدثين كے اقوال جمع كيے هيں: 



(ابْن شاهين) فِي الْأَفْرَاد


 حَدَّثَنَا  عَبْد الْعَزِيز بْن أَحْمَد بْن الْفرج الغافقي، حَدَّثَنَا أَحْمَد بْن خَالِد بْن يَزِيد بْن المُغِيرَة، حَدَّثَنَا زَكَرِيّا بْن يَحْيَى، حَدَّثَنَا عَبْد الله بْن الْمُثَنَّى الْبَصْرِيّ، حَدَّثَنَا فَضَالَة بْن حُصَيْن، حَدَّثَنَا مُحَمَّد بْن عَمْرو، عَن أَبِي سَلمَة، عَن أَبِي هُرَيْرَةَ مَرْفُوعًا:

مَنْ أَطْعَمَ أَخَاهُ لقْمَة حلاوة لم يذق مَرَارَةَ الْمَوْقِفِ.


  فَضَالَة مُتَّهَمٌ، وَعبد اللَّه ضَعِيف، وَزَكَرِي ا مَتْرُوكُ،


 (قُلْتُ) قَالَ الْحَافِظ ابْن حجر فِي اللِّسَان: قَدْ أورد  الْمُحب الطَّبَرِيّ هَذَا الْحَدِيث فِي أَحْكَامه، وقَالَ: هَذَا غَرِيب يتلَقَّى بِالْقبُولِ وَيُعْمل بِهِ ،


وَمَا روى أَن فَضَالَة مُتَّهَم بِالْوَضْعِ، وقَالَ ابْن حَبَّان كَانَ رَاوِيا لمُحَمد بْن عَمْرو،


 قَالَ الْبُخَارِيّ فِي التَّارِيخ الْكَبِير: مُضْطَرب الْحَدِيث،

 وقَالَ السَّاجِي: صَدُوق فِيهِ ضعف، وَعِنْده مَنَاكِير،


وَقَالَ الْحَاكِم والنقاش: رَوَى عَنْ مُحَمَّد بْن عُمَر، وَعبد الله بن عَمْرو، مَنَاكِير انْتهى.



وأمّا عَبْد اللَّه بْن الْمُثَنَّى، فَإنَّهُ ثِقَة منْ رجال الْبُخَارِيّ، وَإِن تكلم فِيهِ،


 ثُمّ رَأَيْت فِي كتاب نزهة المذاكرة منْ طَرِيق عُمَر بْن شَبَّة عَنْ سُلَيْمَان بْن سَلَمَة عَن عَبْد الرَّحْمَن بْن عَبْد السَّلَام الرَّحبِي قَالَ: حَدَّثَنِي سَعِيد بْن ضرار عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالك أَن النَّبِي قَالَ: مَنْ لَقَّمَ أَخَاهُ الْمُسْلِمَ لُقْمَةً حَلاوَةً وَقَاهُ اللَّهُ  مَرَارَةَ الْمَوْقِفِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ.



قَالَ الذَّهَبِيّ فِي المغنى: سَعِيد بْن عَبْد اللَّه بْن ضرار عَنْ أَنَس بْن مَالك رَضِيَ اللَّه عَنْهُ،


 قَالَ أَبُو حَاتِم: لَيْسَ بِالْقَوِيّ .

وَالله أعلم.


★ المصدر: اللآلي المصنوعة

★ المحدث: السيوطي

★ المجلد: 2

★ الصفحة: 245

★ الطبع: دار المعرفة، بيروت، لبنان.



♦️ *فضالة بن حصين* ♦️


فضالة بن حسين كي بابت امام حجر نے لسان الميزان ميں لكها: كه يه محدثین کے نزدیک مستند راوی نہیں:



فضالة بن حصين الضبي . عن محمد بن عمرو ، وعطاء بن السائب ، ويونس بن عبيد ، ويزيد بن نعامة . قال أبو حاتم الرازي : مضطرب الحديث . 



 وقال ابن حبان : حدثنا ابن قتيبة ، حدثنا ابن أبي السري ، حدثنا فضالة بن حصين ، عن محمد بن عمرو ، عن أبي سلمة ، عن أبي هريرة رضي الله عنه قال : قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : " إذا وضعت الحلوى بين يدي أحدكم فليصب منها ولا يردها " ، انتهى . 


وقال ابن حبان قبل ذلك في " الضعفاء " : يروي عن محمد بن عمرو ما لا يتابع عليه ، وعن غيره ما ليس من حديثهم . 



وفي " الأفراد " لابن شاهين من طريقه عن محمد بن عمرو بهذا السند حديث : " من أطعم أخاه لقمة حلوة لم يذق مرارة يوم القيامة " .


 وقد أورده المحب الطبري في " أحكامه " ، وقال : هذا غريب يتلقى بالقبول ويعمل به ! وما درى أن فضالة متهم بالوضع ! فإن ابن عدي أخرج له عن أبي يعلى ، عن ابن عرعرة ، عنه بهذا السند : " ما عرض على النبي صلى الله عليه وسلم طيب قط فرده " ، وقال : لا يرويه عن محمد إلا فضالة ، وكان عطاراً ، فاتهم بهذا الحديث لينفق العطر . 



وقال ابن حبان في " الثقات " : كان راوياً لمحمد بن عمرو . وقال البخاري في " التاريخ الكبير " : مضطرب الحديث . وقال عبثر : رأيته بالكوفة . وقال الساجي : صدوق ، فيه ضعف ، وعنده مناكير . وقال الحاكم والنقاش : روى عن عبيد الله بن عمر ، ومحمد بن عمرو مناكير . وذكره العقيلي والدولابي وابن الجارود وغيرهم في " الضعفاء " ، وقال أبو نعيم : روى المناكير ، لا شيء .


• المصدر: لسان الميزان

• المحدث: ابن حجر العسقلاني

• المجلد: 6

• الصفحة: 330

• الرقم: 6031

• الطبع: دار البشائر الإسلامية، بيروت، لبنان.



☪️ *مكارم الاخلاق* ☪️


امام طبرانيؒ كي مكارم ميں بهي يه روايت بطريق يزيد رقاشي عن انس مذكور هے:


ثنا الحضرمي، ثنا أبوبلال الأشعري، ثنا مجاشع بن عمرو، عن خالد العبد، عن يزيد الرقاشي، عن أنس بن مالك قال: قال رسول الله:( صلي الله عليه وسلم) من لقم اخاه لقمة حلوا، صرف الله عنه مرارة الموقف يوم القيامة.


٭ المصدر: مكارم الأخلاق

٭ المحدث: الطبرانيؒ

٭ الصفحة: 99

٭ الرقم: 166

٭ الطبع: المكتب التعليمي السعودي، المغرب.



🔰 *الآثار المروية في الأطعمة السرية والآلات العطرية* 🔰


ابن بشكوالؒ بهي اس روايت كو لائے ہیں:


أخبرنا أبو بحر الأسدي، قال: نا أبو العباس العذري، قال: أنا علي ابن عبد الله المكي، قال: نا أبو العباس أحمد بن الحسن الصيدلاني، قال: نا محمد بن عمران بن حبيب البزار، قال: نا مجاشع بن عمرو الأسدي، عن خالد ابن يزيد الرقاشي، عن أنس بن مالك، قال: قال رسول الله صلي الله عليه وسلم: من لقم أخاه لقمة حلواء، صرف الله عنه مرارة الموقف يوم القيامة.


÷ المصدر:  الآثار المروية في الأطعمة السرية والآلات العطرية

÷ المحدث: ابن بشكوالؒ 

÷ الصفحة: 113

÷ الرقم: 10

÷ الطبع: مكتبة أضواء السلف، الرياض، السعودية.



والله تعالي أعلم

✍🏻... كتبه: *محمد عدنان وقار صؔديقي*

14 فروري،؁ء 2024

Tuesday, February 13, 2024

جامۂ الفت بنتے رہئیے رشتوں کے دھاگوں سے

 ▪️ *جامۂ الفت بُنتے رہئیے رشتوں کے دھاگوں سے* ▪️




سیدنا عمرفاروقؓ کے دور میں ایک شخص نے اپنی بیوی کو قسم دے کر پوچھا کہ کیا وہ اس سے محبت کرتی ہے؟


بیوی کہنے لگی: نہیں!


یہ بات کسی طرح حضرت عمر فاروقؓ کو پہونچی تو آپ نے اس عورت کو بلا بھیجا اور پوچھا : تم ہی وہ عورت ہو جو اپنے خاوند کو کہتی ہے کہ میں تم سے محبت نہیں کرتی؟!


وہ عورت کہنے لگی : اس نے مجھے اللہ کا واسطہ دے کر پوچھا تھا، تو کیا میں جھوٹ بول دیتی؟!


سیدنا عمر فاروقؓ نے فرمایا : ہاں! جھوٹ بول دیتی۔ اگر تم میں سے کوئی عورت اپنے خاوند کو ناپسند کرتی ہو تو اس کا اظہار نہ کیا کرے، کم ہی گھر ہیں جو محبت پر استوار ہوتے ہیں، لوگ تو اسلام اور احسان کی بنیاد پر ایک دوسرے کے ساتھ رہتے ہیں۔


اس واقعے کا حوالہ اور تحقیق مطلوب ہے!!!



••• *باسمہ تعالی* •••

*الجواب وبہ التوفیق:* 

   


  یہ واقعہ مستند ہے اور امام خرائطیؒ نے " مساوئ الأخلاق " میں اس کو ذکر کیا ہے:



🔅 *مساوئ الأخلاق* 🔅



حدثنا الرمادي، ثنا اصبع بن الفرج، ثنا ابن وهب، أخبرني يونس، عن ابن شهاب، عن السائب بن يزيد بن مالك الكناني،  

عن ابن أبي عروة الدؤلي، وكان في خلافة عمر يخلع النساء التي يتزوجها، فطار له في الناس من ذلك، فكرهها، فلما علم بذلك، قام بعبد الله بن الأرقم حتى أدخله بيته، فقال لامرأته، وابن الأرقم يسمع: أنشدك بالله، هل تبغضينني؟ فقالت امرأته: لا تناشدني. قال: بلى. فقالت: اللهم نعم. فقال ابن أبي عروة لعبد الله: أتسمع؟ ثم انطلق حتى أتى عمر، ثم قال: يا أمير المؤمنين، يحدثون أني أظلم النساء، وأخلعهن، فاسأل عبد الله بن الأرقم عما سمع من امرأتي، فسأل عمر عبد الله، فأخبره، فأرسل عمر إلى امرأته، فجاءت، فقال لها: «أنت التي تحدثين زوجك أنك تبغضينه؟»، قالت: يا أمير المؤمنين، إني أول من تاب، وراجع أمر الله، إنه يا أمير المؤمنين أنشدني بالله، فتحرجت أن أكذب، أفأكذب يا أمير المؤمنين؟ قال: «نعم، فاكذبي، فإن كانت إحداكن لا تحب أحدنا، فلا تحدثه بذلك، فإن أقل البيوت الذي يبنى على الحب، ولكن الناس يتعاشرون بالإسلام، والإحسان».


٭ المصدر: مساوئ الأخلاق ومذموها

٭ المؤلف: ابوبكر الشامري الخرائطي

٭ الصفحة: 89

٭ الرقم: 186

٭ الدرجة: حسن

٭ الطبع: مكتبة السوادي، للتوزيع، جدة، السعودية.


واللّٰه تعالٰي أعلم

✍🏻... كتبه: *محمد عدنان وقار صؔديقي*

13 فروري،؁ء 2024

صحابی کا نماز پڑھ کر سواری کے جانور کو زندہ کروانا

 ▪️ *صحابیؓ کا نماز پڑھ کر سواری کے جانور کو زندہ کروانا* ▪️


ایک واقعہ کی تحقیق درکار ہے کہ ایک شخص یمن سے آرہا تھا راستہ میں اس کا گدھا مرگیا تو اس نے وضو کرکے دو رکعت نماز ادا کی اور یہ دعا مانگی:

’’الٰہی! میں تیری راہ میں جہاد کرنے آیا تھا اور اس سے میرا مقصد آپ کی خوشنودی حاصل کرنا تھا اور میں گواہی دیتا ہوں کہ تو مُردوں کو زندہ کرنے پر قادر ہے اور اہل قبور کو ایک دن زندہ کرکے اٹھائے گا، آج تو مجھے کسی کا احسان مند نہ کرنا، لہٰذا میں تجھ سے دعا کرتا ہوں کہ تو میرے گدھے کو زندہ فرما دے۔‘‘

حق تعالیٰ نے اس کی دعا قبول فرمالی اور اس کا گدھا کان ہلاتا ہوا کھڑا ہو گیا۔



••• *باسمہ تعالی* •••

*الجواب وبہ التوفیق:* 



 یہ واقعہ ایک صحابی حضرت نباتہ بن یزیدؓ کا ہے اور مستند ہے ؛ یہ واقعہ متعدد کتب میں مذکور ہے:



🔰 *دلائل النبوة* 🔰


أخبرنا أبو عبد الله الحسين بن عمر بن برهان، وأبو الحسين بن الفضل القطان ، وأبو محمد الشكري، قالوا: أنبأنا إسماعيل بن محمد الصفار ، حدثنا الحسن بن عرفة، حدثنا عبد الله بن إدريس، عن إسماعيل بن أبي خالد ، عن أبي سبرة النخعي، قال: " أقبل رجل من اليمن فلما كان في بعض الطريق نفق حماره، فقام فتوضأ ثم صلى ركعتين، ثم قال: اللهم إني جئت من الدثنية مجاهدا في سبيلك وابتغاء مرضاتك، وأنا أشهد أنك تحيي الموتى، وتبعث من في القبور، لا تجعل لأحد علي اليوم منة، أطلب إليك أن تبعث لي حماري، فقام الحمار ينفض أذنيه ". 


*هذا إسناد صحيح*، ومثل هذا يكون كرامة لصاحب الشريعة حيث يكون في أمته مثل هذا كما مضى في الباب قبله، وقد رواه محمد بن يحيى الذهلي وغيره، عن محمد بن عبيد، عن إسماعيل، عن الشعبي، وكأنه سمعه منهما. 


٭ المصدر: دلائل النبوة

٭ المحدث: البيهقيؒ

٭ المجلد: 6

٭ الصفحة: 48

٭ الطبع: دار الكتب العلمية، بيروت، لبنان.



♦️ *البداية والنهاية* ♦️


تاریخ ابن کثیر میں امام ابو الفداء عماد الدین دمشقیؒ نے بھی تفصیلا یہ واقعہ ذکر کیا ہے اور صاحب واقعہ باکرامت کا اسم گرامی بھی ذکر کیا ہے:



قال الشعبي:

فأنا رأيت الحمار بيع أو يباع في الكناسة - يعني بالكوفة -. قال ابن أبي الدنيا: وأخبرني العباس بن هشام عن أبيه عن جده عن مسلم بن عبد الله بن شريك  النخعي، أن صاحب الحمار رجل من النخع، يقال له نباتة بن يزيد، خرج في زمن عمر غازيا، حتى إذا كان يلقى عميرة نفق حماره فذكر القصة، غير أنه قال: فباعه بعد بالكناسة، فقيل له: تبيع حمارك وقد أحياه الله لك؟

قال: فكيف أصنع؟ وقد قال رجل من رهطه ثلاث أبيات فحفظت هذا البيت:

*ومنا الذي أحيا الاله حماره* *وقد مات منه كل عضو ومفصل*،


(ترجمة)


امام شعبیؒ کہتے ہیں: کہ میں نے اس گدھے کو بازار میں بکتے ہوئے دیکھا ہے،لوگوں نے اس کے مالک سے کہا: کہ کیا تو ایسے گدھے کو بیچنے کا ارادہ کر رہا ہے، جس کو رب تعالیٰ نے تیری خاطر زندہ کردیا تھا؟ مالک نے جواب دیا: اگر اس کو فروخت نہ کروں تو کیا کروں؟ اس پر ایک شخص نے تین اشعارکہے، جن میں سے ایک شعر مجھے یاد ہے اور وہ یہ ہے:

 *اور ہم میں سے کچھ ایسے بھی (افراد) ہیں کہ خداوند تعالیٰ نے ان کے گدھے میں ایسی جان ڈال دی جیسا کہ ایک نبی کے گدھے میں ڈال دی گئی تھی حالانکہ اس گدھے کے ایک ایک عضو اور جوڑ سے جان نکل گئی تھی۔‘‘*

اس گدھے والے کا نام نباتہ بن یزید النخعی تھا۔


0 المصدر: البداية والنهاية

0 المصنف: ابن كثيرؒ 

0 المجلد: 6

0 الصفحة: 153

0 الطبع: مكتبة المعارف، بيروت، لبنان.


🔘 *من عاش بعد الموت* 🔘


امام ابن ابی الدنیا نے بھی مفصلا اس واقعے کو ذکر کیا ہے 

عبارت کی طولانی کے پیش نظر ہم فقط حوالہ درج کریں گے:


• المصدر: من عاش بعد الموت 

• المحدث: ابن ابي الدنياؒ

• الصفحة: 29

• الرقم: 29 

• الطبع: مؤسسة الكتب الثقافية، بيروت، لبنان.



❇️ *الإصابة في تمييز الصحابة* ❇️


حافظ الدنیا امام ابن حجر عسقلانی نے ان صاحب واقعہ جناب حضرت نباتہ بن یزیدؓ کی بابت صحابی ہونے کی تصریح کی ھے اور مذکورہ کرامت کا بھی ذکر فرمایا ہے: 



"نباتة بن يزيد النخعي" أدرك النبي صلى الله عليه و سلم، وغزا في خلافة عمر،

 ذكر أبو بكر بن دريد في الأخبار المنثورة من طريق ابن الكلبي عن أبيه عن مسلم بن عبد الله بن شريك النخعي وكان قد أدرك معاوية، قال كان فينا رجل يقال له نباتة بن يزيد النخعي، خرج في زمن عمر بن الخطاب غازيا في نفر من الحي حتى إذا كانوا بموضع- ذكره - نفق حماره، فوثب رجل من الحي، يقال له "علاق بن رهيل" - من النخع -فأخذ قلادته، فقالوا له: هل لك أن نحملك معنا؟ قال: لا! اذهبوا ودعوني! فلما أدبروا عنه، قام، فتوضأ ثم ركع ركعتين، ثم قال: اللهم انك تعلم أني أسلمت طائعا وقد خرجت مجاهدا، أريد وجهك فأحي لي حماري! ولا تجعل لأحد عليّ منة!  ثم سجد ورفع رأسه، فإذا هو بحماره قائم، فقام فأوكفه، ثم لحق بأصحابه.


« المصدر: الإصابة في تمييز الصحابة

« المحدث: ابن حجر العسقلانيؒ

« المجلد: 6

« الصفحة: 386

« الرقم: 8873

« الطبع: دار الكتب العلمية، بيروت، لبنان.



والله تعالي أعلم

✍🏻... كتبه: *محمد عدنان وقار صؔديقي*

13 فروري،؁ء 2024

Saturday, February 3, 2024

جب ایک صحابی کا پاؤں آپ ﷺ کے پاؤں پر آ گیا تو آپ ﷺ نے اسے ’چھڑی‘ مار دی! پھر کیا ہوا؟

 *جب ایک صحابی کا پاؤں آپ ﷺ کے پاؤں پر آگیا تو آپ ﷺ نے اسے ’چھڑی‘ مار دی! پھر کیا ہوا؟*



معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ایمان افروز واقعہ سنایا۔ مولانا طارق جمیل نے کہا کہ جب حنین کی جنگ میں شکست ہوئی تو صحابہ بھاگنے لگے، ایک صحابی کا پاؤں بھاگتے ہوئے آپ ﷺ کے پاؤں پر آ گیا۔ صحابی کے پاؤں میں جنگ میں پہننے والا سخت جوتا تھا جو آپ ﷺ کے پاؤں پر پڑاتو آپ ﷺ نے صحابی کو ’چھڑی‘ مار دی اور صحابی سے کہا ’ارے! تم نے تو میرا پاؤں ہی مسل دیا‘ ۔ صحابہ اس وقت جان بچا کر بھاگ رہے تھے جب اس صحابی کے کان میں آواز پڑی تو وہ کہنے لگے کہ بس اب میری خیر نہیں، اب کوئی نہ کوئی وحی میرے بارے میں آئے گی کہ میں نے اللہ کے نبی ﷺ کو دکھ پہنچایا اور ان کے پاؤں پر پاؤں مار دیا، صحابی ساری رات نہ سو سکے اور سوچتے رہے کہ صبح میرے بارے میں وحی آئے گی ۔

 مولانا طارق جمیل نے بیان کرتے ہوئے کہا کہ صحابی بیان کرتے ہیں کہ صبح فجر کی نماز کے وقت اعلان ہو ا کہ جس کا پاؤں نبی ﷺ کے پاؤں پر پڑا تھا وہ دربار رسالت میں حاضر ہو ‘ صحابی نے کہا کہ میری ہائے نکلی اور کہنے لگا وہی کام ہوا جس کا مجھے ڈر تھا ، ضرور نبی ﷺ کے پاس میرے بارے میں کوئی بڑا حکم آیا ہوا ہوگا۔ صحابی جب دربار رسالت ﷺ میں حاضر ہوئے تو آپ ﷺ نے صحابی کو دیکھ کر مسکرائے اورفرمایا کہ ’’میرے بھائی! کل میں نے آپ کو چھڑی ماری تھی‘ اس پر معافی مانگنے کیلئے آپ کو بلایا ہے۔ یہ 60 ساٹھ اونٹنیاں میری طرف سے تحفے میں قبول کریں ، امید ہے اب آپ مجھے معاف فرما دیں گے‘‘۔

 مولانا طارق جمیل نے کہا کہ آپ ﷺ کی چھڑی صحابی کو اس جگہ لوہے کی ذرہ پر لگی جہاں تلوار اثر نہیں کرتی لیکن آپ ﷺ نے 60 اونٹیناں دیں اور معافی علیحدہ مانگی ‘ یہ آپ ﷺ کا حسن اخلاق، برداشت اور درگزر ہے۔ مولانا طارق جمیل نے کہا کہ میرے نبی ﷺ نے ہمیشہ معاف فرمانا اور درگزر کرنا نہیں بھولا۔



اس کی تحقیق درکار ہے!!!



••• *باسمہ تعالی* •••

*الجواب وبہ التوفیق:* 



اہل اسلام کو اول وہلہ میں غزوۂ حنین میں پسپائی ہوئی ضرور ؛ لیکن نتیجتا فتح اسلام کو ہوئی اور اسی طرح 60 اونٹنیوں کے بجائے 80 دنبیاں کا ذکر ہے ( *یہ واقعہ معتبر ہے* )



🔘 *سنن دارمی* 🔘



أخبرنا محمد بن أحمد بن أبي خلف، حدثنا عبد الرحمن بن محمد، عن محمد بن إسحاق،  حدثني عبد الله بن أبي بكر، عن رجل من العرب، قال: زحمت رسول الله صلى الله عليه وسلم يوم حنين، وفي رجلي نعل كثيفة، فوطئت بها على رجل رسول الله صلى الله عليه وسلم، فنفحني نفحة بسوط في يده، وقال: بسم الله أوجعتني؟ قال: فبت لنفسي لائما، أقول: أوجعت رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: فبت بليلة كما يعلم الله، فلما أصبحنا إذا رجل يقول: أين فلان؟ قال: قلت: هذا والله الذي كان مني بالأمس، قال: فانطلقت وأنا متخوف، فقال لي رسول الله صلى الله عليه وسلم: إنك وطئت بنعلك على رجلي بالأمس، فأوجعتني، فنفحتك نفحة بالسوط، فهذه ثمانون نعجة فخذها بها.



★ المصدر: سنن الدارمي

★ الصفحة: 211

★ الرقم: 73

★ الطبع: دار المغني، الرياض، السعودية.



♦️ *السلسلة الصحيحة* ♦️



(إنَّكَ وَطِئْت بنَعْلِكَ على رِجْلي بالأمسِ فَأَوْجَعْتَنِي، فَنَفحْتُكَ بالسَّوْطِ؛ فهَذِهِ ثَمَانُونَ نَعْجَة ًفَخُذْها بِها) . 

‏‏‏‏_____________________ 

‏‏‏‏

‏‏‏‏أخرجه الدارمي (1/34- 35) من طريق محمد بن إسحاق: حدثني عبد الله 

‏‏‏‏ابن أبي بكر عن رجل من العرب قال: 

‏‏‏‏زحمت رسول الله - صلى الله عليه وسلم - يوم حنين، وفي رجلي نعل كثيفة، فوطئت على رجل رسول الله - صلى الله عليه وسلم - فنفحني نفحة بسوط في يده، وقال: 

‏‏‏‏((بسم الله، أوجعتني)) . 

‏‏‏‏قال: فبت لنفسي لائماً أقول: أوجعت رسول الله - صلى الله عليه وسلم -، فبت بليلة كما يعلم الله، فلما أصبحنا إذا رجل يقول: أين فلان؟ قال: قلت: هذا والله الذي كان مني بالأمس. قال: فانطلقت وأنا متخوف، فقال لي رسول الله - صلى الله عليه وسلم - ... فذكره. 


‏‏‏‏قلت: وهذا إسناد جيد، رجاله كلهم ثقات رجال مسلم؛ إلا أنه إنما أخرج لابن إسحاق متابعة، ولكنه قد صرح بالتحديث؛ فأمنا بذلك تدليسه، فهو حجة؛ ولا سيما في السيرة النبوية. 



ترجمة:


عبداللہ بن ابوبکر، ایک عربی صحابي سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں: حنین والے دن میں رسول اللہ  صلی اللہ علیہ وسلم  سے ٹکرا گیا اور میرے پاؤں میں کوئی بھاری جوتا تھا، میں نے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  کا  پاؤں روند دیا۔ آپ کے ہاتھ میں کوڑا تھا۔ آپ نے اس کے ساتھ مجھے چونکا دیا اور فرمایا: «بسم الله»، ‏‏‏‏ تو نے مجھے تکلیف دی۔“ اس نے کہا: میں نے اپنے نفس کو  ملامت کرتے ہوئے رات گزاری اور میں یہی کہتا رہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  کو تکلیف دی ہے اور اللہ جانتا ہے کہ میں نے (‏‏‏‏بڑی بےچینی سے) رات  گزاری۔ جب صبح ہوئی تو ایک آدمی کہہ رہا تھا: فلاں شخص کہاں ہے۔ میں نے کہا: اللہ کی قسم! (‏‏‏‏یہ اعلان) اسی چیز کے بارے میں ہے جو کل مجھ سے (‏‏‏‏سرزد) ہوئی تھی۔ میں چل تو پڑا لیکن سہما ہوا تھا، (‏‏‏‏جب ملاقات ہوئی تو) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  نے مجھے فرمایا: ”تو نے کل اپنے جوتے سے میرا پاؤں روندا تھا اور مجھے تکلیف دی تھی اور میں نے پھر کوڑے کے ساتھ تجھے چونکا دیا تھا، (‏‏‏‏لو) یہ اسی 80 دنبیاں، اس کوڑے کے عوض لے لو۔“



※ المصدر: السلسلة الصحيحة

※ المحدث: الإمام الألباني

※ المجلد: 7

※ الصفحة: 93

※ الرقم: 3043

※ الطبع: مكتبة المعارف، الرياض، السعودية.



والله تعالي اعلم

✍🏻... كتبه: *محمد عدنان وقار صديقي*

دو مصیبتوں میں سے ہلکی کو اختیار کرنا

 ▪️ *دو مصیبتوں میں سے ہلکی کو اختیار کرنا* ▪️


آج کل عام طور پر مسلمان ایک حدیث کو بیان کرتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب کسی دو مصیبت میں ہو تو ہلکی مصیبت کو اختیار کرلو" جس کی وجہ سے مسلمانوں نے کئی حرام کاریوں کے دروازے کھول دیئے ہیں۔


 اس حدیث کی کیا حیثیت ہے؟ 



••• *باسمہ تعالی* •••

*الجواب وبہ التوفیق:* 



   آپ نے جو جملہ نقل کیا ہے یہ حدیث نہیں ہے ،فقہ کا ایک اصول اور ضابطہ ہے ،اورسخت مجبوری میں بسا اوقات اس کے مطابق عمل کرنے کی گنجائش ہوتی ہے؛ البتہ یہ قاعدہ ایک روایت کی خوشبو اپنے اندر سموئے ہوئے ہے یعنی اس قاعدے کو حدیث سے کچھ نہ کچھ سہارا حاصل ہے:رہی بات حرام کاری کے دروازے کھولنے کی تو اس قاعدے سے اگر کوئی غلط راستہ اختیار کرے تو یہ اسکی غلطی ھے ؛ تاہم حالت اضطراری مستثنی ھے



♦️ *الأشباہ والنظائر* ♦️



الرَّابِعَةُ: [إذَا تَعَارَضَ مَفْسَدَتَانِ رُوعِيَ أَعْظَمُهُمَا ضَرَرًا بِارْتِكَابِ أَخَفِّهِمَا]


نَشَأَتْ مِنْ هَذِهِ الْقَاعِدَةِ قَاعِدَةٌ رَابِعَةٌ، 

وَهِيَ مَا:


إذَا تَعَارَضَ مَفْسَدَتَانِ رُوعِيَ أَعْظَمُهُمَا ضَرَرًا بِارْتِكَابِ أَخَفِّهِمَا".


قَالَ الزَّيْلَعِيُّؒ فِي بَابِ شُرُوطِ الصَّلَاةِ: ثُمَّ الْأَصْلُ فِي  جِنْسِ هَذِهِ الْمَسَائِلِ أَنَّ مَنْ اُبْتُلِيَ بِبَلِيَّتَيْنِ، وَهُمَا مُتَسَاوِيَتَانِ يَأْخُذُ بِأَيَّتِهِمَا شَاءَ، وَإِنْ اخْتَلَفَا يَخْتَارُ أَهْوَنَهُمَا؛ لِأَنَّ مُبَاشَرَةَ الْحَرَامِ لَا تَجُوزُ إلَّا لِلضَّرُورَةِ وَلَا ضَرُورَةَ فِي حَقِّ الزِّيَادَةِ.


مِثَالُهُ: رَجُلٌ عَلَيْهِ جُرْحٌ لَوْ سَجَدَ سَالَ جُرْحُهُ، وَإِنْ  لَمْ يَسْجُدْ لَمْ يَسِلْ، فَإِنَّهُ يُصَلِّي قَاعِدًا يُومِئُ بِالرُّكُوعِ وَالسُّجُودِ؛ لِأَنَّ تَرْكَ السُّجُودِ أَهْوَنُ مِنْ الصَّلَاةِ مَعَ الْحَدَثِ.


أَلَا تَرَى أَنَّ تَرْكَ السُّجُودِ جَائِزٌ حَالَةَ الِاخْتِيَارِ فِي التَّطَوُّعِ عَلَى الدَّابَّةِ، وَمَعَ الْحَدَثِ لَا يَجُوزُ بِحَالٍ. ... اھ


*خلاصہ* 


امام زیلعیؒ نے فرمایا: اگر کسی کے سامنے خرابیاں ہیں یا دو مصیبتیں ہیں تو دیکھے اگر دونوں کا نقصان و مضرت برابر ھے تو پھر جو چاہے اختیار کرلے ؛ لیکن اگر ایک کا نقصان زیادہ ھے اور دوسری کا کم ھے تو پھر عقلا و شرعا کم نقصان والی مصیبت کو اختیار کرلیا جائے گا ؛ کیونکہ مجبوری ھے

اور یہ حالت اضطرار ہے اور اس حالت میں اگر حرام کا ارتکاب ہوا تو گنجائش کا پہلو نکلتا ھے


مثال کے طور پر ایک شخص ہے اسکو ایسا زخم ھے کہ سجدہ کرتے وقت اس سے خون رِس رہا ھے اور اگر سجدہ نہ کرے تو خون نہیں بہتا ھے تو اب دو صورتیں ہیں یا تو خون بہتا رھے اور یہ سجدہ کرے یا نماز میں رکوع و سجدہ اشارے سے کرلیوے اور خون کو نہ بہنے دے تو اب ہم اسکو یہ مسئلہ بتایںگے کہ بیٹھ کر اشارے سے نماز پڑھے ؛ کیونکہ یہ صورت کم نقصان والی ھے اور خون( جس سے وضو ٹوٹے گا) کے ساتھ نماز پڑھنا زیادہ نقصان والی ھے 

اور اسکی نظیر موجود بھی ھے کہ بغیر عذر سجدہ نہ کیا جائے جیسے: سواری پر نفل نماز ہو تو سجدہ کا اشارہ جائز ھے ؛ لیکن یہ حدث یعنی خون وغیرہ کے بہتے ہوئے حالت اضطرار کے علاوہ میں سجدہ کی گنجائش تک نہیں نہ فرض میں نہ نفل میں۔



٭ المصدر: الأشباه والنظائر

٭ المؤلف: الإمام ابن نؔجيم المصريؒ

٭ الصفحة: 76

٭ الطبع: دار الكتب العلمية، بيروت، لبنان.




🔘 *المقاصد الحسنة* 🔘



 حديث: "من ابتُلِي ببَلِيَّتَين فليخترْ أسهلَهما".


يُستأنس له بقول عائشة :


 "مَا خُيِّر النَّبيُّ ﷺ بين أَمرين إلَّا اختار أَيسرَهما ما لم يكن إثمًا".


٭ المصدر: المقاصد الحسنة

٭ المحدث: الإمام السخاويؒ

٭ الصفحة: 629

٭ الرقم: 1077

٭ الطبع: دار الكتاب العربي، بيروت، لبنان.



🔰 *صحيح البخاري* 🔰


حدثنا عبد الله بن مسلمة، عن مالك، عن ابن شهاب، عن عروة، عن عائشةؓ: أنها قالت: ما خُيِّرَ رَسولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عليه وسلَّمَ بيْنَ أمْرَيْنِ قَطُّ إلَّا أخَذَ أيْسَرَهُمَا، ما لَمْ يَكُنْ إثْمًا، فإنْ كانَ إثْمًا كانَ أبْعَدَ النَّاسِ منه، وما انْتَقَمَ رَسولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عليه وسلَّمَ لِنَفْسِهِ في شيءٍ قَطُّ، إلَّا أنْ تُنْتَهَكَ حُرْمَةُ اللَّهِ، فَيَنْتَقِمَ بهَا لِلَّهِ.


★ المصدر: صحيح البخاري

 ★المجلد: 2

★ الصفحة: 1721

★ الرقم: 6126

★ الطبع: الطاف اينڈ سنز، کراچی، پاکستان.



وﷲ تعالی اعلم

✍🏻... کتبہ : *محمد عدنان وقار صؔدیقی* 

3 فروری، 2024؁ء